رنگ کیسے زندگی کو خوشگوار بنا سکتے ہیں؟ اور آپ کے لیے کونسا رنگ بہتر ہے؟

زمانہ قدیم سے رنگوں کو زندگی بدلنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔مختلف بیماریوں کا علاج انہی رنگوں کی مدد سے کیا جاتا ہے ۔۔۔اور اس کی باقاعدہ تھراپیز موجود ہیں۔۔۔رنگ بلا شبہ کسی بھی انسان کے رویے کو بدلنے میں ایک بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔۔۔ہر رنگ اور اس سے جڑے شیڈز نفسیات پر اپنا اثر ڈالتے ہیں۔۔۔
 

image


1880 میں فلورینس نائٹ اینگل نے اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ کچھ بہترین رنگ ہسپتال کی دیواروں پر کروائے جائیں تاکہ مریض کی صحت اور موڈ بہتر ہوسکے۔۔۔اس کے کئی سال بعد 1950 میں فیبر بیرین نے لکھا کہ کچھ نیلے اور ہرے رنگ مہلک اور سست کرنے والے ہوتے ہیں۔۔۔

ایک روسی سائنسدان نے اپنے تجربے میں دیکھا کہ لال رنگ کی روشنی نے انرجی پیدا کرنے میں اور بلڈ پریشر ، دل کی دھڑکن بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ خالص نیلی روشنی نے نا صرف دل کی دھڑکن کو کم کردیا بلکہ بلڈ پریشر اور سانس بھی نیچے لے آئی۔۔۔

رنگوں کی تھراپی میں لال رنگ کو جوش ، ولولہ اور انرجی دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔نارنجی رنگ کو خوشی اور حوصلہ دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔پیلے رنگ کی شعاؤں سے دماغ کو توازن میں لایا جاتا ہے۔۔۔ہرے رنگ کی شعاؤں سے دماغ کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے اور سکون پیدا ہوتا ہے۔۔۔نیلے رنگ کی شعاعوں سے معلومات اور آپ کے تعلقات کو بہتر بنایا جاتا ہے۔۔۔
 

image


اگر آپ غور کریں تو فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس میں لال، نارنجی اور پیلا رنگ نمایاں نظر آئیں گے جیسے میکڈونلڈ، برگر کنگ وغیرہ۔۔۔یہ رنگ بھوک بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔۔۔لال اور پیلا آپ کو ابھارنے والے رنگ ہیں ۔۔۔یہ گرم رنگ کہلاتے ہیں اور ہوٹلز میں ان میں سے کوئی ایک رنگ آپ کو ضرور نظر آئے گا۔۔۔

وہ لوگ جو ایسے ڈپریشن کا شکار ہیں جس میں شدید غصہ آتا ہے تو وہ لال اور نارنجی رنگ سے تھوڑا دور رہیں۔۔لیکن اگر آپ میں اداسی ہے تو آپ ایسے کپڑے پہنیں جس میں لال رنگ شامل ہو۔۔۔کیونکہ یہ آپ میں جینے کا حوصلہ پیدا کرتا ہے۔۔خواتین اگر یہ رنگ پہنیں گی تو ان کی شادی شدہ زندگی میں کافی بہتری آئے گی۔۔۔

وہ لوگ جو موٹاپے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہیں اپنے کمرے کی دیوار پر یا اس حصہ میں جہاں ایکسرسائز کرتے ہیں ہلکا نارنجی رنگ کروا لیجیے۔۔۔یہ رنگ آپ کی مدد کرتا ہے کسی مقصد کو کامیاب کرنے میں خاص طور پر اگر یہ مقصد آپ کے موٹاپے میں کمی لانا ہو۔۔۔

مسلسل اداس رپنے والے لوگ گھر میں پیلے رنگ کی زیادہ سے زیادہ چیزیں استعمال کریں۔۔۔گھر کی دیوار سے لے کر آپ کے پیروں میں پہنے جوتے بھی ہوسکتے ہیں۔۔۔یہ رنگ آپ کو انتہائی خوشی اور مثبت سوچ دیتا ہے۔۔۔
 

image


اولاد نا ہونا، یا پیسے کی کمی کی وجہس ے ہر وقت الجھن کا شکار ہونا بھی ڈپریشن کا باعث بنتا ہے۔۔۔ ایسے لوگوں کو ہرے رنگ سے دوستی کرلینی چاہئے۔۔۔یہ رنگ زندگی اور بڑھاوے کی علامت ہے۔۔۔آپ غور کریں تو قدرت میں سب سے زیادہ ہرا رنگ شامل ہے۔۔۔ہرا رنگ آپ کو سکون دیتا ہے اور اس رنگ کا آنکھوں میں جانا آپ کو یہ اطمینان دلا دیتا ہے کہ اب سب کچھ اچھا ہی ہوگا۔۔۔اس کے استعمال کے لئے گھر میں پودے اور خواتین کچن میں ہرے رنگ کی دیوار کا استعمال کرسکتی ہیں۔۔۔

جامنی رنگ ان لوگوں کو استعمال کرنا چاہئے جن کی خود اعتمادی میں کمی ہو۔۔۔آفس کی میٹنگز میں یا کوئی تقریر کرتے ہوئے آپ یہ رنگ پہنیں اور پھر اس کا کمال دیکھیں۔۔۔

نوکری کے لئے انٹرویو پر جاتے ہوئے کالے رنگ کا استعمال کریں اور لیکن اس میں لال اور نیلے رنگ کے کنٹراسٹ کو شامل کرلیں۔۔۔یہ ذہانت اور طاقت کی پہچان ہوتا ہے۔۔۔

اگر آپ بہت خوفزدہ رہتی ہیں اور ڈر کی وجہ سے ڈپریشن رہتا ہے تو سفید آپ کا رنگ ہے۔۔۔یہ آپ کو پاکی اور حفاظت کا احساس دلاتا ہے۔۔۔

رنگ آپ کے ذہن کو بدلنے سے لے کر زندگی میں خوشگوار تبدیلی لانے تک ایک بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔۔۔تو اپنے ڈپریشن اور بے چینی کا علاج تلاش کریں ان رنگوں میں

YOU MAY ALSO LIKE: