پاکستان میں دیورانی جیٹھانی سے ہمیشہ ناراض کیوں رہتی ہے؟

سسرالی رشتوں میں دیورانی جیٹھانی کا رشتہ آگ اور پانی جیسا رشتہ کہلایا جاتا ہے اس رشتے کے حوالے سے بڑی بوڑھیوں کا یہاں تک کہنا ہے کہ یہ جب مرنے کے بعد قبر سے یوم قیامت بھی اٹھائی جائيں گی تو ایک دوسرے کی جانب کمر کر کے اٹھیں گی-

دیکھا جائے تو اس رشتے کے درمیان مسابقت کے کئی پہلو ہوتے ہیں جو ان کے درمیان مثبت مقابلے کے ماحول کو فروغ دے سکتے ہیں جیسے کہ اچھا برتاؤ کر کے ، اچھا کھانا بنا کر یا اپنے سگھڑ پن کو اچھے انداز میں استعمال کر کے سسرال والوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں-
 

image


مگر عام طور پر اس کے بر عکس ہوتا ہے اور اس رشتے کو حسد جلن جیسے جذبات کے ساتھ محبت کے اس تعلق کو نفرت میں تبدیل کر دیا جاتا ہے آج ہم آپ کو ان وجوہات کے بارے میں بتائيں گے جس کے سبب ان رشتوں میں منفی جذبات پیدا ہوتے ہیں-

1: شوہروں کی آمدنی پر جلن
یہ ایک قدرتی امر ہے کہ دو انسان ایک جیسی کمائی نہیں کر سکتے ہیں کسی کی کمائی زیادہ اور کسی کی کم ہوتی ہے ۔ کمائی کے اس فرق میں ہونا تو یہ چاہیے کہ زیادہ آمدنی والے اپنے سے کم آمدنی والے بھائی کا خیال رکھیں اور اس کی سپورٹ کریں مگر اس کے برعکس ہمارے معاشرے میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ زیادہ آمدنی والے بھائی کی بیوی اپنے پیسے کی نمائش کرتی ہے اور فخر کرتی ہے جس کے سبب کم آمدنی والے کی بیوی اور بچوں میں احساس کمتری کے جذبات پیدا ہوتے ہیں-
 

image


2: دوسروں کو پھوہڑ ثابت کرنے کی کوشش
ہر انسان کی فطرت دوسرے انسان سے مختلف ہوتی ہے اور خواتین میں سے بھی بعض خواتین اگر کھانے بنانے میں ماہر ہوں تو ہو سکتا ہے کہ انہیں سلائی کڑھائی میں اتنی مہارت حاصل نہ ہو مگر اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ دوسروں کی کمزوریوں کا مذاق بنانے کے بجائے ان کی خوبیوں کی تعریف آپس کے باہمی تعلق کو زیادہ بہتر کرنے کا باعث بن سکتی ہے-

3: دیگر سسرالی رشتوں کا کردار
گھر کے ماحول کو بنانے میں گھر کے بڑوں کا بہت ہاتھ ہوتا ہے باہمی رشتوں کے درمیان محبت پیدا کرنی ہے یا جلن اس کا فیصلہ گھر کے بڑوں کا ہی ہوتا ہے لہٰذا یہ ساس سسر اور دیگر رشتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دیورانی جٹھانی کے رشتے میں حسد اور جلن کے جذبات کا خاتمہ کر کے پیار محبت اور احترام کو پروان چڑھائيں-

4: جہیز کے سامان پر جھگڑا
دیورانی جٹھانی کے رشتے کے درمیان جھگڑے کا ایک سبب جہیز کا سامان بھی ہوتا ہے ۔ میکے سے لائے گئے سامان کی محبت عام طور پر انسان کو قریبی لوگوں سے دور کر دیتی ہے اس موقع پر یہ بات لازمی طور پر یاد رکھنی چاہیے کہ انسان تمام چیزوں سے زیادہ قیمتی ہوتے ہیں-
 

image


5: بچوں پر جھگڑا
اپنے بچوں کی محبت ہر ماں کے دل میں قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے مگر محبت میں اس حد تک بڑھ جانا کہ ہر کوئی اپنے علاوہ بچوں کا دشمن نظر آئے یہ ایک مثبت عمل نہیں ہے عام طور پر دیورانی جٹھانی کے درمیان جھگڑے کا سبب ان کے بچے بھی بن جاتے ہیں ۔ لیکن اگر بچوں کو سانجھا سمجھا جائے اور بچوں کو یہ سمجھایا جائے کہ گھر کے بڑے اگر کسی بات سے روکیں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے تو اس سے ایک جانب تو بچوں کی تربیت مثبت ہوتی ہے اور دوسری جانب باہمی جھگڑوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Among the in-laws, the relation of sister-in-laws is like fire and water. Some women from old age group believe that they will also fight with each other on the Day of Judgment.