چھٹی والے دن بیوی کو خوش کرنے کے طریقے جانیے!

عام طور پر چھٹی کا دن گھر کے ہر فرد کے لیے خزشی کا پیغام لے کر آتا ہے ۔مگر گھر کا ایک فرد ایسا بھی ہوتا ہے جس کی چھٹی والے دن بھی چھٹی نہیں ہوتی ہے ۔ بلکہ چھٹی کے دن اس فرد کے کام مزيد بڑھ جاتے ہیں اور وہ فرد ہے گھر کی خاتون ۔

گھر کی خواتین کے لیے یہ دن باقی تمام دنوں سے زيادہ مصروفیات اور کام لیے ہوئے ہوتا ہے اس لیے کاموں کے دباؤ کے سبب ایک چڑچڑا پن قدرتی طور پر ان کے مزاج میں آجاتا ہے-
 

image


ایسے حالات میں جب ہم سب اپنی چھٹی کے دن کو پلان کرتے ہیں اس میں ہمیں گھر کے اس فرد کا بھی خیال رکھنا چاہیے جس کو ہفتے بھر میں چھٹی کا ایک بھی دن نصیب نہیں ہوتا ہے-

آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ ٹوٹکے بتائيں گے جن کے ذریعے گھر کی عورتوں کو بھی اس دن آرام فراہم کر سکتے ہیں اور چھٹی کے دن کو خاص بنا سکتے ہیں-

1: سونے کا موقع فراہم کریں
جس طرح آپ نے پورے ہفتے کام کیا ہے اسی طرح آپ کی بیوی بھی صبح کی پہلی کرن کے ساتھ گھر کے کاموں میں مصروف رہی ہے اس لیے چھٹی کے دن کی اضافی نیند کی حقدار ہے اس لیے کوشش کریں کہ اس دن اس کو بھی نیند پوری کرنے کا موقع فراہم کریں-
 

image


2: گھر کے کاموں میں اس کا ہاتھ بٹائيں
عام طور پر مرد حضرات چھٹی والے دن کو صرف اپنا حق سمجھتے ہوئے صرف احکام جاری کرنے کو اپنا حق سمجھتے ہیں جو کہ ایک غلط خیال ہے اس دن کو اس طرح بھی خوبصورت بنایا جا سکتا ہے کہ اس دن آپ گھر کے کاموں میں اپنی بیوی کے شریک ہو جائیں اور اس کے کاموں میں شامل ہو کر اس کا ساتھ دیں-

3: دوستوں کی محفلیں سجانے سے گریز کریں
کچھ مرد حضرات اس دن کو اپنے دوستوں کے نام کر کے بہت فخر محسوس کرتے ہیں اور اس دن گھر میں دوستوں کی محفلیں سجا کر بیٹھ جاتے ہیں اور ان کے لیے چائے اور پکوان بنانے کا حکم جاری کر دیتے ہیں اور اسے اپنی مردانگی کا مظاہرہ سمجھتے ہیں جب کہ انہیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اس دن ان کی بیوی بھی ان کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہشمند ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ کے دوستوں کی آمد اس کے کاموں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے-

4: بیوی کی تعریف کریں
پورے ہفتے کے سخت شیڈول کے سبب آپ کو اپنی بیوی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع بہت کم مل پاتا ہے اور جو ملتا ہے وہ بھی تھکن اور کاموں کے دباؤ کے سبب گزر جاتا ہے اس لیے اس دن بیوی کے ساتھ وقت گزاریں اور کوشش کریں کہ اس کے اچھے کاموں کی تعریف کریں تاکہ وہ آپ کے لیے تیار ہو اور ایک نئی توانائی محسوس کر سکے -
 

image


5۔ تحفہ دیں
ضروری نہیں ہے کہ تحفہ بہت مہنگا اور بڑا ہو بعض اوقات بہت چھوٹے چھوٹے تحفے بھی بہت با اثر ثابت ہو سکتے ہیں اس لیے ہر چھٹی کے دن اس بات کو اپنی عادت بنا لیں کہ اپنی بیوی کو کچھ نہ کچھ خاص دیں بھلے وہ کوئی کھانے کی چیز ہو یا ایک پھول ہی کیوں نہ ہو ۔ اس سے آپ کی اور اس کی محبت کے تعلق میں مزید مضبوطی پیدا ہو جائے گی-

6۔ میکے لے جانے پر اعتراض نہ کریں
ہر عورت کا شوہر اس کا فخر ہوتا ہے اور جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنے میکے جاتی ہے تو اس کا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے کیوں کہ اس طرح وہ اپنے میکے والوں کے سامنے اس بات کا اظہار کرتی ہے کہ اس کا شوہر اس سے محبت کرنے والا اور اس کی قدر کرنے والا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: