کون حسد کی آگ میں جل رہا ہے۔۔۔ دوست نما دشمن کو پہچاننے کی آسان نشانیاں

دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں ۔۔۔ایک وہ جو خوشی میں خوش ہوتے ہیں اور ایک وہ جن کے پاس سوائے جلنے اور سڑنے کے دوسرا کوئی کام نہیں۔۔۔یہ عمل بے اختیار ہوتا ہے۔۔۔اس میں آپ کی فطرت اور آپ کی پرورش کا بہت زیادہ عمل دخل ہوتا ہے۔۔۔آج ہم آپ کو چند ایسی نشانیاں بتائیں گے کہ آپ چٹکیوں میں اپنے جلنے والے ساتھی کو پہچان جائیں گے۔۔۔
 

image


جھوٹی تعریف
جلنے والے کے پاس سب سے آسان حربہ ہوتا ہے آپ کو چنے کی جھاڑ پر چڑھانا۔۔۔یہ شخص آپ کو غلط باتوں پر بھی بہت سراہے گا۔۔۔اس طرح کے لوگ اکثر دوستوں کی شکل میں آپ سے جڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن درحقیقت ان کا مقصد آپ کی کامیابیوں پر نظر رکھنا اور آپ کو غلط راستے پر چلانا ہوتا ہے۔۔۔

کامیابی کے وقت
آپ کی کامیابی کی ساری دنیا تعریف کر رہی ہوگی لیکن ان کے منہ سے تعریف کے دو بول بھی نہیں نکلیں گے۔۔۔یہ آپ سے کترائیں گے اور ظاہر کریں گے کہ ان کے پاس آپ کی بات جاننے کا وقت تک نہیں۔۔۔۔درحقیقت یہ صرف اسی سوچ میں مگن ہیں کہ آپ کیسے اس کامیابی کے اہل ہیں۔۔۔اور یہ جلن آپ سے انہیں کچھ دیر کے لئے دور لے کر چلی جائے گی۔۔۔لیکن اگر یہی کامیابی ان کے حصے میں آجائے تو یہ بارہا جتائیں گے اور ان کے بتانے میں غرور نمایاں ہوگا۔۔۔دوسروں کو ساتھ ساتھ نیچا دکھانے کی کوشش بھی کریں گے۔۔۔
 

image


مصافحہ کرتے ہوئے
ان سے مصافحہ کرتے ہوئے آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ ان کے ہاتھ میں وہ گرمجوشی ہے ہی نہیں جو کسی سچے دوست میں ہوتی ہے۔۔۔اور اکثر ان کے ہاتھ میں پسینہ ہوگا یا کھجلی۔۔۔یہ بات بات پر اپنی انگلیوں کو مڑوڑتے ہیں یا ناخن بھی چبا سکتے ہیں۔۔۔یہ مصافحہ کرنے کے وقت آپ کو غور سے دیکھیں گے لیکن ان کے انداز میں بے یقینی ہوگی۔۔۔
 

image


اپنے دوستوں میں چھپے دشمنوں کو پہچاننے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ کوئی جھوٹی کامیابی ان تک پہنچا دیں اور پھر تھوڑی دیر بعد اس کے اثرات خود تک پہنچتے ہوئے محسوس کریں۔۔۔وہ آپ کی پیٹھ پیچھے برائی بھی کریں گے، آپ ہر جھنجھلا بھی سکتے ہیں اور ان کی مبارکباد میں واضع جلن محسوس ہوگی-

YOU MAY ALSO LIKE: