شوہروں کی ایسی عادات جو بیویوں کو سخت ناپسند ہوتی ہیں

image


میاں بیوی کا رشتہ دنیا کا عجیب ترین رشتہ ہوتا ہے اس رشتے کو ایک دوسرے کا لباس بھی قرار دیا گیا ہے اس حوالے سے اس رشتے میں اچھے برے تمام حالات میں ساتھ نبھانے کا عنصر پایا جاتا ہے اور دونوں نے ایک دوسرے کی اچھائيوں اور برائيوں دونوں سے سمجھوتہ کر کے زندگی بھر ساتھ رہنا ہوتا ہے-

اس رشتے کو نبھانے کا سب سے اہم اصول یہ ہوتا ہے کہ انسان کو اپنے جیون ساتھی کی اچھائيوں کے ساتھ ساتھ اس کی برائیوں سے بھی سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے اور اس کا ساتھ نبھانا ہوتا ہے اور یہی اس رشتے کی خوبصورتی ہے مگر شوہروں کی کچھ عادات ایسی ضرور ہوتی ہیں جن سے ان کی بیویاں شدید تنگ ہوتی ہیں اور وہ چاہیں تو ان کو بدل کر اپنی بیویوں کو خوش کر سکتے ہیں ان میں سے کچھ عادات کے بارے میں ہم اج آپ کو بتائیں گے-

1: گیلا تولیہ بستر پر پھینکنے کی عادت
دنیا بھر میں بہت کم شوہر ایسے ہوں گے جو کہ نہانے کے بعد اپنے تولیے کو اسی جگہ پر رکھتے ہوں گے جہاں سے انہوں نے اسے اٹھایا ہوتا ہے جب کہ زیادہ تر شوہر نہانے کے بعد تولیہ کمرے میں یا تو بستر پر ڈال دیتے ہیں یا اس کو ایسی جگہ پھینک دیتے ہیں جہاں سے اٹھاتے ہوئے نہ صرف بیوی ہزار طرح کی صلواتیں سناتی بلکہ اس میں ہو جانے والی بو کے سبب اس کو دوبارہ سے دھوتی ہے-
 

image


2: جوتے اور جرابیں غلط جگہ اتارنے کی عادت
اکثر گھروں میں دیکھا جاتا ہے کہ شوہر جیسے ہی گھر داخل ہوتے ہیں وہ اپنے جوتے اور جرابیں جن میں سارے دن کی بو ہوتی ہے بیٹھتے ہی جہاں سب بییٹھے ہوتے ہیں اتار دیتے ہیں اس سے نفیس قسم کی خواتین کے مزاج پر بہت برا اثر پڑتا ہے اور ان کو وہ جوتے اور جرابیں سمیٹنا بہت ہی گراں گزرتا ہے-

3: چھٹی والے دن سوتے رہنے کی عادت
چھٹی کا دن جو کہ حضرات صرف اپنے آرام کے خیال سے سارا دن بستر پر پڑے رہتے ہیں اور گھر کے کسی کام میں دخل نہیں دیتے الٹا گھر کے کاموں کو بڑھا دیتے ہیں تو خواتین خانہ ان کے اس رویے سے سخت ناخوش ہوتی ہیں-
 

image


4: بار بار چائے مانگنے کی عادت
پاکستانی قوم اپنی زرمبادلہ کا ایک بڑا حصہ چائے پینے پر خرچ کرتے ہیں اور ان میں سے بھی سب سے زیادہ چائے مرد حضرات پیتے ہیں جن کو ہر کھانے کے بعد ، باہر سے آنے کے بعد سو کر اٹھنے کے بعد غرض ہر وقت چائے چاہیے ہوتی ہے جب کہ خواتین سارا وقت چائے بنا بنا کر اور چائے کے برتن دھو دھو کر پریشان ہوتی رہتی ہوں-
 

image


5: شاپنگ پر نہ لے جانے کی عادت
دنیا کے ہر حصے کی خواتین کا پسندیدہ کام شاپنگ پر جانا ہوتا ہے اور اگر دیکھا جائے تو دنیا بھر کے تمام مردوں کا سب سے نا پسندیدہ کام بیویوں کو شاپنگ پر لے کر جانا ہوتا ہے۔ خواتین اس بات کی خواہشمند ہوتی ہیں کہ ان کے شوہر ان کو اپنے ساتھ لے جا کر خریداری کروائيں جب کہ شوہر اس بات پر بضد ہوتے ہیں کہ پیسے لے لو جو لینا ہے جا کر لے آؤ-

YOU MAY ALSO LIKE: