پارٹ ٹائم محبت

آج کل کی لڑکیوں کو کیا ہو گیا ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔۔ لڑکیاں تو بہت سمجھدار ہوتی ہیں۔انھیں لوگوں کو بہت جلد پرکھنا آتا ہے۔پھر یہ بے وقوفی کیسے؟ بہت افسوس ہوتا جب کوئی حوا کی بیٹی کسی نا محرم سے وقت کی بھیک مانگ رہی ہوتی ۔۔کسی نا محرم کو اپنی تصویریں دے رہی ہوتی۔۔کسی پر آخر اتنا بھروسہ کیوں؟

کسی کا رینک دیکھ کر محبت تو نہیں کی جاتی؟ یہ محبت تو نہیں ہوتی؟ یہ تو محض وقت گزاری ہوتی اور آپ کسی کے ساتھ وقت کیوں گزاریں۔۔فضول بحث کیوں کریں؟ آپ کھلونا ہیں؟؟ آپ کو اپنے ماں باپ بہن بھائی کی عزت کی پرواہ نہیں؟؟ ایک بوڑھا باپ جب اپنی بیٹی کو اسکول کالج بھیجتا تو یہی کہتا بیٹا جتنا پڑھنا ہے پڑھ لو پر کوئی ایسا کام نہ کرنا جس سے تمہارا بوڑھا باپ گلی محلے مسجد میں سر شرم سے جھکا کر چلے۔

مجھے شدید نفرت ہے ایسی لڑکیوں سے جو پیسے کے پیچھے مرتی۔۔۔ اگر محبت سچی ہو کوئی عزت کرنے والا ہو۔۔تو۔ چھوٹے۔ سے گاوّں کے ٹوٹے ہوئے گھر میں بھی بہت اچھا گزارا ہو جاتا ہے۔۔۔لیکن اگر محبت نہ ہو۔ کوئی عزت۔ کرنے۔ والا نہ ہو۔ تو یہ عالیشان محل بھی کسی کام کے۔ نہیں۔۔جہاں عزت نہ ہو وہاں سونے کے چمچ میں بھی کھانا کھلایا جا رہا ہو تب بھی وہاں۔

رہنا بے وقوفی ہے۔۔ہمارا اصل گھر۔ دو۔ گز زمین۔ کا۔ ٹکڑا ہے بس۔۔اور پیاری بہنوں تم لوگ کوئی کھلونا تو نہیں ہو جس کا دل کرے آکر کھیل جائے؟ خود کی قدر کرو خود کی قدر۔ کرو گے۔ تو کوئی تمہاری قدر کرے گا۔۔اور یہ مردوں۔ کی۔ دنیا ہے یہاں۔ جب مرد کسی عورت کی طرف غلط قدم اٹھاتا تو پتہ نہیں اس کی دو ٹکے کی غیرت۔ کہاں۔ ہوتی؟ خود کی ماں بیٹی کا غیرت کے نام۔

پر قتل کرنے۔ والے مردوں۔ کی غیرت نہ۔ جانے تب کہاں۔ ہوتی ہے جب وہ کسی کی ماں بیٹی کی عزت کے ساتھ کھیلنے کے۔ نا پاک منصوبے بنا رہا ہوتا۔۔۔

مرد اگر جو مرضی کرلے اس کا کچھ نہیں جاتا۔۔عورت کے کردار۔ پر انگلیاں اٹھتیں۔۔۔۔ نا محرم مرد اگر قرآن۔ پر ہاتھ رکھ کر بھی خود کی پارسائی کادعوٰے کرے۔ تو بھی یقین نہیں کرنا کیونکہ نا محرم۔ تو نا محرم۔
ہی ہوتا اگر کسی کو آپ سے سچی محبت ہے تو وہ آپ سے نکاح کرے خود کو آپ کا محرم بنا دے ورنہ اس کو کوئی اختیار نہیں محبت کے دعوٰے کرے۔

وہ اصل مرد نہیں ہوتا اس دنیا میں مرد بہت کم ہیں۔۔۔ مرد تو محافظ ہوتا ہے۔۔اصل مرد وہ ہوتا جس کی موجودگی میں عورت خود کو محفوظ سمجھے۔۔۔اللہ پاک سب کو سیدھی راہ پر چلنے۔ کی۔ توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔اور ہر کسی کی بیٹی کی عزت کی حفاظت فرمائے کسی کے کردار پر کوئی داغ نہ لگنے دے۔۔آمین

 

Shahrukh Hussain Siddiqui
About the Author: Shahrukh Hussain Siddiqui Read More Articles by Shahrukh Hussain Siddiqui: 3 Articles with 2628 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.