چھوٹی بہن ہونے کے ایسے نقصانات کہ جس پر گزرے وہی جانے

image


ویسے تو عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ چھوٹا بھائی ہونا بہت سارے نقصانات کا سبب ہوتا ہے مگر صرف چھوٹا بھائی ہی وہ فرد نہیں جو گھر میں بہت پستا ہے بلکہ چھوٹی بہن بھی گھر کی معصوم ترین مخلوق ہوتی ہے جس کو گھر کے ہر فرد کا خیال رکھنا پڑتا ہے اور بظاہر تو وہ گھر بھر کی لاڈلی ہوتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کچھ ایسی زیادتیاں بھی ہوتی ہیں جو گھر والے نادانستگی میں اس کے ساتھ کر گزرتے ہیں-

1: سب کا رعب برداشت کرنا پڑتا ہے
عام طور پر پاکستانی گھروں میں اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ آپ نے اپنے بڑوں کی ہر بات ماننی ہے اور ان کا احترام کرنا ہے مگر چھوٹی بہن بے چاری کے اوپر رعب ڈالنے کے لیے نہ صرف ماں باپ موجود ہوتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بڑے بہن بھائی بھی رعب ڈالنے والی ہستیوں میں شامل ہوتے ہیں اور دھونس زبردستی اپنے کام بھی چھوٹی بہن سے کرواتے ہیں-
 

image


2: بہن بھائيوں کی مثالیں دی جاتی ہیں
چھوٹی بہن ہونے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ بڑے بہن بھائيوں کی ہر حوالے سے مٹالیں موجود ہوتی ہیڑ معاملہ پڑھائی کا ہو یا فیشن کا ہر دفعہ ماں باپ چھوٹی اولاد کے سامنے بڑوں کی مثالیں پیش کر کے ٹارگٹ سامنے رکھ دیتے ہیں جن کو پورا کرنا چھوٹی بہن بے چاری کی ذمہ داری ہوتی ہے یہاں تک کہ اگر بڑوں نے ماں باپ کا کوئی خواب پورا نہیں کیا ہوتا تو اس کی تکمیل بھی چھوٹی بہن کی ذمہ داری بن جاتی ہے -

3: پرانے کورس اور کپڑوں پر گزارا کرنا پڑتا ہے
عام طور پر زیادہ تر گھرانوں میں بڑی بہنوں کے کپڑے چھوٹے ہو جانے پر سنبھال دیے جاتے ہیں اور پھر وہی کپڑے چھوٹی بہنوں کو استعمال کرنے پڑتے ہیں اور یہی صورتحال کورس کی کتابوں کی بھی ہوتی ہے جو کہ چھوٹی بہنوں کے حصے میں آتی ہے اور اس کو سارا سال یہی پرانی کتابیں استعمال کرنی پڑتی ہیں-
 

image


4: اپنی مرضی کی اجازت نہیں ہوتی ہے
چھوٹی بہن کو کوئی بھی کام کرنے کے لیے ماں باپ کے ساتھ بڑے بھائيوں کی اجازت کی بھی ضرورت پڑتی ہے اس لیے ان کے لیے کوئی بھی نیا کام کرنا آسان نہیں ہوتا ہے کیوں کہ اس کام کے لیے انہیں گھر کے ہر فرد کو راضی کرنا ضروری ہوتا ہے-

5: گھر کے ہر فرد کے کام کرنے پڑتے ہیں
چھوٹی بہنیں بھائيوں کے سارے کام کرنے پر مجبور ہوتی ہیں جیسے کہ موبائل چارجنگ پر لگا دو ، پانی پلا دو شرٹ استری کر دو چائے بنا دو بظاہر دیکھنے میں یہ کام بہت چھوٹے ہوتے ہیں مگر انہی کاموں میں سارا دن گزر جاتا ہے اس کے بعد امی کے کام شروع ہو جاتے ہیں کہ ڈسٹنگ کر دو ، ڈسٹربنس سمیٹ دو سلاد بنا دو اور پھر ابو بڑی بہنوں کے کام غرض چھوٹی بہن کا سارا دن انہی کاموں سے شروع ہو کر کب ختم ہو جاتا ہے اس کو خود پتہ نہیں چلتا-

YOU MAY ALSO LIKE: