آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنایا جانے والا ڈرامہ عہد وفا
اس وقت سب سے زیادہ ذوق و شوق کے ساتھ دیکھا جانے والا ڈرامہ ہے- اس ڈرامے
کے تمام ہی کردار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں مگر اس ڈرامے کے کچھ
اداکار ایسے بھی ہیں جن کی زندگی کو تبدیل کرنے میں اس ڈرامے نے اہم کردار
ادا کیا ہے- ان میں سے ایک علیزے شاہ بھی ہیں جو اس ڈرامے میں سعد کا کردار
ادا کرنے والے مین لیڈنگ رول احد رضا میر کے مقابل دعا کا کردار ادا کر رہی
ہیں-
انتہائی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ علیزے شاہ نے اپنا کیرئير اشتہارات
میں ماڈلنگ س شروع کیا جس کے بعد ان کو ان کی خوبصورتی اور بہترین
اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب مختلف ڈراموں میں سائڈ رول ملنا شروع ہو گئے-
مگر ڈرامہ عہد وفا میں ایک کم عمر میڈیکل کی اسٹوڈنٹ کے رول نے ان کی زندگی
بدل دی اور وہ ایک دم سائڈ رول سے لیڈنگ رول میں نہ صرف نظرآنا شروع ہو
گئیں بلکہ عوام میں بھی پہچانی جانے لگیں -
ڈرامہ عہد وفا میں چونکہ ان کا کردار ایک میڈيکل کی اسٹوڈنٹ کا ہے اس لیے
ڈرامے میں ان کا لباس اور انداز بھی سادگی لیے ہوئے ہیں جس نے ان کی
خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے ہیں اور دیکھنے والوں پر ایک فسوں سا طاری کر
دیا ہے-
ڈرامہ عہد وفا میں علیزے شاہ کے کچھ بہترین لباس سب ہی کی توجہ کا مرکز رہے
جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
1: سادہ سبز کرتا
عہد وفا کی ابتدائی اقساط میں علیزے اس سبز کرتے میں ملبوس نظر آئیں
شیروانی کالر کی سیاہ ڈیزائننگ اور سنہرے بٹن والے اس کرتے میں سادگی کے
ساتھ ایک خوبصورتی ہے جس پر رنگ برنگے پھول ایک بہار کا تاثر پیدا کر رہے
تھے- |
|
2:خاکستری رنگ کا لباس
خاکستری رنگ کے اس سادہ سے لان کے سوٹ پر ہم رنگ چنری پرنٹ موجود ہے- اس
جوڑے کی خاص بات اس کے ساتھ موجود پرنٹڈ بڑا سا شیفون کا دوپٹہ ہے جس کو
مناسب طریقے سے سر پر اوڑھے ہوئے علیزے ایک کم عمر طالبہ کے روپ میں بہت ہی
حسین لگ رہی ہیں اور خاکستری رنگ ان کی گلابی رنگت کے ساتھ بہت سوٹ کر رہا
ہے-
|
|
3: پھولوں والا کرتا
علیزے شاہ نے اس ڈرامے میں ہلکے رنگوں کا استععمال بہت منفرد انداز میں کیا
ہے- پھولوں والے اس کرتے کی زمین بھی سبز رنگ کے مختلف شیڈ لیے ہوئے ہے-
مگر اس پر رنگارنگ پھولوں کے ڈیزائن بھی اس جوڑے کی ٹون کو تبدیل نہیں کر
رہے ہیں اور وہ اسی طرح ٹھنڈک اور تازگی کا تاثر پیدا کر رہا ہے-
|
|
4: سادہ نیلا کرتا
نیلا رنگ علیزے کی اسکن ٹون کے ساتھ بہت میچ کر رہا ہے اور اس سادہ سے کرتے
پر سفید لیس کی مدد سے بنا ہوا لباس اس کو مزيد خوبصورت بنا رہا ہے- عام
طور پر پہننے کے لیے یہ کرتا ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے-
|
|
5: پنک پولکا ڈاٹ والا لباس
پولکا ڈاٹ کا فیشن کبھی بھی پرانا نہیں ہوتا ہے مگر اس میں اس طرح کے پنک
کلر ہر ایک کی اسکن کے ساتھ سوٹ نہیں کرتے ہیں- علیزے شاہ نے یہ لباس جدید
انداز کے شارٹ فراک اور ڈیزائن والے بازوؤں کے ساتھ پہن کر جدید رنگ دے
ڈالا ہے جو دیکھنے والوں کو بہت حسین لگ رہا ہے-
|
|
6: بلاک پرنٹ شارٹ فراک
سیاہ زرد اور اورنچ امتزاج کے اس بلاک پرنٹ شارٹ فراک میں علیزے نے اسٹوڈنٹ
کے لیے ایک بہترین لباس کی مثال دی ہے- جس کا ہلکا کپڑا گرمی کے موسم کا
بہترین انتخاب ہو سکتا ہے اور اس کی تھری کوارٹر سلیوز اس کو مزید آرام دہ
بنا رہی ہیں- |
|
7: میرون شارٹ فراک
علیزے نے یہ لباس ڈرامے میں اس وقت پہنا جب کہ وہ جاگنگ کے لیے آتی ہیں- یہ
شارٹ فراک سادہ سے لان کے کپڑے پر ہے جس پر پرنٹ موجود ہے اس کے ساتھ اس کے
ڈھیلے ڈھالے بازو اس کو حسین تر بناتے ہیں-
|
|