شوبز انڈسٹری کی وہ لڑائیاں جو دنیا نہیں جانتی

image


ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔۔۔دیتے ہیں دھوکہ یہ بازیگر کھلا۔۔۔شوبز میں بھی جو کچھ شو ہے وہ سچ نہیں۔۔۔جو چھپا ہے وہ اکثر کو پتہ نہیں۔۔۔انڈسٹری کے ایسے کئی نام ہیں جنہیں آپ ساتھ نہیں دیکھیں گے اور اگر دیکھ بھی لیا تو یہ کوئی مجبوری یا صرف دکھاوے سے بھری ملاقات ہوگی۔۔۔کیونکہ اس کے پیچھے کہانی ہے کچھ اور-

جویریہ سعود اور ریما خان
جویریہ سعود اکثر اپنے انٹرویوز میں کہتی ہیں کہ بہت سارے لوگ تھے جنہوں نے میری شادی تڑوانے کی کوشش کی۔۔۔سعود کے دوست اور کچھ میرے دوست۔۔۔انہوں نے فضا علی کے ایک شو میں بیٹھ کر یہ بھی کہا کہ اب تک وہ لوگ میرے اور سعود کے پیچھے ہیں اور بہانے بہانے سے ہمارے دوستوں میں بھی گھستے ہیں اور ہمارے لئے باتیں بھی کرتے ہیں۔۔۔ان میں سے ایک ہیں ریما خان۔۔۔جویریہ اکثر دوستوں کی محفل میں یہ بتاتی ہیں کہ ان کے اور ریما کے درمیان تعلقات بالکل بھی خوشگوار نہیں۔۔۔اور شاید یہ پرانے دور کی تلخیاں ہیں جو ریما اور سعود کی یادوں میں آج بھی کہیں موجود ہیں اور جویریہ کو ایسا لگتا ہے کہ ریما خان کو ان سے جلن ہے۔۔۔کیا سچ ہے کیا جھوٹ یہ تو نہیں پتہ۔۔۔لیکن ان دونوں سلیبریٹیز میں نہیں بنتی یہ اندر کی بات بہت کم لوگ جانتے ہیں۔۔۔

image


نادیہ خان اور شائستہ لودھی
دنیا دکھاوے کو ایک ساتھ عید شو میں نظر آجانے والی یہ دونوں مارننگ شو کوئینز درحقیقت ایک دوسرے کے لئے کچھ اتنے مثبت جذبات نہیں رکھتیں۔۔۔نادیہ خان کو لگتا ہے کہ شائستہ لودھی کو شو کرنا کبھی آیا نہیں اور شائستہ کے خیال میں نادیہ خان کے شو میں طنز اور مذاق اڑانے کا عنصر شامل ہوتا ہے۔۔۔یہ پرانی باتیں تھیں اور مارننگ شوز کے زوال کے بعد دونوں اکثر ملنے بھی لگیں۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ نادیہ خان جو آج کل پی ٹی وی کا مارننگ شو سنبھال رہی ہیں، انہیں شائستہ پسند نہیں۔۔۔وہ اپنے شو میں بھی شائستہ پر تنقید کرنے سے باز نہیں آتیں۔۔۔اور نا ہی ان لوگوں کو کچھ خاص پسند کرتی ہیں جو شائستہ کے ساتھ کسی بھی حوالے سے جڑے رہے یا جڑے ہیں۔۔۔

image


عامر لیاقت اور فہد مصطفیٰ
ویسے تو دنیا کو لگتا ہے کہ اب عامر لیاقت اور فہد مصطفیٰ کے درمیان تعلقات فروغ پاچکے ہیں لیکن در حقیقت ایسا نہیں ہے۔۔۔عامر لیاقت کو اگر ایک بار کوئی بات بری لگ جائے تو وہ اسے سالوں نہیں بھولتے اور نا ہی سامنے والوں کو بھولنے دیتے ہیں۔۔۔فہد مصطفیٰ نے جب انہیں شوز میں ریٹنگ کی شکست دینی شروع کی تھی تب سے ہی وہ انہیں سخت ناپسند کرتے تھے اور پھر باقاعدہ اپنے شوز میں چیلنجز دیتے تھے۔۔۔جس پر ایک شو میں فہد مصطفیٰ نے بھی کہہ دیا۔۔۔ابو آگئے ہیں۔۔۔ فہد مصطفیٰ کی ایک فلم لوڈ ویڈنگ پر بھی کیس کردیا کہ انہوں نے میرا نام خراب کرنا چاہا ہے۔۔۔لیکن ساتھ ہی فہد مصطفیٰ نے وسیم بادامی کے شو میں یہ کہا کہ عامر لیاقت تو خود یہ کردار کرنا چاہتے تھے لیکن ہم نے ان کے ریپلیکا سے کروالیا۔۔۔۔بس عامر لیاقت ان سے کوئی پرانی بے عزتی کا بدلہ آج لے رہے ہیں۔۔۔سچ کیا ہے یہ تو نہیں پتہ لیکن ان دونوں میں چپقلش ہے۔۔۔اس کا یقین ہے۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: