صنم جنگ کی ایکسرسائز، موٹاپے سے فٹنس تک کا سفر

image


یوں تو پاکستانی سلیبریٹیز اپنے وزن کم کرنے کی مثالیں قائم کرتے ہی رہتے ہیں لیکن مارننگ شو میں میزبانی کرنے والی ہر دلعزیز صنم جنگ نے تو لوگوں کو حیران کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔۔۔اپنے شو کے دوران وزن بڑھ جانے کی وجہ سے وہ سوشل میڈیٰا پر اکثر لوگوں کے مذاق کا نشانہ بنتیں۔۔۔ان کا دل ٹوٹ گیا تھا اور وہ شرمندگی میں شو کے دوران صوفے کے پیچھے کھڑی ہوجاتی تھیں تاکہ ان کا وزن لوگوں کی نظروں سے چھپا رہے۔۔۔

اس تکلیف دہ وقت کے دوران ہم ٹی وی کی سی ای او سلطانہ صدیقی نے انہیں بہت سپورٹ کیا اور ہمیشہ یہی کہا کہ ہمیں تمہارے ٹیلنٹ سے غرض ہے اور لوگوں کی پرواہ کرنا چھوڑ دو۔۔۔ساتھ ہی ان کے شوہر قسام جعفری نے بھی انہیں ہمیشہ حوصلہ دیا اور ان کی ہمت بڑھائی۔۔۔
 

image


پھر صنم جنگ نے بیٹی کی پیدائش کے کچھ عرصے بعد اپنے موٹاپے سے جنگ کا آغاز کیا اور 2017 میں ان کے ٹرینر شعیب خان نے ان پر محنت شروع کیا۔۔۔صنم جنگ کے کھانے سے لے کر ان کے ایکسرسائز تک ایک بہت محنت بھرا سفر رہا۔۔۔اور اس عرصے کے دوارن انہوں نے ساڑھے سترہ کلو وزن کم کیا۔۔۔

صنم جنگ نے سب سے پہلے اپنے کھانے وہ چیزیں شامل کیں جو صحت کے لئے ضروری ہیں اور وہ چیزیں نکال دیں جو صرف اور صرف وزن بڑھانے کے کام آتی ہیں۔۔۔ساتھ ہی ان کی ایکسرسائز کی ویڈیوز اکثر و بیشتر سامنے آجاتیں ۔۔۔جن میں کبھی وہ اسکواٹس کرتی نظر آتیں تو کبھی سیڑھیوں پر اترتی چڑھتی۔۔۔ان کو اپنے ٹرینر سے ڈر لگتا تھا کہ اگر انہوں نے ذرا سا بھی کچھ ایکسٹرا کھا لیا تو آج وہ ڈبل ایکسرسائز کروائے گا۔۔۔
 

image


حال ہی میں صنم جنگ نے اپنی ایک ویڈیو انسٹا پر ڈالی ہے جس میں وہ وزنی ٹائرز سے بھرا بکسہ اپنے ہاتھوں سے گھسیٹ رہی ہیں اور ان کے چہرے پر شدید تکلیف او مشکل کے آثار نمایاں ہیں۔۔۔لوگوں نے اندازہ لگالیا کہ صنم جنگ وزن کم کرنے کے بعد بھی فٹنس کے اس سفر کو بھولی نہیں ہیں بلکہ انہوں نے اسے اپنا لائف اسٹائل بنا لیا ہے۔۔۔

ہم ٹی وی پر آنے والے ڈرامہ ’’میں نا جانوں ‘‘ میں کئی جگہ وہ بہت کم وزن اور کئی جگہ وہ تھوڑے سے زیادہ وزن کے ساتھ نظر آئیں۔۔۔لیکن جو ساڑھے سترہ کلو وزن اپنی ہمت اور محنت سے کم کرسکتی ہیں وہ اپنے لائف اسٹائل کی ہر مشکل کو ہرا سکتی ہیں۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: