سال 2019 میں سب سے بہترین آن اسکرین جوڑا کون سا رہا؟

سال 2109 ہماری ڈرامہ انڈسٹری کے لیے اس حوالے سے منفرد رہا کہ اس بار بہت سارے ایسے ڈرامے بنے جنہوں نے مقبولیت کے بڑے بڑے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ ان ڈراموں کی کامیابی کسی فرد واحد کی کوششوں سے ممکن نہیں ہو سکتی ہے- اس کے لیے مکمل ٹیم ورک کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ مگر چونکہ اسکرین پر ہیرو ہیروئن ہی نظر آرہے ہوتے ہیں اس وجہ سے کامیابی اور شہرت کا بڑا حصہ وہی سمیٹ کرلے جاتے ہیں- اس سال کون سی آن اسکرین جوڑیاں لوگوں کی پسندیدہ رہیں اس بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے-

1: عمران عباس اور عائزہ خان
عوام میں اس جوڑی کی پسندیدگی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ عوام میں مقبولیت کے سبب یہ دونوں بار بار کئی ڈراموں میں ایک ساتھ نظر آئے- کوئی چاند رکھ ، تم کون پیا ، محبت تم سے نفرت ہے کے علاوہ اس سال ڈرامہ تھوڑا سا حق میں ایک بار ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئے اور لوگوں میں بہت پسند کیے گئے-


 2: ہمایوں سعید اور عائزہ خان
ڈرامہ میرے پاس تم ہو جس کو اس دہائی کا سب سے بڑا ہٹ قرار دیا جا رہا ہے اس میں ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی جوڑی نے لوگوں کے دلوں کو بہت دکھایا ۔ دانش کی دیوانہ وار محبت اور مہوش کی بےوفائی نے اس جوڑے کی جدائی پر لاکھوں دلوں کو اداس کر دیا مگر یہ جوڑا سب سے زیادہ زیر بحث جوڑا قرار دیا جا رہا ہے-


3: فرحان سعید اور اقرا عزیز
رمضان میں پیش کیا گیا ایک مزاحیہ رومینٹک ڈرامہ سیریل سنو چندہ نے عوام میں بہت مقبولیت حاصل کی اور اس ڈرامے میں ارسل اور جیا کی جوڑی نے لوگوں میں بہت مقبولیت حاصل کی- یہاں تک کہ سنو چندہ 2 کے روپ میں اس ڈرامے کا سیکوئيل بھی سامنے آگیا جس نے اس سال بھی اتنی ہی مقبولیت حاصل کی اور فرحان سعید اور اقرا عزیز کی جوڑی کو بہت سراہا-


4:اقرا عزیز اور عمران اشرف
ڈرامہ رانجھا رانجھا کردی میں بھولے کا کردار ادا کرنے والے عمران اشرف کو اس سال کا بہترین ترین اداکار قرار دیا جائے- اور اقرا عزیز ،عمران اشرف کی جوڑی کو بہترین ترین اداکار جوڑی قرار دیا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ ذہنی طور پر کمزور آدمی کے کردار میں ایک جانب عمران اشرف نے کمال کیا تو دوسری جانب اقرا عزیز بھی اداکاری میں پیچھے نہ رہیں-


5: صبا قمر اور عماد عرفانی
ایک بہت محبت کرنے والے ، اپنی بیوی کے ساتھ ہر حالت میں کھڑے ہونے والے شوہر کے روپ میں ڈرامہ چیخ میں عماد عرفانی نے لوگوں کی محبت کو بہت لوٹا اور صبا قمر کے ساتھ ان کی جوڑی کو اتنا پسند کیا گیا کہ حالیہ دور میں ان دونوں نے کافی پروجیکٹس ایک دوسرے کے ساتھ کیے ہیں-


6: حرا مانی اور عفان وحید
اس سال کو حرا مانی کا سال قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا- کامیابیوں کے سفر کی جو شروعات جرا مانی نے گزشتہ سال کے آخر میں ڈرامہ دل موم کا دیا سے کیا تھا وہ سلسلہ اس سال میں ڈرامہ دو بول کی صورت میں آگے بڑھا- اور ڈرامہ میرے پاس تم کی کامیابی سے عروج تک جا پہنچا ۔ ڈرامہ دو بول میں حرا مانی اور عفان وحید کی جوڑی کو اتنا پسند کیا گیا کہ ان دونوں کو ان کے چاہنے والے جلد ہی نئ ڈرامہ سیریل غلطی میں بھی ایک ساتھ دیکھیں گے-


7: سجل علی اور احد رضا میر
ڈرامہ یقین کے سفر سے جس محبت کا آغاز ہوا تھا وہ محبت ان دونوں کے درمیان منگنی میں رشتے میں اس سال تبدیل ہو گئی اور ان دونوں اداکاروں نے جلد ہی شادی کا بھی فیصلہ کر لیا- اس سال ایک بار پھر یہ خوبصورت جوڑی ڈرامہ یہ دل میرا میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں اور عوام کی محبتیں سمیٹ رہے ہیں-

Rate it:
Share Comments Post Comments
Total Views: 939 Print Article Print
 Previous
NEXT 

YOU MAY ALSO LIKE:

Most Viewed (Last 30 Days | All Time)

Comments

آپ کی رائے
Language: