کیا آپ کا بھائی بھی ایسا ہے؟ بھائیوں کی چند دلچسپ اقسام

image


بھائی کا رشتہ ہر بہن کو بہت عزیز ہوتا ہے بچپن جن بھائيوں سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑتے ہوئے گزرتا ہے وہی بھائی شادی کے بعد بہت پیارے ہو جاتے ہیں ۔ بھائی بہنوں کا مان ہوتے ہیں ہر بہن کو اپنا بھائی سب سے زیادہ پیارا ہوتا ہے آج ہم آپ کو بتائيں گے کہ ہر گھر میں بھائيوں کی کتنی اقسام پائی جاتی ہیں-

1: بڑا بھائی
بھائیوں کی اس قسم کے لیے یہ قطعی شرط نہیں ہے کہ یہ بھائی عمر میں آپ سے بڑا ہو- اس بھائی کو بڑا اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ ہر معاملے میں بہنوں پر رعب جماتا رہتا ہے دوپٹہ ٹھیک کرو ، ایسے نہ بیٹھو ایسے نہ بولو یہاں نہ جاؤ وغیرہ وغیرہ ایسی ہدایات ہیں جو یہ بھائی وقتاً فوقتاً اپنی بہنوں کو دیتا رہتا ہے- اس کے علاوہ چائے بناؤ میرے کپڑے استری کرو وغیرہ جیسے کام بھی یہ بہنوں ہی سے کرواتے ہیں

2: لاڈلا چھوٹا بھائی
یہ بھائی بہنوں کی آنکھ کا تارا ہوتا ہے صرف دس روپے کے لالچ میں یہ بہنوں کا ہر کام کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں اسی وجہ سے بہنوں کو بہت عزیز ہوتے ہیں- ان بھائيوں کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ بہنیں ان بھائيوں پر رعب بھی جما سکتے ہیں-
 

image


3: دل پھینک بھائی
یہ بھائی بہت رومینٹک ہوتے ہیں ان کی خوش اخلاقی اس وقت عروج پر ہوتی ہے جب کہ بہن کی سہیلیاں گھر پر ہوتی ہیں- یہ ان کے سامنے بہت اچھا بننے کی اداکاری کرتے ہیں اور ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح بہن کی دوست کو متاثر کر کے اس سے دوستی کر سکیں- ایسے بھائی غمگین گانے سنتے ہیں ٹھنڈی ٹھنڈی آہیں بھرتے ہیں اور اکثر اپنے دل ٹوٹنے کی داستانیں اپنی بہنوں کو سناتے رہتے ہیں-

4: برابر کا بھائی
یہ بہنوں کا سب سے پیارا بھائی ہے ایسے بھائی کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی ہے- یہ بہن سے بڑا بھی ہو سکتا ہے اور چھوٹا بھی ، یہ بھائی بہنوں کے ہر کام میں ان کا ہاتھ بٹاتا ہے- یہ بھائی اتنا سگھڑ ہوتا ہے کہ چائے بھی خود ہی بنا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بہنوں کے ساتھ مل کر ان کے مشاغل میں بھی شریک ہو جاتے ہیں- یہ بہنوں پر فالتو رعب بھی نہیں جماتے اور ان کے ساتھ بازار جانے پر بھی ان کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔ بہنوں کے لیے یہ بھائيوں کی سب سے اچھی قسم ہے-
 

image


5: ہیرو بھائی
یہ بھائی بہت مغرور ہوتے ہیں ہر وقت بہت لیے دیے رہتے ہی-ں یہ باقاعدگی سے جم بھی جاتے ہیں اس لیے ماچو مین کی طرح کی ان کی باڈی ہوتی ہے- یہ اپنے لباس کے معاملے میں بھی بہت خیال رکھنے والے ہوتے ہیں اور ہر وقت اس طرح تیار ہو کر رہتے ہیں جیسے ان کو کسی تقریب میں جانا ہوتا ہے- یہ بھائی اپنی ذات میں اتنے مگن ہوتے ہیں کہ انہیں اپنے اردگرد کے لوگوں کی کوئي پرواہ ہی نہیں ہوتی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: