گھر میں رہنے والی خواتین کو باہر کام کرنے والی خواتین سے زیادہ شدید ڈپریشن ہوتا ہے

image


کبھی آپ نے گھر میں اپنی ماں، بہن اور بیٹی کے چہروں کو پڑھنے کی کوشش کی ہے؟۔۔۔یا کبھی ان کے ساتھ ان کے لئے وقت گزارا ہے؟۔۔خاص طور پر اگر آپ کے گھر کی خواتین صرف گھروں کو سنبھال رہی ہیں اور ان کی زندگی گھر سے شروع ہوکر گھر پر ہی ختم ہوجاتی ہے-

ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو گھر سنبھالتی ہیں اور ان کا دائرہ محدود ہوتا ہے زیادہ ڈپریشن کا شکار ہوتی ہیں ان خواتین کی نسبت جو باہر نکل کر نوکری کرتی ہیں ۔۔۔

لیکن اس کی وجوہات جاننا بہت ضروری ہیں۔۔۔کیونکہ اگر ان باتوں کا خیال نا رکھا جائے تو ڈپریشن ان کی عمر کو گھٹا بھی سکتا ہے۔۔۔اور انہیں کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔۔۔

ایک ہی طرح کی روٹین
یہ قانون قدرت ہے کہ انسان تبدیلی چاہتا ہے۔۔۔اور اگر اسے تبدیلی نا ملے تو وہ اس احساس میں ڈھل ضرور جاتا ہے لیکن نامکمل رہتا ہے اپنے اندر سے۔۔۔ہمارے یہاں گھریلو خواتین کی ذمہ داریاں صبح سو کر اٹھنے سے لے ، ناشتہ دینے، میاں کو یا گھر کے باقی مردوں کو دفتر بھیجنے، کھانا بنانے، گھر کے باقی کام دیکھنے اور پھر شام تک انہی ضروریات میں گھن چکر بن جانے کے بعد سوجانے تک محدود ہیں۔۔۔لیکن یہ روٹین توڑنے کی ضرورت ہے۔۔۔ایک دن کے لئے ہفتہ میں کھانا خود بنا لیں۔۔۔کوئی فلم دکھائیں، کوئی آؤٹنگ کا پروگرام خود رکھیں اور اسے اہمیت بھی دیں۔۔۔
 

image


تعریف اور شکریئے سے محرومی
کسی بھی نوکری میں باس کی تعریف آپ کو آگے کی طرف بڑھاتی ہے، آپ کے جوش اور ولولے کو بڑھاتی ہے، کبھی تنخواہ بڑھتی ہے تو کبھی تعریفی لیٹر مل جاتا ہے، کبھی بونس تو کبھی چھٹی۔۔۔یہ انعام جینے کا حوصلہ دیتے ہیں۔۔۔آپ کو بھی یہ کرنا ہوگا۔۔۔گھر میں رہنے والی خواتین کو چاہے وہ شادی شدہ ہوں یا غیر شادی شدہ تعریف سے نوازا کریں، انہیں زیادہ کام کرنے پر بار بار یہ احساس دلائیں کہ وہ نا ہوں تو کیسے گھر چلے، اور مہینہ میں ایک بار کم سے کم کوئی تحفہ ان کی محبت کر بڑھا کر ان کے ڈپریشن میں کمی لاسکتا ہے۔۔۔
 

image


احساس کمتری
آپ مانیں یا نا مانیں۔۔۔وہ خواتین جو گھروں میں بیٹھتی ہیں۔۔۔چاہے مائیں ہوں، بہن یا بیٹیاں۔۔۔آپ اکثر ان کی بات کو جھڑک دیتے ہیں اور اس رائے کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں جو کوئی باہر کام کرنے والا دے یا وہ خود آپ ہوں۔۔۔یہ کیفیت جان بوجھ کر نہیں ہوتی لیکن فیصلے لیتے وقت ہی ان کی مرضی کی کمی اس بات کو ثابت کردیتی ہے کہ وہ کسی بھی لحاظ سے کم ہیں یا پیچھے ہیں۔۔۔یہ ڈپریشن پیدا کرسکتا ہے۔۔

گھر سنبھالنے والی خواتین کی قدر کریں۔۔۔کیونکہ گھر ہے تو ذہنی سکون ہے۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: