کچھ سبق جو صرف باپ ہی بیٹے کو سِکھا سکتا ہے

image


بچے کی تعلیم و تریبت کی ذمہ داری ماں کے ساتھ ساتھ باپ پر بھی اتنی ہی ہوتی ہے جتنی کہ ماں کی ہوتی ہے- مگر کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو بیٹیوں کو ماں اور بیٹوں کو باپ ہی سمجھا سکتے ہیں ۔ ایسے سبق کسی نصابی کتاب سے نہیں ملتے ہیں اور اس سبق کا انسانی تربیت میں بہت اہم کردار ہوتا ہے- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ اسباق کے بارے میں بتائیں گے-

بچے کو جیتنا سکھائیں
ایک باپ کو چاہیے کہ بیٹے کے ساتھ ایسے کھیل کھیلے جس میں جیت ہار کا عنصر ہو اس موقع پر بیٹے کو ہارنے پر ردعمل ظاہر کرنا اور جیتنے کی کوشس کرنا سکھائیں- آپ کا پڑھایا ہوا یہ سبق اس کی عملی زندگی کا سب سے اہم سبق ہوگا-
 

image


خواتین کا احترام سکھائیں
خواتین کا عملی طور پر احترام ایک باپ سے زیادہ بیٹے کو کوئی نہیں سمجھا سکتا- اپنے بیٹے کے سامنے ماں بہن اور بیٹی کا احترام کریں اس کو بتائيں کہ بیوی کے ساتھ کیسے برتاؤ کیا جاتا ہے اور اس کو کیسے محبت اور عزت دی جاتی ہے-

جوان ہوتے بچوں کی تربیت
جوانی کی حدود میں داخل ہوتے نوجوان بیٹے بہت سارے معاملات میں لاعلمی کے سبب مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں- جبکہ ایسے وقتوں ایک باپ ہی اپنے بیٹے کی صحیح تربیت کر سکتا ہے اور اس کے علاوہ اس بچے کے ساتھ جنسی معاملات ۔جذباتی معاملات پر بھی بات کریں اور اسکو اپنی زندگی کی مثالوں کی مدد سے زندگی کے حقائق سےآگاہ کریں-

بچے کو مردانہ صلاحیتوں والے کام سکھائیں
ایک باپ ہی بچے کو مردانہ اور سخت کام کرنے کا عادی بنا سکتا ہے اور بچے کو اپنے ساتھ بطور مددگار شریک کر سکتا ہے- اور اس کو اس طرح ایک جانب تو ہاتھ سے کام کی عظمت کو سمجھا سکتے ہیں اور دوسری طرف اس کو ان تمام کاموں کے بنیادی اصولوں سے بھی آگاہی حاصل ہوتی ہے جن کی ضرورت عملی زندگی میں کبھی بھی پڑ سکتی ہے -
 

image


پیسہ کمانے اور خرچ کرنا سکھائيں
ایک باپ ہی وہ انسان ہوتا ہے جو کہ سارا دن اپنے گھر والوں کے آرام اور سکون کے لیۓ شدید محنت کرتا ہے- اور اس کے بعد اس پیسے کو اپنی ذات پر خرچ کرنےکےبجاۓ گھر والوں کے آرام و سکون کے لیے خرچ کرتا ہے- اور اس طرح اگلی نسلوں کی تعمیر کرتا ہے اس بات کو ایک باپ سے زیادہ بیٹے کو کوئی نہیں سکھا سکتا ہے- اس لیس اپنے بیٹے کو اپنے معاشی معاملات میں شریک کریں اس حوالے سے اس سے مشورے لیں تاکہ وہ بھی مسائل اور وسائل سے آگاہ ہو سکے-

YOU MAY ALSO LIKE: