اپنی بہو سے یہ 5 سوالات ہرگز نا کریں۔۔۔ورنہ وہ آپ سے بدظن ہوسکتی ہے

image


ویسے تو ساس چاہے بہو سے کوئی سوال کرے یا نا کرے۔۔۔اس کی قسمت میں برا کہلانا لکھا ہے لیکن کچھ خوش قسمت ساسیں ایسی ہیں جن کی بہو کبھی ان کے بارے میں برا سوچ بھی نہیں سکتیں۔۔۔اپنے بیٹے کی شادی کے بعد آپ نے اپنی زبان کو چند ایسے سوالات سے روکنا ہے جو آپ کی بہو کو آپ سے بدظن کرسکتے ہیں-

پہلا سوال: کیا تم گھر کے سارے کام سنبھال لیتی ہو؟
یہ سوال اکثر ساسیں کرتی ہیں اپنی بہو سے لیکن یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ بہت جلد اس پر گھر کا سارا بوجھ ڈال کر ماسیوں کی بھی چھٹی کرنے والی ہیں اور بہو کو یہ بھی لگ سکتا ہے کہ آپ اسے گھر کی ماسی کی طرح سمجھ رہی ہیں۔۔۔اس لئے اس سوال کو نا بھی کریں تو گھر ایک دن اسی نے سنبھالنا ہے۔۔۔

دوسرا سوال: زیور کہاں رکھوایا ہے تم نے۔۔۔امی کے پاس یا لاکر میں؟
یہ سوال بہت ہی سنسنی خیز ہے اور آپ کی بہو کے دل میں یہ گمان لا سکتا ہے کہ شاید اس کے سونے چاندی پر آپ قابض ہونے کا سوچ رہی ہیں۔۔۔اور وہ اس بات کو اپنے شوہر سے بھی کہہ سکتی ہے کہ یہ سوال کرنے کا کیا مقصد ہے۔۔۔کیا زیور کی ذمہ داری کا سوال پوچھنا ضروری ہے۔۔۔اب جس کی کھیتی ہے وہ سنبھالے۔۔۔
 

image


تیسرا سوال: کتنے بجے سو کر اٹھتی ہو؟
یہ سوال پوچھنے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ شادی کے آغاز میں ہی اس کے سونے کے اوقات آپ کے سامنے آجائیں گے۔۔۔اس لئے سوال پوچھ کر خود کو آنے والی بدمزگیوں سے بچائیں۔۔۔کیونکہ نیند انسان کے مزاج کی صحیح ترجمانی کرتی ہے۔۔۔اگر بہو کو نیند خود سے بھی پیاری ہوئی تو وہ آپ کو آپ کے پیارے بیٹے سے بھی بدظن کرسکتی ہے۔۔۔

چوتھا سوال: اپنا کمرہ صاف کرلیا؟
اس کے کمرے تک صرف اس کی یا اس کے شوہر کی ہی پہنچ ہے تو وہ کمرے کو صاف کرے یا نا کرے یہ وہ جانے ، آپ کے گھر میں کوئی گندگی نظر نہیں آنی چاہئے۔۔۔کیونکہ اگر آپ نے اس کے سیف زون میں قدم رکھنے کی کوشش کی تو وہ اپنے رنگ دکھا سکتی ہے۔۔۔اس لئے اس کے کمرے کی صفائی کا سوال نا ہی کریں تو بہتر ہے-
 

image


پانچواں سوال: تم خوش تو ہو نا؟
اگر اس نے یہ کہہ دیا کہ میں خوش نہیں ہوں تو آپ اسے جو سمجھائیں گی وہ آپ کے اور اس کے درمیان فاصلے بھی پیدا کرسکتا ہے۔۔۔اس لئے اس سے نا پوچھیں کہ وہ خوش ہے یا نہیں۔۔۔بلکہ صبر کے ساتھ اس کا ذاتی بیان ّنے تک انتظار کریں۔۔اگر وہ خوش ہوگی تو آپ کے سامنے اس کی خوشی، مسکراہٹ اور بیٹے کا اطمینان ہی آپ کو سب کچھ بتادے گا اور اگر وہ ذرا سی بھی ناراض ہوئی تو آپ اس کی ہر بات کو منفی ہی سمجھیں گی-

ساس بننا اتنا آسان نہیں۔۔۔پھونک پھونک کر رکھنا ہوتے ہیں قدم

YOU MAY ALSO LIKE: