پاکستانی عوام کی کچھ ایسی خواہشات جو سال 2020 کے ساتھ جڑی ہیں

image


ویسے تو ہر روز وہی پرانا سورج طلوع ہوتا ہے مگر اس کے باوجود ہر نیا دن ایک نئی امید لے کر آتا ہے- اسی طرح ہر نیا سال بھی انسان کے دل میں نئی امیدوں نئی خواہشوں کو جنم دیتا ہے ان کو پورا کرنا اور نہ کرنا تو اللہ کے ہاتھ میں ہی ہوتا ہے مگر انسان کا کام خواہش کرنا ہے- ایسی ہی کچھ خواہشات پاکستانی عوام کے دلوں میں بھی نئے سال کی آمد کے حوالے سے جاگ گئی ہیں- اب یہ کہاں تک پوری ہوتی ہیں یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے-

1: ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی مہوش کی معافی
سال 2019 کا سب سے پسند کیا جانے والا ڈرامہ میرے پاس تم ہو جس میں مہوش کی معافی کو لے کر پورا پاکستان بحث میں لگا ہوا ہے آزاد پسند خواتین کا مطالبہ ہے کہ جس طرح مردوں کو بے وفائی کے بعد معافی مل جاتی ہے اسی طرح عورت کو بھی معافی کا حق ملنا چاہیے- جبکہ مرد اس بارے میں ڈٹ کر مخالفت کر رہے ہیں- اب دیکھنا یہ ہے کہ سال کے آغاز میں مہوش کو کوئی خوشخبری ملتی ہے یا پھر وہ ایسے ہی راندہ درگاہ رہتی ہے-

image


2: بلاول بھٹو زرداری
بزرگوں کا یہ کہنا ہے کہ مائیں بچوں کے لیے رحمت ہوتی ہیں اور بیٹے کے جوان ہونے کے بعد ماں باپ کی ایک خوبصورت سی بہو لانے کی خواہش سب سے بڑی ہوتی ہے- مگر اب تو بلاول کی شادی پاکستان کی ہر ماں کی خواہش بن گئ ہے اور پاکستانی مائيں نہیں چاہتی ہیں کہ بلاول شیخ رشید کے نقش قدم پر چلتے ہوۓ تاعمر کنوارے رہنے کا فیصلہ کر لیں- اس لیے عوام کو امید ہے کہ نئے سال یعنی 2020 کو بلاول بھٹو کی شادی کا سال ہونا چاہیے-

image


3: صاف کراچی
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا میٹروپولیٹن شہر ہے جس کو منی پاکستان بھی کہا جاتا ہے ۔ صاف کراچی ایک ایسی خواہش ہے جو وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں کی خواہش ہے مگر اس کام کی تکمیل میں کیا رکاوٹیں ہیں اس سے عوام کو کوئی سروکار نہیں ہے وہ تو بس دل میں صاف کراچی کی خواہش لے کر بیٹھے ہیں-

image


4: سستا پٹرول
ہمارے وزیراعظم کے بیانات کی روشنی میں ہمارے ملک کے معاشی حالات اب بہتر ہو چکی ہے- حکومت کے خزانے اتنے بھر چکے ہیں کہ اب ابل ابل کر ڈالر ادھر ادھر گر رہے ہیں- مگر اس سب کے باوجود مہنگا پٹرول اب تک سستا نہیں ہو سکا ہے ۔ عوام ہر صبح اس امید کے ساتھ کرتے ہیں کہ شائد نیا سویرا ان کے لیے بھی کوئی خوشخبری لے کر آيا ہوگا- مگر پٹرول کی قیمت کو لگنے والے پروں کو کوئی بھی کترنے کو تیار نہیں ہے ۔عوام امید رکھتے ہیں کہ سال 2020 میں مہنگائی کے جن کو موجودہ حکومت کسی تھیلے میں بند کرنے میں کامیاب ہو پائے گی-

image


5: کشمیر کی آزادی
قیام پاکستان کے وقت سے مسئلہ کشمیر کا آغاز ہوا تھا جس میں سال 2019 میں ہندوستانی قوانین کی تبدیلی کے باعث شدت آگئی تھی- اور گزشتہ چار مہینوں سے کشمیر کی عوام کرفیو کی پابندیوں کے سبب انتہائی دشوار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں- مگر اب نئے سال کے آغاز میں پاکستانی عوام کو امید ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر کی عوام کو بھی اپنی حق رائے دہی کے استعمال کا حق ملے گا اور کشمیر اور کشمیری عوام آزاد ہوں گے-

image

یہ تو صرف چند خواہشیں ہیں اپ کمنٹ میں اپنی خواہشات بھی بیان کر کے اس خواہش نامے کا حصہ بن سکتے ہیں -
YOU MAY ALSO LIKE: