بیویوں کی ایسی دلچسپ اقسام جو اکثر گھروں میں پائی جاتی ہیں

اس دنیا میں سب سے پہلا رشتہ جو وجود میں آیا تھا وہ ایک بیوی کا ہی تھا- دنیا میں کسی کی زندگی میں بھی بیوی کی آمد کو شادی یعنی خوشی سے تعبیر کیا جاتا ہے وہ ایک دن مرد کی زںدگی کا سب سے بڑا خوشی کا دن ہوتا ہے- اس کے بعد باقی سارے دن بیوی کی خوشی کے دن ہوتے ہیں- بیوی کو گھر کا وزیر اعظم کہا جاتا ہے مگر اصل میں بیوی گھر کی مارشل لا ایڈمنسٹریٹر ہوتی ہے جس کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں- اور وہ گھر کا آئين کبھی بھی کسی بھی وقت معطل کر کے نئے قانون نافذ کر سکتی ہے- آج ہم آپ کو بیویوں کی ایسی اقسام کے بارے میں بتائيں گے جو ہر گھر میں پائی جاتی ہیں-

1: پیار کرنے والی بیوی
یہ بیویوں کی سب سے کمیاب قسم ہے جو صرف قصے کہانیوں اور فلموں میں پائی جاتی ہے- حقیقی زندگی میں ایسی بیوی کا ملنا ناممکن تو نہیں البتہ مشکل ضرور ہوتا ہے- یہ بیوی ہر صبح اپنی پیار بھری مسکراہٹ سے شوہر کو جگاتی ہے اس کے بعد اپنے ہاتھوں سے اس کو ناشتہ کرواتی ہے دروازے تک دفتر کے لیے چھوڑنے آتی ہے- اور اس کے ساتھ ٹفن میں دوپہر کا کھانا بھی دیتی ہے اور شام میں تیار ہو کر شوہر کا انتظار کرتی ہے- غرض ایسی بیوی تلاش کرنے کی زحمت نہ کریں تو بہتر ہے کیونکہ یہ صرف قسمت سے ہی مل سکتی ہے-

image


2: ماں جیسی بیوی
کہتے ہیں کہ ہر انسان میں ایک بچہ چھپا ہوتا ہے ایسے مردوں کو ماں جیسی بیوی ملتی ہے جو ان کو ماں کی طرح ہی ٹریٹ کرتی ہے- کہاں گئے کب گئے کیا کھایا کس سے ملے پیسے کتنے خرچ کیے؟ یہ تمام سوال ماں جبیسی بیویوں کی زبان کی نوک پر ہوتے ہیں۔ یہ بیویاں شوہروں کو کم عقل سمجھتی ہیں اور تمام فیصلے خود کرنے کی عادی ہوتی ہیں-

image


3: شک کرنے والی بیوی
یہ بیویوں کی سب سے خطرناک قسم ہوتی ہے یہ بیویاں ماڈرن ٹیکنالوجی سے واقف ہوتی ہیں اور ان کو پتہ ہوتا ہے کہ شوہر کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی تلاشی کس طرح لی جا سکتی ہے- اس کے علاوہ شوہر کے والٹ ، اس میں سے ملنے والی رسیدیں ، دفتر میں آنے جانے کے اوقات اور جیب میں پڑے ہوئے پیسوں کا مکمل حساب یہ بیوی رکھتی ہے-

image


4: کنجوس بیوی
یہ بیوی ہر وقت اسی کوشش میں مصروف ہوتی ہے کہ کسی بھی طرح سے شوہر کی محنت کی کمائی کو بچا سکے اس کے لیے وہ ہر ہر جگہ سے پیسے بچانے کی کوشش کرتی ہے- یہاں تک کہ ایک دن سالن پکاتی ہے اور اگلے دن بچا ہوا وہی سالن پراٹھوں میں بھر کر کھلاتی ہے- اور اگر پھر بھی وہ سالن بچ جائے تو اس کے اندر چاول ڈال کر پلاؤ کہہ کر کھلا دیتی ہے-

image


5: فضول خرچ بیوی
بیوی کی اس قسم کو نت نئے فیشن ٹرینڈ اور برانڈز ازبر ہوتے ہیں اور تمام ریسٹورنٹ کی ملنے والی آفرز بھی اسی کو سب سے پہلے پتہ چلتی ہیں- اس بیوی کا زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزرتا ہے اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ شوہر کی جیب سے پیسے نکلوا کر یہ ساری آفرز حاصل کر سکے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: