وہ کام جو پاکستانیوں کے لیے نئے سال کو واقعی نیا سال بنا دیں گے

image


سال 2020 کی آمد آمد ہے ہر جانب سے نئے سال کی مبارکبادوں اور اس کی آمد کا شور جاری ہے ۔ بچپن میں جب اکتیس دسمبر کی رات بارہ بجے تک جاگ کر خود کو نئے سال کی مبارکباد دے کر سوتے تھے تو دل کو یقین ہوتا تھا کہ اگلی صبح چونکہ نئے سال کی ہوگی- اس لیے اس میں نیا سورج، نئی ہوا ہوگی اور اسکول کے لیے تیار ہوتے ہوئے اپنا آپ بھی نیا نیا محسوس ہوتا تھا- دل میں عہد کرتے تھے کہ اس سال پڑھائی پہلے سے بہتر کرنی ہے لڑائی نہیں کرنی وغیرہوغیرہ- مگر جیسے جیسے عمر کا سفر طے ہوتا گیا نئے سال کے اس جذبے میں بھی کمی آگئی اور دل کو ایک یقین سا ہو گیا کہ نیا سال صرف کلینڈر کی تبدیلی کا نام ہے اور ہم نے بھی نئے سال کے ساتھ خود کو بدلنے کی کوشش بھی ترک کر دی-

مگر نیا سال اگر اسی طرح آتا رہا کہ ہم میں سے کوئی بھی خود کو بدلنے کو تیار نہ ہو تو پھر اس کے نئے ہونے کا کوئی فائدہ نہیں- ہمیں اس نئے سال کے ساتھ کچھ وعدے اپنے آپ سے کریں تاکہ آپ خود تبدیل ہوں- آپ تبدیل ہوں گے تو دنیا تبدیل ہو گی اور پھر نئے سال کی تبدیلی صرف کلینڈر تک محدود نہیں رہے گی-

1: سچ بولیں گے
سچائی انسانی شخصیت کا وہ جوہر ہے جو کہ انسان کی شخصیت کو یکسر بدل ڈالتا ہے- عام طور پر ہم لوگ وقتی فائدوں کے لیے چھوٹے موٹے جھوٹ بول لیتے ہیں مگر اس کے سبب نہ صرف ہماری عزت اور وقار کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے معاشرے کو بھی جھوٹ کا دیمک لگ جاتا ہے- اس لیے اس سال ہم سب سے پہلے یہ عہد اپنے آپ سے کریں کہ ہم جھوٹ نہیں بولیں گے-

image


2: ایمانداری کو اپنائيں گے
جیسے کہ اس حدیث سے ہم سب واقف ہیں کہ رشوت دینے والا اور لینے والا دونوں جہنمی ہیں تو درحقیقت کسی مالی فائدے کے لیے کسی نااہل کا کام کر دینا درحقیقت ہماری اپنے کام سے بددیانتی ہو گی - اس کا ایک نقصان تو یہ ہے کہ ایک نا اہل انسان کامیاب ہو جائے گا اور دوسرا نقصان یہ ہے کہ حق دار کا حق مارا جائے گا- اس لیے کسی بھی صورت ایسی بددیانتی کے مرتکب نہ ہو جو معاشرے میں بے چینی پیدا کرنے کا مؤجب ہو-

image


3: صفائی کو اپنی عادت بنائيں
ویسے تو ہر انسان اپنی ذات کی حد تک صفائی کو پسند کرتا ہے مگر صرف اپنی صفائی سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا ہے- اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے ساتھ ساتھ اپنے ماحول کو بھی صاف رکھنے کے لیے اقدامات کریں- اگر ہم پاکستان کو اپنی نئی نسل کے لیۓ ایک بہتر ملک بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے آپ کو بدلنا ہو گا ملک کو صاف رکھنا ہوگا تاکہ ہماری نئي نسل بہتر ماحول میں سانس لے سکے -

image


4: ہر روز کم از کم ایک نیکی کی عادت اپنائيں
اپنے آپ سے ایک عہد کریں کہ ہر روز کم از کم چھوٹا ہو یا بڑا ایک نیکی کا کام ضرور کریں گے- جیسے قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے تو سوچیں اگر ہر پاکستانی ہر روز اپنے حصے کی ایک نیکی کرنے کی عادت بنا لے گا تو اس سے ہمارے ملک میں ایک اچھی سوچ پیدا ہو گی اور ہر ایک اپنی طاقت اور استطاعت کے مطابق دوسرے کی مدد کرے گا-

image


5: درخت لگائيں
جیسا کہ ہم سب نے دیکھا کہ سال 2018 ماحولیاتی تبدیلیوں کا سال ثابت ہوا اور اس سال موسم میں بہت تیزی سے تبدیلیاں واقع ہوئيں ۔ ان تبدیلیوں کو روکنے کا صرف ایک ہی طریقہ سائنسدانوں نے بتایا ہے اور وہ ہے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ۔ اپنی نئی نسل کے مستقبل کو بچانے کے لیے ہمیں اس سال کے آغاز ہی میں اپنے آپ سے یہ عہد کرنا چاہیے ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائيں گے اور اگائيں گے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: