اپنے شوہر سے یہ پانچ سوالات نا کریں ۔۔۔ورنہ زندگی جہنم بن سکتی ہے

image


میاں بیوی میں لڑائی ہونا کوئی نئی بات نہیں لیکن اکثر کچھ لڑائیاں ہم جانے انجانے میں بار بار کرتے ہیں اور بات بگڑ جاتی ہے۔۔۔بیگمات کے کچھ سوالات اور کچھ باتیں اتنی سخت اور غیر ضروری ہوتی ہیں جن سے لڑائی کا آغاز ہوسکتا ہے۔۔۔اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے گھر کا ماحول رہے خوشگوار تو ان چند غلطیوں سے رہیں ہوشیار۔۔۔

محبت کے وقت ماضی کے جھگڑے نکالنا:اکثر میاں محبت کا اظہار کررہے ہوتے ہیں اور خواتین گھما پھرا کر پرانے قصے کہانیاں دھونڈ ڈھونڈ کر نکالتی ہیں ۔۔۔جن سے میاں کے اندر غصے کا احساس پیدا ہونا شروع ہوتا ہے۔۔۔وہ منع کرے تب بھی باز نہیں آتیں بلکہ محبت کے ہر جذبے کو اس کا ڈھونگ بھی کہہ دیتی ہیں۔۔۔اس کے گھر والوں کی ناراضگی، اس سے ناراضگی، پرانی لڑائیاں۔۔۔سب اسی وقت نکالتی ہیں جب شوہر محبت کا اظہار کرتا ہے۔۔۔تو پھر بات ہمیشہ ختم ہوتی ہے کسی نا کسی بڑے جھگڑے پر

بار بار ایک ہی سوال یا غیر ضروری سوال:یا ایک سوال بار بار مختلف انداز سے کرتی ہیں۔۔۔کیا آپ مجھ سے ابھی بھی پہلے جیسا پیار کرتے ہیں؟ آپ کو مجھ سے زیادہ پیار ہے یا فلانے سے؟ آپ مجھ سے کتنا پیار کرتے ہیں۔۔۔ان سوالات کا جواب دینا ہر وقت ضروری نہیں ہوتا۔۔۔بلکہ کبھی کبھی یہ سوالات بہت غیر ضروری بھی معلوم ہوتے ہیں۔۔۔اگر میاں کسی سے بھی فون پر بات کریں تو بار بار یہ پوچھنا۔۔۔کس کا فون تھا، کس سے بات کر رہے تھے اور کچھ خواتین تو اکثر فون پر بات کرنے کے دوران ہی جاننا چاہتی ہیں کہ کون ہے۔۔۔یہ احساس گھٹن پیدا کرتا ہے اور رشتے خراب ہوتے ہیں۔۔۔
 

image


موبائل چیک کرنا:ہر انسان کی ایک پرائیوسی ہوتی ہے جس میں گھسنا خطرناک ہوسکتا ہے۔۔۔چاہت وہ مرد ہو یا عورت۔۔۔لیکن خواتین شادی کے بعد اپنے شوہر کی زندگی کو اپنے دماغ پر حاوی کر لیتی ہیں۔۔۔اس وقت کس سے بات کی ہوگی، آج کس کا میسج پڑھ رہے تھے، کس سے لمبی بات کر رہے ہیں۔۔۔اور پھر بہانے سے فون پر چیک رکھتی ہیں۔۔۔یہ سب باتیں اگر خود پر رکھ کر سوچیں تو آپ کو احساس ہوگا کہ کس قدر تنگ کر دینے والی باتیں ہیں۔۔۔

میاں کے گھر والوں سے بیر رکھنا:اگر چاہتی ہیں کہ میاں کو اپنے قابو میں رکھیں یا میاں آپ سے والہانہ محبت کرے تو اس کے گھر والوں کا بھی اسی طرح خیال رکھیں جیسے آپ اپنے گھر والوں کا رکھتی ہیں۔۔۔آپ اگر ان کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو مسئلہ بناکر اپنے دل کے دروازے تنگ کرنے لگیں گی تو آپ پر بھی محبت کے دروازے تنگ ہوجائیں گے۔۔۔نا سسرال والوں کے آنے سے گھبرائیں اور نا ہی شوہر کے اپنے گھر والوں سے حد درجہ بڑھتے تعلقات سے پریشان ہوں۔۔۔اس کے لئے مثبت سوچیں گی تو آپ کے لئے بھی آسانیاں اور احترام بڑھے گا۔۔۔
 

image


احسان جتلانا:اکثر بیویاں اپنے کئے ہوئے ہر کام کر بار بار جتاتی ہیں اور شوہر کو یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ میری وجہ سے تمہاری زندگی میں سب کچھ ہے۔۔۔لیکن اگر یہ سب بارہا دہرائیں گی تو آپ کے کئے ہوئے ہر عمل کی حیثیت کم ہوتی جائے گی۔۔۔خاموشی ہی آپ کی سب سے بڑی جیت ہے۔۔۔اپنے کئے ہوئے ہر عمل کو احسان نہیں بلکہ اپنا فرض یا زندگی کا حصہ سمجھیں۔۔۔کیونکہ یہی تو اصل خوشیاں ہیں۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: