میری بیوی مجھ سے زیادہ اچھی اداکارہ ہے۔۔۔پاکستانی سلیبریٹیز اپنی بیویوں کے کام سے خوش

image


آئزہ خان اور دانش تیمور
ایک طرف بیگم کی اداکاری نے ڈراموں کی دنیا میں دھاک بٹھائی ہے تو دوسری طرف میاں نے فلم انڈسٹری میں خود کو منوایا ہے۔۔۔یہ دونوں میاں بیوی شادی سے پہلے بھی اسی فیلڈ سے وابستہ تھے اور شادی کے بعد بھی ایک دوسرے کو ہر طرح سے سپورٹ دیتے ہیں۔۔۔ایک دوسرے کی شہرت میں بھی جب چار چاند لگتے ہیں تو دونوں مل کر اسے سیلیبریٹ کرتے ہیں۔۔۔

image


حرا اور مانی
اس جوڑی میں بیگم نے شادی اور بچوں کے بعد ہی انڈسٹری میں کام شروع کیا جبکہ میاں بہت کم عمری سے ہی اسکرین پر اپنا جادو جگا رہے تھے۔۔۔یہ اور بات ہے کہ میاں خود یہ کہتے ہیں میری بیوی مجھ سے زیادہ اچھی اداکارہ ہے۔۔۔ان کی اس بات سے لوگ اکثر یہ سوال بھی کرتے ہیں کہ کہیں مانی اپنی بیگم کی شہرت سے جلتے تو نہیں، لیکن انہوں نے صاف کہا کہ میں نے خود حرا کو کہا تھا کہ وہ یہ کام کرے اور میں ہر طرح سے اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔۔۔

image


عروہ اور فرحان
یہ جوڑی بھی انڈسٹری میں خود کو منوانے کے بعد ایک ہوئی اور اس جوڑی میں دونوں ہی ایک دوسرے کے لئے بہت بڑی سپورٹ ہیں۔۔۔فرحان نے ڈرامہ انڈسٹری میں تو عروہ نے فلمز میں جگہ بنائی۔۔۔

image


سائرہ اور شہروز سبزواری
اس پیاری سی جوڑی کو لوگوں نے ہمیشہ نا صرف پسند کیا بلکہ آج کل ان سے جڑی خبروں پر بھی انہیں ہمیشہ ساتھ رہنے کی دعائیں دیں۔۔۔دونوں ہی ایک دوسرے کے لئے ہمیشہ ساتھ کھڑے رہے۔۔۔شہروز سبزواری نے جب سید نور کی فلم میں کام کرکے بہت منفی اور ناکامی کے حوالے سے شہرت حاصل کی تو اس وقت بھی سائرہ نے شہروز کا ساتھ نہیں چھوڑا بلکہ انہیں ایک بہترین اداکار ہی مانا۔۔۔

image


سنیتا مارشل اور حسن
سنیتا اور حسن کی محبت کی شادی تھی اوراس شادی کو کامیاب بنانے میں سنیتا مارشل کی پذیرائی کا بھی بہت ہاتھ ہے جو انہوں نے قدم قدم پر اپنے شوہر کو دی۔۔۔اور ہمیشہ یہی کہا کہ یہ مت سوچو کہ میں ہیرو ہی بنوں گا۔۔۔بلکہ ہر کردار میں بس اداکاری کو ہی اپنی پہچان بناؤ۔۔۔ان دونوں نے ایک دوسرے کو ہمیشہ مشکل اور آسان دونوں لمحات میں سپورٹ کیا

image
YOU MAY ALSO LIKE: