ویسے تو جس طرح جوڑے آسمان پر بنتے ہیں اسی طرح نکاح کا
وقت بھی اللہ میاں نے انسان کی تقدیر میں معین کر دیا ہوتا ہے اور اس کے
بارے میں قبل از وقت کچھ کہنا قرین قیاس ہوتا ہے- مگر اس کے باوجود کچھ
آثاروں کو دیکھ کر انسان اندازہ ضرور لگا سکتا ہے- ایسے ہی کچھ اندازوں کی
بنیاد پر ہم یہ پیشن گوئی کر رہے ہیں کہ اس سال 2020 میں کون سے پاکستانی
اداکار سروں پر سہرا سجائیں گے-
1: ہانیہ عامر اور عاصم اظہر
معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے
انہوں نے اگرچہ ابھی تک منگنی کا اعلان نہیں کیا ہے مگر ضروری نہیں ہے کہ
ہر بات منہ سے کہی جائے- اس لیے ناقدین کی پیشن گوئی کے مطابق ان دونوں کی
دوستی بھی سال 2020 میں شادی میں تبدیل ہو جائے گی- |
|
2: سجل علی اور احد رضا میر
اس جوڑے کی باضابطہ منگنی کا اعلان ہو چکا ہے اور ذرائع کے مطابق اس
خوبصورت جوڑے کے والدین کے درمیان مارچ 2020 کی تاریخ بھی طے ہو چکی ہے-
مگر ابھی تک اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے-
|
|
3: منال خان اور منظور خان
منال خان اور منظور خان کی دوستی ان کی بہن ایمن کی شادی پر سب کے سامنے
آئی تھی اور دیکھنے والوں نے اس حوالے سے اندازے لگانے شروع کر دیے تھے مگر
اس رشتے کی باقاعدہ منظوری کا ابھی تک اعلان نہیں ہوا ہے- مگر امید ہے کہ
سال 2020 ان کے لیے بھی شادی کا سال ثابت ہوگا-
|
|
4: ماورا حسین اور ہامیش اظہر
عروہ اور فرحان کی شادی کے بعد سب کی نظریں ماورا پر مرکوز ہیں اور سب
دیکھنا چاہ رہے ہیں کہ ان کا انتخاب کون ہوگا؟ اس حوالے سے قرعہ فال ہامیش
اظہر کے نام نکلا ہے دونوں کی ایک ساتھ کئی تصاویر سوشل میڈیا پر موجود ہیں
جو کہ ان کے تعلق کی گہرائی کا اندازہ لگانے کے لیے کافی ہیں اور امید ہے
کہ دونوں جلد ہی کسی بندھن میں بندھنے کی تیاری بھی کر لیں گے-
|
|
5: ارمینہ خان اور فیصل خان
ارمینہ خان نے شوبز میں اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے
ہیں انہوں نے اپنے دوست فیصل خان سے منگنی کا اعلان تو کر رکھا ہے- امید ہے
کہ یہ تعلق جلد ہی شادی کے مضبوط بندھن میں بندھ جائے گا اور سال 2020 ان
دونوں کے لیے شادی کا سال ہوگا-
|
|
6: مایا علی اور شہریار منور
ان دونوں اداکاروں کی دوستی سال 2018 میں ایک ساتھ فلم کی شوٹنگ اور اس
کی پروموشن میں اتنی بڑھی کہ شہریار نے اپنی منگیتر سے منگنی توڑنے کا
اعلان کر دیا- امید کی جارہی ہے کہ وہ اپنی اور مایا علی کی شادی کا
اعلان جلد کر دیں گے-
|
|