|
شوبز انڈسٹری میں کئی پاپا ہیں جن کے گھر میں موجود ہے صرف پریوں کا ہی
خزانہ۔۔۔لیکن ان کا دل تو ہے بس انہی کے پیچھے دیوانہ۔۔۔انہیں لگتا ہے اپنا
جہاں مکمل اور ان کے بغیر کہیں نہیں لگتا دل۔۔۔سچ ہے کہ بیٹیاں ہی زندگی کا
حسن ہوتی ہیں۔۔۔
عدنان شاہ ٹیپو
عدنان شاہ ٹیپو اپنی چار پریوں کے ہیں شدید دیوانے۔۔۔ان کے اسکول کے ہر
فنکشن میں لازمی جاتے ہیں اور جب وہ ان کے ساتھ ہوتے ہیں تو کوئی کہہ نہیں
سکتا کہ یہ کوئی بڑا ستارہ ہے۔۔۔کیونکہ اس وقت ان کے لئے سب سے اہم ستارے
ان کی بیٹیاں ہوتی ہیں۔۔۔زیادہ تر انہیں ایک جیسے کپڑے پہناتے ہیں کیونکہ
ان میں سے ایک جڑواں کی جوڑی ہے ۔۔۔عدنان شاہ نے اپنی بیٹیوں کے نام بھی
بہت سوچ سمجھ کر اور بہت ہی محبت سے رکھے ہیں۔۔۔روشنی، خوشی، تعبیر اور
منت۔۔۔ہماری دعا ہے کہ سلامت رہے ان کی یہ جنت۔۔۔
|
|
شان شاہد
شان شاہد چاہے کتنی ہی فینز کے گرد گھرے ہوں لیکن ان کے نزدیک سب سے
خوبصورت فینز ہیں ان کی چار پیاری پیاری بیٹیاں۔۔۔جو ان کی دیوانی ہیں اور
شان بھی ہمیشہ ہر ایونٹ پر رکھتے ہیں انہیں سب سے آگے۔۔۔شان شاہد کی ایک
بڑی بیٹی کے بعد ٹرپلیٹس بیٹیاں پیدا ہوئیں اور یوں ان کا جہان مکمل
ہوگیا۔۔۔وہ اپنی بیٹیوں کے لئے کافی حساس ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ان کی
ہر خواہش بولنے سے پہلے ہی پوری کردیں۔۔۔
|
|
شاہد خان آفریدی
کرکٹ کی دنیا میں راج کرنے والے بوم بوم آفریدی کے لئے میدان میں سب سے بڑی
سپورٹ جو ہمیشہ موجود ہوتی ہیں وہ ہیں ان کی چار حسین بیٹیاں۔۔۔وہ فخر کرتے
ہیں کہ ان کے گھر میں چار رحمتیں موجود ہیں اور وہ انہیں ہمیشہ آگے سے آگے
رکھتے ہیں۔۔۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹیوں کو اپنی خوش
قسمتی سمجھتا ہوں ۔۔۔ہر بیٹی کی پیدائش نے مجھے ہمیشہ نوازا ہے۔۔۔اور ویسے
تو میری ساری بیٹیاں اجوہ، اقصی، انشا اور اسمارہ میرے لئے قیمتی ہیں لیکن
سب سے چھوٹی میرے دل کے بہت قریب ہے۔۔۔
|
|
معمر رانا
فلم انڈسٹری میں بہت کم عرصے میں اپنی جگہ بنانے والے معمر رانا کے گھر میں
بھی دو بیٹیاں ہیں اور وہ اپنی زندگی کے سارے مشورے اپنی بیگم اور بیٹیوں
سے ہی کرواتے ہیں۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں سے جب بات کرلیتے ہیں
تو ان کی ہر پریشانی ٹل جاتی ہے اور وہ کبھی اپنی بیٹیوں کو کسی بھی میدان
میں آگے بڑھنے سے نہیں روکیں گے اور ایک مثالی پاپا بن کر دکھائیں گے-
|
|
میکال ذوالفقار
میکال ذوالفقار ایک انتہائی ہینڈسم ہیرو ہیں اور آج کل ڈرامہ رسوائی میں
بھی ان کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے۔۔۔میکال کی زندگی میں دو ننھی پریاں
شامل ہیں جن کے ساتھ وہ اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت گزارتے ہیں۔۔۔بیگم سے
کچھ سال پہلے علیحدگی ہونے کے بعد اب دونوں بیٹیاں انہی کے پاس ہوتی ہیں
اور سارہ نے اپنی زندگی کو ان سے بالکل الگ کردیا ہے۔۔۔لیکن میکال بچیوں کو
تیار کرنے سے لے کر اسکول لے جانے تک، ان کی ہر خوشی کو منانے تک سب کام
خوشی خوشی کرتے ہیں۔۔۔کیونکہ وہ اپنی پریوں کے دیوانے ہیں۔۔۔
|
|
فیصل قریشی
حال ہی میں اداکار اور میزبان فیصل قریشی کی بیگم نے ایک تصویر شیئر کی
سوشل میڈیا پر جس میں فیصل قریشی بے خبر سورہے ہیں اور ان کی ننھی آیت ان
کی ٹانگ پر سر رکھے اپنی کتابیں پڑھ رہی ہے۔۔۔اس تصویر نے فیصل قریشی کا
ایک بہت ہی معصوم روپ لوگوں کو دکھایا جو وہ اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارتے
ہیں۔۔۔فیصل قریشی اپنی بیٹی آیت کے لئے کافی حساس ہیں اور اکثر شوز میں بھی
اسے ساتھ رکھنا پسند کرتے ہیں۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ چھٹی والے دن آیت ان سے
چپٹ کر سوتی ہے اور پھر کسی کے لئے بستر پر کوئی جگہ نہیں ہوتی۔۔۔کیونکہ
آیت کو پھر صرف اپنے پاپا چاہئے ہوتے ہیں۔۔۔ |
|