فوجیوں کے رشتے آسانی سے کیوں ہوتے ہیں؟ ایسی وجوہات جو حیران کر دیں

image


آج کل کے زمانے میں رشتہ ڈھونڈنا لڑکیوں کے ساتھ ساتھ لڑکوں کے لیے بھی دشوار ہوتا جا رہا ہے ۔ ماضی کی نسبت اج کل کی لڑکیاں زیادہ خودمختار اور تعلیم یافتہ ہوتی ہیں اس لیے وہ اپنے جیون ساتھی کے انتخاب کے معاملے میں بھی کافی محتاط ہو گئی ہیں- یہی سبب ہے کہ آج کل لڑکوں کے لیے بھی رشتے کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے- مگر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ فوج میں شامل نوجوانوں کے رشتے دیگر پیشوں سے منسلک لڑکوں کے مقابلے میں جلدی ہو جاتے ہیں- اور والدین اور لڑکیاں فوج میں شامل نوجوانوں کے رشتوں کو ترجیح دیتی ہیں جن کی بنیادی وجوہات کچھ اس طرح ہیں-

1: فوجی لڑکوں کا یونیفارم
فوجیوں کے رشتوں کے جلد ہونے میں ان کی یونیفارم والی تصویر جادو کا کام کرتی ہے- کیوں کہ والدین اور لڑکیاں بہت فخر کے ساتھ اس تصویر کو لڑکے کی تصویر کے طور پر دکھا سکتی ہیں- اور اس کی بنیاد پر سب کے سامنے اترا سکتے ہیں کہ ان کا بھی کوئی رشتہ دار پاک فوج کا حصہ ہے اور اب ان کی پہنچ بھی اوپر تک ہے-

2: فوجی لڑکے کی زندگی سہولتوں سے بھرپور ہوتی ہے
فوج میں کام کرنے والوں کو ان کی عہدوں کے حساب سے سہولتیں میسر ہوتی ہیں جو کسی بھی سویلین نوکری سے زیادہ ہوتی ہیں ۔ فری ٹکٹ ، بیٹ مین ، خانساماں ، گھومنے پھرنے کے مواقع یہ تمام ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو کسی بھی لڑکی کی زندگی کا خواب ہو سکتی ہیں اور جس کی تعبیر حاصل کرنے کے لیے وہ فوجی کے ساتھ شادی کرنے کے لیے فوراً تیار ہو جاتی ہے-
 

image


3: فوجی چاک و چوبند اور اسمارٹ ہوتے ہیں
فوجی زندگی میں سخت ترین ورزشیں اور طرز زندگی ان مردوں کو اسمارٹ اور ایکٹو بنا دیتی ہیں- جس کی وجہ سے ان کی شخصیت میں ایک گلیمر پیدا ہو جاتا ہے اور وہ جو بھی پہنتے ہیں ان پر سج سا جاتا ہے- اور ایسے لڑکے کی تمنا تو ہر لڑکی کے دل میں ہوتی ہے-

4: فوجی کی ترقی کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں
فوج کے اندر ترقی میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر انتہائی شفاف انداز میں ہوتی ہے- اس وجہ سے اس شعبے سے منسلک لوگ تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتے ہیں اس لیے لڑکیاں اور ان کے والدین یہ سمجھتے ہیں کہ فوجی کو رشتہ دینے کا مطلب ہے کہ اپنی بیٹی کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں سونپ رہے ہیں-
 

image


5: فوجیوں کو حکم ماننے کی عادت ہوتی ہے
فوجیوں کو ان کی ٹریننگ کے دوران اپنے باس کے ہر حکم کی تعمیل کا درس دیا جاتا ہے- اس لیے لڑکیاں بھی یہ سمجھتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر حکم ماننے والا ہو- اس لیے وہ فوجیوں کو ترجیح دیتی ہیں کہ جو انسان افسر کی ہر بات ماننے کا عادی ہوتا ہے وہ یقیناً بیوی کی بھی ہر بات کو مانے گا اور اسے خوش رکھے گا -

YOU MAY ALSO LIKE: