ایسی چیزیں جو گزشتہ 10 سالوں سے پاکستانیوں کی سب سے پسندیدہ ہیں

image


وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان جیسے جیسے عمر کی منازل طے کرتا جاتا ہے اس کے مزاج اور پسند نا پسند میں بھی تبدیلی واقع ہوتی جاتی ہے اور ایسا ہی پاکستانی قوم کے ساتھ بھی ہوتا ہے ۔ بہت ساری ایسی چیزيں جو ایک جنون کی طرح اس قوم کو لپیٹ میں لیتی گئیں مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا کریز کم ہوتا گیا اور ان کی جگہ دوسری چیزوں نے لے لی مگر گزشتہ دہائی کے کچھ ایسے نشے بھی ہیں جن میں ہر عمر کا فرد آج بھی مبتلا ہے اور ان میں کمی آنے کے بجائے مزید اضافہ ہی ہوا ہے- اور امید کی جا سکتی ہے کہ موجودہ دہائی بھی انہی چیزوں کے نشے میں مست ہو کر گزر جائے گی آج ہم ایسی ہی کچھ چیزوں کے بارے میں آپ کو بتائيں گے-

1: کرکٹ فیور
گیند اور بلے کا عشق پاکستانیوں کی رگوں میں اسی وقت سے دوڑنا شروع کر دیتا ہے جب کہ بچہ پاؤں پاؤں چلنا شروع کرتا ہے- اس کے بعد بین الاقوامی میچز کو دیکھنا ، خاص طور پر پاکستان اور انڈیا کے میچ کا بخار جس میں بچے بوڑھے مرد و خواتین سب یکساں طور پر مبتلا ہوتے ہیں ۔ یہ وہ نشہ ہے جو ہر پاکستانی کرتا ہے اور اس میں گزشتہ ایک دہائی سے کسی بھی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی ہے یہاں تک کہ پی ایس ایل کے میچز نے اس میں مزيد اضافہ کر ڈالا ہے-

image


2: بچپن کے اسنیکس
اپنی پاکٹ منی کی محدود رقم سے خریدے گئے چپس پاپڑ اور ٹافیاں یہ سب وہ چیزیں ہیں جو کہ ہر دور میں بچے خریدتے ہیں- مگر جب بچپن کے دور سے نکل آتے ہیں تب بھی ان چیزوں کی لذت انسان کی زبان پر رہ جاتی ہے اس کے بعد آج بھی چلی ملی ، کوکو مو اور فریش اپ ببل کو دکانوں پر بکتے دیکھ کر یا آئس کریم کے فریزر کو ڈھکنے کے کھلنے پر اپنی پسند کے رنگ کی آئس لولی دیکھ کر سب کے منہ میں پانی آج بھی آجاتا ہے-

image


3: کتابوں سے پیار
اگرچہ آج کا دور ڈیجیٹل ہو چکا ہے جہاں ہر قسم کی کتاب ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے مگر ڈاؤن لوڈ کی ہوئی کتاب ان اوراق کی خوشبو کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے جو کہ نئی کتاب میں سے آتی تھی- اور آج بھی گزرتی نسل کے لوگ اپنی آنے والی نسل کو ان گیجٹ سے ہٹ کر کتابوں سے جڑنے کا مشورہ دیتے نظر آتے ہیں اور آج بھی کتاب کا تحفہ دنیا کے ہر تحفے سے قیمتی اور یادگار سمجھا جاتا ہے-

image


4: دیسی کھانے
ہم خود کو جتنا بھی ماڈرن ثابت کر لیں اور فاسٹ فوڈ ، چائنیز اور اٹالین کھانے کھا لیں مگر ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے جب ہمارا معدہ اور زبان دیسی کھانوں کی لذت کے لیے چلانا شروع کر دیتے ہیں- یہی سبب ہے کہ جس رفتار سے بین الاقوامی کھانوں کے ریسٹورنٹ کھل رہے ہیں اسی رفتار سے دیسی کھانوں کے ریسٹورنٹ میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے- جن میں بریانی ، نہاری ، کڑاہی چکن تکہ چرغہ عوام کی دلپسند غذاؤں میں شمار ہوتے ہیں-

image


5: چائے چائے اور بس چائے
پاکستانی قوم گزشتہ کئی دہائیوں سے چائے کی سب سے بڑی خریدار رہی ہے اور ان کو چائے پینے کے لیے کسی بہانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ وہ مشروب ہے جو کبھی بھی کہیں بھی پیا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ چائے کا نشہ گزشتہ دہائی میں بھی پاکستانیوں کا پسندیدہ نشہ رہا ہے اور امید یہی کی جا رہی ہے کہ یہ اسی طرح جاری و ساری رہے گا-

image


6: سیلفی
سیلفی لینے کا جنون گزشتہ سال ہی عوام میں بیدار ہوا مگر اس کا فسوں سر چڑھ کر بول رہا ہے- اور کسی بھی چیز کو یا حالت کو سیلفی لے کر لوگوں کو دکھانے کے شوق نے نوجوان نسل کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کے لوگوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے-

image


7: بھارتی فلموں اور پاکستانی ڈراموں کا نشہ
پڑوسی ملک کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات جتنے بھی خراب ہو جائیں ان کی فلم انڈسٹری کی تمام نئی فلمیں دیکھنا اور ان کا تقابل اپنے ڈراموں سے کرنا پاکستانی قوم کا پسندیدہ موضوع بحث ہے ۔ یہ وہ نشہ ہے جو گزشتہ دہائی میں بھی اسی طرح جاری رہا بلکہ چینلز میں اضافے کے سبب اس میں اضافہ ہی ہوا ہے کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے -

image
YOU MAY ALSO LIKE: