|
ہم چھوٹے بچوں کو تمیز سکھاتے سکھاتے اکثر خود یہ سمجھ نہیں پاتے کہ ہمارے
بہت سارے ایسے طور طریقے ہیں جو ہمیں بدتمیزوں کی فہرست میں شمار کردیتے
ہیں۔۔۔یہ دس اہم باتیں ہم سب کو دھیان میں رکھنی چاہئیں-
پہلی بات: ہمیشہ سب سے مسکرا کر ملیں یا خوش اخلاقی سے ۔۔۔چاہے آپ کسی کو
جانتے ہوں یا نہیں جانتے
دوسری بات: جب آپ اپنے گھر والوں ، دوستوں، بیوی، شوہر، بچوں کے ساتھ ہوں
تو اپنے موبائل پر بار بار نظر مت ڈالیں ۔۔۔کال چیک کرنا یاسوشل میڈیا کی
نیوز فیڈ کو بار بار دیکھنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ بور ہو چکے ہیں ، اور آپ
کو دوسروں کی بات سننا گوارا نہیں
تیسری بات: جب سینما ، تھیٹر یا کسی بھی گلی اور راستے سے گزریں تو لوگوں
کی طرف منہ کرکے راستہ پار کریں کیونکہ پیٹھ دکھا کر جانا بہت برا لگتا ہے
|
|
چوتھی بات: خوش اخلاق اور مہذب آدمی سب خواتین کی عزت کرتا ہے۔۔۔تو نگاہوں
کو جھکا لینا بہتر ہے جب کسی خاتون کو دیکھیں۔
پانچویں بات: کوئی آپ کے لئے کسی بھی قسم کی مدد کرے یا کام آئے تو ہمیشہ
اس کا شکریہ ادا کریں مسکراہٹ کے ساتھ۔
چھٹی بات: خواتین اپنے عورت ہونے کا فائدہ اس طرح نا اٹھائیں کہ کاؤنٹر پر
قطار توڑ کر اپنا کام پہلے کروانے کی درخواست کریں یا لوگوں کو شرمندہ
کریں۔۔۔اپنی باری کا انتظار کریں-
ساتویں بات: کبھی کسی کا راز کسی کو نا بتائیں چاہے کتنا ہی ضروری کیوں نا
ہو۔۔۔یہ ایک طرح کی چوری ہوتی ہے۔۔۔اور اس سے آپ کی شخصیت کا بھی کوئی اچھا
اثر نہیں پڑتا-
آٹھویں بات: بہت زور سے نا بولیں اور نا زور زور سے ہنسیں۔۔۔اور نا ہی کسی
کو گھور کر یا بار بار دیکھیں۔۔۔یہ بہت ہی غیر مہذبانہ بات ہے۔۔۔
|
|
نویں بات: دوسروں کے آرام کا خیال رکھیں ۔۔۔اور موبائل پر اونچی آواز میں
بات نا کریں جب کوئی سو رہا ہو، یا کوئی کام کر رہا ہو۔
دسویں بات: کھانے کی میز پر سے اس وقت تک نا اٹھیں جب تک دوسرے اپنا کھانا
ختم نا کرلیں۔۔۔چاہے آپ نے کھانا کھالیا ہو۔۔۔اور اگر بہت ضروری ہو تو
ایکسکیوزمی یا معذرت کرکے اٹھیں۔۔۔
یاد رکھئے! آپ اگر ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو زندگی کا حصہ بنائیں گے تو آپ
کے بچے بھی یہی سیکھیں گے اور آپ کی شخصیت پر بھی اس کا مثبت اثر پڑے گا
|