کراچی اور اس کے لذیز پکوان

کھانے کہ شوقین افراد اور کراچی کے لذیز پکوان

By Maaz Bin Khalid

اگر آپ کھانے کہ شوقین ہیں اور خوش قسمتی سے کراچی میں موجود ہیں تو یہاں کا کھانا آپ کو انگلیاں چاٹنے اور مدتوں کھانے کو یاد رکھنے پر مجبور کردے گا۔ روشنیوں کا شہر کراچی جہاں کئی حوالوں سے مشہور ہے وہیں اس کے کھانے بھی اپنی مثال آپ ہیں. بریانی سے لے کر پائے تک سب ہی کراچی میں پایا جاتا ہے. کیا چیز کہاں اچھی ملتی ہے یہ یوں تو ک؛راچی کا بچہ بچہ جانتا ہے. لیکن اگر آپ کھانے کے شوقین ہیں اور اس شہر میں موجود ہیں تو یہاں کے کھانے کی ورائٹی آپ کو مایوس نہیں کرے گی. پھر چاہے وہ سردیوں کی ٹھنڈی شامیں ہوں، شہر میں ہٌو کا عالم ہو یا ہو ہڑتال کا منظر، بھلے ہو سڑکوں پرسناٹے کا راج، شہر قائد کے باسی انواع و اقسام کے لذیذ اور چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کسی بھی چیز کو خاطر میں نہیں لاتے اور رخ کرتے ہیں کھانے کے اڈوں یعنی ہوٹلوں کا۔کراچی کے کھانے کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں ہر طبقہ کے افراد کو ان کی جیب کے مطابق مزیدارکھانا مل جاتا ہے۔ اس میٹروپولیٹن شہر میں مختلف اقسام کے ڈھابے، مشہور ریسٹورنٹس، فوڈ اسٹریٹس اور پوش کیٖفیز موجود ہیں۔ کہتے ہیں کے کراچی غریب پرور شہر ہے یہاں کوئی بھوکا نہیں رہ سکتا اگر آپ کی جیب میں صرف پچاس روپے بھی پڑے ہوں تو آپ پیٹ بھر کر دال چاول، بند کباب یا بریانی کا مزہ لوٹ سکتے ہیں اور اگر پچاس روپے بھی نا ہوں تو ایدھی، چھیپا اور سیلانی کے دسترخوان تو موجود ہیں ہی۔ پاکستان میں بن کباب جسے عرف عام میں لوگ انڈے والے برگر کہتے ہیں اس کی شروعات اسی شہر سے ہوئی تھی اور رفتہ رفتہ یہ پورے ملک میں پھیلتا چلا گیا. اب یہ عالم ہے کہ ہر علاقے اور محلے میں آپ کو بن کباب والا تو ضرور مل جائے گا. یہ شہر جہاں پاکستان کے دوسرے علاقوں سے آنے والے لوگوں کو خوش دلی سے خوش آمدید کہتا ہے اور اپنے آغوش میں سمیٹ لیتا ہے وہیں یہاں آنے والے کھانے اس شہر کی پہچان بنتے چلے گئے. پھر چاہے وہ نہاری ہو پائے ہوں یا بریانی ہر کھانا یہاں کا نرالا اور منفرد ذائقے کا حامل ہے جس کا ملک بھر میں کوئی ثانی نہیں. آپ کراچی کے کسی بھی علاقے میں چلے جائیں بریانی، بن کباب اور آلو کے چپس کی دکان یہ ریڑھی تو ضرور مل جائے گی.
 

Maaz Bin Khalid
About the Author: Maaz Bin Khalid Read More Articles by Maaz Bin Khalid: 3 Articles with 2815 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.