سچی خوشی یہ ہے کہ آپ کو ایسی ساس ملیں جو آپ کو سگی ماں کی طرح دیکھیں ۔۔۔شوبز کی نئی بہوؤں اور ساسوں کی جوڑی

سجل علی اور ان کی ساس ثمرہ رضا میر
یوں تو ابھی یہ جوڑی صرف منگنی کے مراحل سے گزری ہے لیکن ان کا پیار ظاہر کرتا ہے کہ مستقبل میں ان دونوں کو مثالی جوڑیوں میں بلا شبہ شامل کیا جاسکتا ہے۔۔۔سجل علی نے 2017 میں جب بالی وڈ کا ایک پراجیکٹ سری دیوی کے ساتھ کیا تو وہیں انہیں پتہ چلاکہ ان کی والدہ زندگی کے آخری مراحل سے گزر رہی ہیں۔۔۔سجل کے لئے یہ بہت ہی تکلیف دہ یادیں ہیں۔۔۔لیکن پھر اس کے بعد سجل کو ملیں ایک ایسی ساس کن کے نظر بھر کر دیکھنے پر بھی سجل کو اپنی ماں کی نگاہیں یاد آتی ہیں۔۔اور سجل علی برملا اس کا اظہار بھی کرتی ہیں کہ سچی خوشی ہے جب آپ کی ساس آپ کو بالکل اسی انداز سے دیکھیں جیسے آپ کی اپنی ماں۔۔۔دعا ہے کہ ان کی جوڑی کو کسی کی نظر نا لگے-

image


نیہا اور ان کی ساس صبا فیصل
اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں اپنے بیٹے سلمان فیصل کی شادی کی ۔۔۔یہ شادی سلمان کی پسند سے ہوئی اور ڈراموں میں بظاہر سخت اور مشکل نظر آنے والی ساس صبا فیصل نے بہت ہی خوش دلی سے اپنے بیٹے کی پسند کو قبول کیا۔۔۔یہ رشتہ دو سے ڈھائی سال رہا اور پھر شادی کی تقریب ہوگئی۔۔۔صبا کو کیونکہ سلمان ماں جی کہہ کر بلاتے ہیں اس لئے ان کی بہو نیہا نے بھی یہی نام چنا اور صبا فیصل کو اپنی بہو سے بھی اتنا ہی پیار ہے جتنا اپنی بیٹی سعدیہ فیصل سے۔۔۔یہ جوڑی بھی نئے جوڑوں میں ایک کامیاب جوڑی ہے-

image


سائرہ شہروز اور ان کی ساس سفینہ شیخ
یوں تو اس جوڑی کو کچھ سال ہوگئے ہیں لیکن کیونکہ دونوں ہی ابھی کم عمر ہیں اس لئے یہ جوڑی بھی نئے ساس بہو جوڑوں کی لسٹ میں شامل ہے۔۔۔آج کل شہروز اور سائرہ کے رشتے میں مسائل کی وجہ سے اختلافات ضرور ہیں لیکن یہ اختلافات دونوں ساس اور بہو کے درمیان کوئی دوریاں نہیں لاپائے۔۔۔معصوم صورت بہو سائرہ شہروز ڈیڑھ سال پہلے اپنی ساس کے ہمراء ایک فیشن ریمپ پر بھی چلیں اور یہ ثابت کیا کہ ان کی محبت کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: