|
شادی کسی لڑکی کی زندگی کا ایسا موقع ہوتا ہے جو کہ اس کی زںدگی کو یکسر
بدل ڈالتا ہے میکے کے رشتے اس سے چھوٹ جاتے ہیں اور سسرال کے نئے رشتوں سے
اس کا تعارف ہوتا ہے- اس موقع پر اس کے پلو سے بڑی بوڑھیاں بڑی بڑی نصیحتیں
باندھتی ہیں جس میں اس کو وہ ٹوٹکے بھی بتاتی ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے شوہر
کو اپنے پلو سے باندھ کر رکھ سکتی ہیں اور اپنے سسرال والوں کو اپنا گرویدہ
بھی بنا سکتی ہیں-
گیندے کے پھول اور سسرال میں مشابہت
گیندے کا پھول پیلے رنگ کا پھول ہوتا ہے جو کہ بہت خوبصورت ہوتا ہے مگر اس
کی خوشبو بہت اچھی نہیں ہوتی ہے- اس پھول کی ایک اور خاص بات ہوتی ہے کہ
بظاہر ایک نظر آنے والے اس پھول کی ہر پنکھڑی ایک علیحدہ پھول ہوتا ہے- اور
اس ایک پھول کے اندر ایک وقت میں بہت سارے پھول موجود ہوتے ہیں سسرال بھی
درحقیقت گیندے کا ایسا ہی خوبصورت پھول ہوتا ہے جس کے اندر ہر رشتہ اپنی
ایک انفرادیت کا حامل ہوتا ہے۔
|
|
شوہر کے ساتھ ساتھ ساس سسر نند ، دیور سب ایک علیحدہ شخصیت کے حامل ہوتے
ہیں اور ان سب سے آپ کا ایک علیحدہ رشتہ ہوتا ہے کسی ایک کے ساتھ اچھا تعلق
اور کسی کے ساتھ برا تعلق بنا کر گزارا نہیں کیا جا سکتا ہے- اس لیے ہر ایک
کو یکساں اہمیت دینی ہوتی ہے اور ان کو خوش رکھنا پڑتا ہے-
|