پاکستانی شوبز کے ستارے جو اپنے پاپا کی آنکھوں کے ہیں تارے

image


بچے چاہیں کتنے ہی بڑے اور کامیاب ہوجائیں، لیکن وہ کبھی بھی اپنے باپ کی محبت اور ان کی محنت کو فراموش نہیں کر سکتے۔۔۔کچھ ایسے ہی ہیں ہمارے یہ شوبز کے ستارے بھی۔۔۔ان کی اکثر پوسٹ سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ اپنے پاپا کے کتنے قریب ہیں۔۔۔

میکال ذوالفقار
خوبصورت اور پروقار میکال ذوالفقار اپنے والد پطرس عزیز ذوالفقار کے کافی قریب ہیں۔۔۔ان کے والد ریٹائرڈ پاکستانی ڈپلومیٹ ہیں اور انہوں نے ایک برطانوی خاتون سے شادی کی تھی جن سے پھر اس وقت علیحدگی ہوگئی جب میکال سترہ سال کے تھے۔۔۔وہ اکثر اپنے والد کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں-

image


فیصل قریشی
فیصل قریشی بہت کم عمر تھے جب ان کے والد کا انتقال ہوا۔۔۔ان کے والد عابد قریشی کا کردار ان کی زندگی میں بہت گہرا تھا اور ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار فیصل قریشی نے بتایا کہ جب سے میرے والد کا انتقال ہوا ہے میں اب وہ نہیں رہا۔۔۔میری شخصیت بالکل بدل گئی ہے۔۔وہ اکثر اپنے والد کو ہر خوشی اور غم میں شدت سے یاد کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اس کی جھلک نظر آہی جاتی ہے۔۔۔

image


عدنان صدیقی
عدنان صدیقی ان چند اداکاروں میں سے ہیں جو بہت کھل کر اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہیں ، چار سال قبل ان کے والد کا انتقال ہوا اور کچھ عرصہ پہلے بھی انہوں نے اپنے والد کی یاد میں ایک نوٹ لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ ان سالوں میں جب سے آپ گئے ہیں میں ایک دن بھی آپ کو نہیں بھولا۔۔۔چاہے وہ کوئی فیملی دعوت ہو یا کوئی بھی موقع ، آپ مجھے وہیں محسوس ہوتے ہیں۔۔۔آپ کا حس مزاح، آپ کی ہنسی کی گونج سب میرے کانوں میں ہے، اور انہوں نے اپنے والد کو یہ بھی لکھا کہ مجھے آج کل آپ کی بہت ضرورت ہے۔۔۔ان کے والد یوں تو بینکر تھے لیکن گانے کا بہت شوق رکھتے تھے اور نوجوانی میں کافی پرفارمنس بھی دے چکے تھے۔۔۔

image


شہریار منور صدیقی
شہریار منور صدیقی بھی اپنے والد سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، ان کے والد پاکستانی ایئر فورس کے ریٹائرڈ ایئر کموڈور منور عالم صدیقی ہیں اور ہم ٹی وی کے بورڈ میمبرز میں بھی شامل ہیں۔۔۔شہریار ان سے بہت زیادہ قریب ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: