نیلی آنکھوں والی حسین بیٹی۔۔۔شوبز ستاروں کے رنگین آنکھوں والے بچے

image


بچے تو سب کے ہی پیارے ہوتے ہیں لیکن شوبز ستاروں کے بچوں کو ملتی ہے ہمیشہ کچھ زیادہ اہمیت، خاص طور پر اگر ان کی آنکھوں کا رنگ بھی ہو کچھ الگ۔۔۔

امل منیب بٹ
ایمن اور منیب بٹ کی بیٹی امل منیب نے تو اپنی پیدائش سے پہلے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرلی تھی۔۔۔پہلے تھا سب کو انتظار کہ اس خوبصورت جوڑی کا بچہ کتنا حسین ہوگا اور پھر جب امل دنیا میں آئیں تو یقین ہوگیا کہ کچھ بچے حسن میں ماں باپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔امل کی آنکھیں پہلے گرے رنگ کی معلوم ہوتی تھیں لیکن اب اس کی آنکھیں نیلی ہوچکی ہیں اور اس کی بھولی صورت پر نیلے رنگ کی آنکھیں چار چاند لگتی ہیں۔۔۔لوگ اسے کرینہ کپور کے بیٹے تیمور سے بھی ملاتے ہیں۔۔۔

image


ماہبیر ارسلان
فاطمہ کنور اور کنور ارسلان کے بڑے بیٹے کی پیاری اور من موہنی صورت کے تو تھے سب دیوانے لیکن جب ان کے چھوٹے بیٹے ماہبیر نے دنیا میں قدم رکھا تو پتہ چلا کہ حسن و جمال میں وہ بڑے سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں۔۔۔رنگین آنکھوں والا یہ بچہ دیکھنے سے ہی انگریز لگتا ہے اور اس پر اس کی حسین آنکھیں ۔۔۔ماں باپ سے زیادہ کمال آنکھیں ہیں اس ننھے استاد کی-

image


میرب عدنان
سعدیہ امام کی بیٹی میرب کو دیکھ کر بھی ایسا لگتا ہے کہ جیسے ایشویریا رائے پاکستان میں پیدا ہوگئی ہوں۔۔۔ان کی آنکھوں کا رنگ گرے اور نیلے رنگ کی آمیزش سے بنا ہے اور معصوم صورت کے ساتھ یہ رنگ بہت ہی کمال لگتا ہے-

image


مریم خان
اداکار بابر خان کی بیٹی مریم خان کی آنکھیں ڈاکٹر شائستہ لودھی کے شو میں پہلی بار دکھائی دیں۔۔۔انتہائی خوبصورت رنگوں پر مشتمل ان آنکھوں سے بچی کے بھولپن میں اور اضافہ ہورہا تھا۔۔۔مریم کی آنکھیں گرے ہیں -

image


موسیٰ ہارون
گلوکار اور اداکار ہارون شاہد کے بیٹے موسیٰ ہارون کی آنکھوں کا رنگ اپنے ابا جیسا ہے۔۔۔بہت خوبصورت ہلکے گرے رنگ کی آنکھیں جن میں ہلکا سا بھورا پن بھی ہے۔۔۔یہ آنکھیں ہارون شاہد جیسی ہی ہیں لیکن بچے کے بھولے سے چہرے پر خوب جچتی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: