امی نہیں مان رہیں!!۔۔۔لڑکوں کے شادی نا کرنے کے بہانے

image


سالوں یا مہینوں کسی لڑکی سے دوستی کرنے اور اس کے ساتھ محبت بھرا وقت گزارنے کے بعد لڑکے شادی کا وقت آتے ہی مختلف بہانے کرتے ہیں۔۔۔ان کے ان بہانوں میں اب کچھ بھی نیا نہیں ہوتا اور لڑکیاں سمجھتے ہوئے بھی ان کی باتوں میں آہی جاتی ہیں۔۔۔

امی نہیں مان رہیں!!
یہ سب سے مشہور اور معروف بہانہ ہے کسی بھی لڑکی کو ٹالنے کے لئے اور یہ کہنے کے لئے کہ میں اپنی ماں کا دل نہیں توڑ سکتا۔۔۔اب لڑکی یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ توڑ دو ماں کا دل، ورنہ اسے کہہ دے گا کہ تم ابھی سے میری امی کی پرواہ نہیں کر رہیں۔۔۔لیکن یہ سمجھ سے باہر ہے کہ جب امی کو ماننا ہی نہیں تھا تو یہ وقت گزارنے کا مقصد کیا تھا-
 

image


ابھی مجھ پر بہت ذمہ داریاں ہیں
محبت کرتے ہوئے وہ ساری ذمہ داریاں سوجاتی ہیں جن کا ذکر اس وقت ہوتا ہے جب بات شادی تک پہنچتی ہے اور لڑکی یہ ڈیمانڈ کرتی ہے کہ اب تو رشتہ بھیجو۔۔۔پھر گھر کا کرایہ، ابو کی ریٹائرمینٹ، بہنوں کی شادیاں، گھر کے اخراجات اور نا جانے کیا کیا الم غلم ذمہ داریاں چیخ چیخ کر لڑکے کو اپنی طرف کھینچتی ہیں اور وہ معذرت کرکے اپنا راستہ بدل لیتا ہے-

گھر والے میری شادی خاندان سے باہر نہیں ہونے دیں گے
یہ بھی ایک بہت ہی کامیاب بہانہ ہے جس میں کوئی اونچ نیچ کی گنجائش نہیں ہوتی۔۔۔اس میں صاف بتا دیتے ہیں کہ میں کوشش کروں گا لیکن میں تم سے وعدہ نہیں کرتا۔۔۔ہمارے یہاں پھپھو اور ماموں کی لڑکیاں ہی گھر کی بہو بنتی ہیں۔۔۔چاہے یہ آرزو خود کی ہو لیکن اس کا بوجھ گھر والوں کے سر پر ڈال کر لڑکی سے معذرت کرلیتا ہے لڑکا۔۔۔اب اگر لڑکی یہ بولے کہ میں تمہارے بغیر مرجاؤں گی تو اسے بتا دیا جاتا ہے کہ شادی کرکے بھی تم موت جیسی ہی زندگی گزارو گی۔۔۔کیونکہ میرے گھر والے تمہیں کبھی قبول نہیں کریں گے۔۔۔
 

image


مجھے ابھی اپنا کیرئیر بنانا ہے
یہ وہ بہانہ ہے جس میں سارا بوجھ لڑکی کے کندھو ں پر ڈالا جاتا ہے۔۔۔لڑکا صاف یہ کہہ دیتا ہے کہ کیا تم پانچ سے چھے سال میرا انتظار کرپاؤ گی، کیونکہ مجھے ابھی اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے اپنا کیرئیر بنانا ہے۔۔۔اب ظاہر سی بات ہے لڑکی اگر مان بھی جائے تو اس کے گھر والے کیسے راضی ہوں گے۔۔۔لڑکا یہ اچھی طرح جانتا ہے اس لئے یہ سب سے محفوظ بہانہ کردیتا ہے۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: