وہ بھارتی اداکار جنہوں نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا

image


ہمیشہ پاکستانی اداکاروں پر ٹھپہ لگتا ہے کہ وہ بھارت جا کر اداکاری کے جوہر دکھاتے ہیں اور وہاں انہیں اس طرح کا کام نہیں ملتا جس کے وہ حقدار ہیں۔۔۔لیکن بہت سارے بھارتی اداکار بھی ایسے ہیں جو پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔۔۔

سارہ خان
بھارتی اداکارہ سارہ خان جو نا صرف بھارتی ڈرامہ میں کامیاب رہیں بلکہ ان کی وجہ شہرت بنا بگ باس کا شو بھی۔۔۔سسرال سمر کا سے شروعات کرنے والی بھوپالی لڑکی سارہ خان نے پاکستانی اداکار نور حسن کے ساتھ بھی ڈرامہ کیا جس کا نام تھا یہ کیسی محبت ہے۔۔۔وہ کئی شوز میں بھی بیٹھیں اور انہیں پاکستان کے ساتھ کام کرنے میں کافی مزہ بھی آیا-

image


شویتا تیواڑی
بھارت میں مقبول ٹی وی اسٹار جنہوں نے ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ڈرامہ سے بھی مقبولیت حاصل کی اور بگ باس، نچ بلئے جیسے شوز میں بھی کام کیا۔۔۔وہ آج سے چھے سال پہلے پاکستانی فلم ’’سلطنت‘‘ میں آئیں۔۔۔اس فلم میں ان کے ساتھ احسن خان، جاوید شیخ بھی تھے۔۔۔یہ فلم فیصل بخاری کی ہدایت کاری میں بنی تھی اور کافی ناکام رہی۔۔۔

image


کرن کھیر
بھارتی راجی سبھا کی ایم پی اور بہت مشہور اداکارہ کرن کھیر جو انوپم کھیر کی بیگم بھی ہیں، ۲۰۰۳ میں پاکستانی فلم ’’خاموش پانیــ‘‘ میں نظر آئیں۔۔۔یہ فلم پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں ریلیز ہوئی اور لیکارنو فلم فیسٹیول میں کرن کھیر کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا اس فلم کے لئے۔۔۔اس فلم میں انہوں نے پاکستانی گاؤں میں رہ کر کام کیا اور ایک ایسی بیوہ کا کردار ادا کیا جو پاکستانی ہے اور پارٹیشن کے بعد اپنی زندگی کس طرح گزار رہی ہے۔۔۔

image


نصیر الدین شاہ
بھارت کے مشہور اداکار نصیر الدین شاہ نے ۲۰۰۷ میں فلم ’’خدا کے لئے ‘‘ اور پھر ۲۰۱۳ میں پاکستانی فلم ’’زندہ بھاگ‘‘ کے لئے کام کیا اور کافی پزیرائی بھی حاصل کی۔۔۔

image


جانی لیور
بھارت کے مشہور کامیڈی اسٹار جانی لیور نے پاکستانی فلم ’’لو میں گم‘‘ میں معمر رانا اور ریما خان کے ساتھ کام کیا اور اس فلم میں ان کی اداکاری کو کافی پسند بھی کیا گیا

image


نیہا دھوپیا
بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے پاکستانی فلم ’’ کبھی پیار نا کرنا‘‘ میں ایک گانے پر پرفارم کیا جس میں لیڈ رولز میں وینا ملک، زارا شیخ اور معمر رانا تھے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: