اپنے تل سے دل میں جگہ بنانے والے 6 پاکستانی اداکار

image


شوبز میں آنے والے اداکار اپنی اچھی صورت کے ساتھ ساتھ اپنی کسی ایک ادا یا اپنی کسی منفرد خصوصیت کی وجہ سے بھی دنیا کی نظروں میں آگے آجاتے ہیں۔۔۔سب سے زیادہ نمایاں ہونے والا چہرے پر موجود تل ہوتا ہے جو اگر چہرے پر جچ جائے تو پھر کچھ اور نہیں بھاتا۔۔۔انڈسٹری میں ایسے کئی چہرے اپنے دور کے نامور ستارے رہے ہیں جن کے چہرے پر کوئی ایک تل ہمیشہ رہا اور وہ اسکے ساتھ اپنے کام کو آگے بڑھاتے رہے اور نام کماتے رہے۔۔۔اور کچھ آج بھی اسی تل کے ساتھ انڈسٹری میں شامل ہوئے ہیں اور یہی ان کی پہچان بھی ہے-

کویتا
فلمسٹار کویتا کی ٹھوڑی کے پاس موجود ایک تل ہمیشہ ان کی ہر فلم میں نظر آیا۔۔۔وہ تل اصلی تھا یا نقلی یہ ایک سوال ہے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ کویتا کی خوبصورتی میں یہ تل چار چاند لگا دیتا تھا۔۔۔

image


شان شاہد
اداکار شان شاہد کی آنکھوں کے پاس موجود گہرا کالا تل ان کے چہرے کے وقار کو اور بھی بڑھا دیتا ہے۔۔۔ان کی شخصیت مکمل ہی ا ب اس تل کے ساتھ لگتی ہے۔۔۔اور وہ ہمیشہ بھلا معلوم ہوتا ہے-

image


نیلم منیر
طلسماتی حسن کی مالک نیلم منیر کے ہونٹوں کے اوپر ابھرا ہوا بھورا تل ان کی شخصیت میں چار چاند لگا دیتا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے اس تل کو نیلم کے حسین چہرے کی ضرورت تھی۔۔۔انڈسٹری میں بہت کم ایسے چہرے ہیں جو تل کے ساتھ اتنے خوبصورت لگ سکتے ہیں۔۔۔نیلم منیر کے ہیروئن بننے اور ڈراموں سے فلمز تک کا سفر طے کرنے میں اس تل کا بھی اہم کردار رہا ہے-

image


ثروت گیلانی
اداکارہ اور میزبان ثروت گیلانی آج کل اداکاری کے میدان سے تھوڑا دور ضرور ہیں لیکن خبروں میں مسلسل نظر آرہی ہیں۔۔۔ان کے منہ پھٹ انداز اور بے ساختہ کھلے جوابات کی وجہ سے لوگ حیران اور پریشان ہیں۔۔۔لیکن بات اگر ان کے چہرے کی ہو تو ایک تل ان کے چہرے پر بھی دور سے ہی نظر آجاتا ہے جو ان کی بھنووں کے اوپر ہے۔۔۔

image


انعم فیاض
حال ہی میں ماں بننے والی اداکارہ انعم فیاض کے چہرے پر بھی ایک بہت نمایاں تل موجود ہے۔۔۔یہ تل ان کی ٹھوڑی پر موجود ہے اور چہرے کو کچھ اور بھی معصوم بنا دیتا ہے ۔۔۔

image


ماورہ حسین
اداکارہ ماورہ بھی اپنے چہرے پر موجود تل کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔۔۔ان کے گال پر تل ہے جو کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ بنایا ہے لیکن بارسوخ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ یہ تل ان کا قدرتی تل ہے اور وہ ان کے چہرے پر کافی اچھا بھی لگتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: