|
انسانی فطرت و مزاج کے بارے میں کبھی بھی یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔
انسان کے رویے وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں ۔مختلف عوامل پر ردعمل کرنا
ہی درحقیقت انسانی عادات کو بنانے کا باعث بنتا ہے اور انہی عادات کے سبب
انسانی شخصیت اور اس کی فطرت سے آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے آج ہم آپ کو ایسی
ہی کچھ عادات کے بارے میں بتائيں گے جو کہ انسانی عادات کا ظاہر کرتی ہیں-
1: چلنے کا انداز
جسمانی ساخت کے ایک ماہر کے مطابق آپ کے چلنے کا انداز آپ کی شخصیت کو ظاہر
کرتا ہے اگر آپ اپنا وزن آگے کی طرف ڈال کو چابک دستی سے قدم اٹھاتے ہیں تو
آپ انتہائی کامیاب انسان ہیں۔ ہر چیز کا بہت باریک بیینی سے جائزہ لیتے ہیں
اور مسابقت کی دوڑ میں بہت تندہی سے کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں اگر آپ
اپنی چھاتی باہر نکال کر کندھے پیچھے کی طرف کر کے سر اٹھا کر چلنے کے عادی
ہیں تو یاد رکھیں کہ اس طرح کی چال سیاست دانوں یا مشہور سیلیبریٹیز کی
ہوتی ہے آپ مرکز نگاہ بننے کا ہنر رکھتے ہیں اور آپ کی شخصیت انتہائی
خوبصورت اور متاثر کن ہے - اگر آپ اپنا سارا وزن اپنی ٹانگوں پر ڈال کر
بالکل سیدھا چلنے کے عادی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے لیے کام سے زیادہ
اہمیت لوگوں کی ہے ۔ اور اگر آپ ایڑیوں کے اوپر زور ڈال کر چلنے کے عادی
ہیں اور چلتے ہوئے آپ کی نظر زمین پر گڑی رہتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ
لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتے ہیں اور نرم مزاج فطرت کے حامل
ہیں -
|
|
2: ہاتھ ملانے کا انداز
جدید تحقیقات کے مطابق ہاتھ ملانے کا انداز کسی بھی شخصیت کے بارے میں بہت
کچھ بتانے کا ایک اہم ذریعہ ہے ماہرین کے مطابق گرم جوشی سے ہاتھ ملانے
والے لوگ بہت جذباتی ہوتے ہیں ان کے اندر کچھ کر گزرنے کی دھن ہوتی ہے جو
ان کو دنیا میں کامیاب بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے جب کہ ڈھیلے انداز میں
ہاتھ ملانے والے لوگ شرمیلے ، نروس اور احساس کمتری کا شکار لوگ ہوتے ہیں-
|
|
3: کھانا کھانے کا انداز
کھانا کھانے کا انداز بھی انسان کے مزاج کو ظاہر کرنے کا ایک اہم ذریعہ
ہوتا ہے آہستہ آہستہ کھانا کھانے والے لوگ پر اعتماد اور متوازن شخصیت کے
حامل ہوتے ہیں جب کہ جلدی جلدی کھانا کھانے والے لوگ پر عزم ، کچھ کر گزرنے
کا جذبہ رکھنے والے اور جلد غصے میں آجانے والے لوگ ہوتے ہیں اسی طرح زیادہ
مصالحہ والے کھانا کھانے والے لوگ ضدی ، تنہائی پسند اور حساس ہوتے ہیں
جبکہ نئے نئے کھانے پسند کرنے والے رسک لینا پسند کرتے ہیں اور نئے نئے کام
کر کے ان کو خوشی حاصل ہوتی ہے -
|
|
4: موبائل فون کے استعمال کا انداز
آج کل کے دور میں جب کہ اسمارٹ فون ہر انسان کی ضرورت بنتا جا رہا ہے مگر
اس کے استعمال کی عادت اور انداز بھی انسان کی شخصیت کے بارے میں جاننے میں
مددگار ثابت ہو سکتا ہے- اگر کوئی انسان سب لوگوں کے درمیان بیٹھ کر اسمارٹ
فون پر کا استعمال صرف براؤزنگ کے لیے کر رہا ہے- اس کا مطلب ہے کہ وہ
انسان اپنی ذات کے دائرے میں گھومنے کا عادی ہے اس کو مواقع سے فائدہ
اٹھانے کا ہنر نہیں آتا ہے اور اگر لوگوں کے سامنے فون کو ایک جانب ڈال دیں
یہاں تک کہ کسی ضروری کال پر بھی فون نہ اٹھائیں ایسے لوگ کامیاب نہیں ہو
سکتے ہیں اور ان کی قوت فیصلہ انتہائی کمزور ہوتی ہے-
|
|
5: پریشانی کے وقت
اکثر لوگ کسی بھی قسم کی پریشانی کے وقت میں ناخن چبانے لگتے ہیں یا پھر
سوچ کے عالم میں اپنے بال یا چہرے کے کسی ایک حصے کو بار بار چھوتے ہیں-
ایسے لوگ کامیاب ہونے کے تمام ہنر سے واقف ہوتے ہیں کیوں کہ یہ لوگ مشکل
وقت میں گھبرانے کے بجائے اس پر غور فکر کر کے اس کے خاتمے کی تدابیر پر
غور فکر کرنے کے عادی ہوتے ہیں جب کہ پریشانی کے وقت میں چیخنے چلانے والے
لوگ ناکام اور اپنی خرابیاں دوسروں کے دامن میں ڈالنے کے عادی ہوتے ہیں-
|
|
6: وقت کی پابندی
وقت کا پابندی بھی لوگوں کو کامیاب انسان ثابت کرتی ہے مگر جو لوگ کسی بھی جگہ
وقت سے پہلے پہنچنے کے عادی ہوتے ہیں- یہ لوگ کامیابی کے لیے ہر وقت جدوجہد
کرنے پر یقین رکھتے ہیں ایسے لوگ سخت ترین محنت کے عادی ہوتے ہیں جب کہ دیر سے
پہنچنے والے لوگ اہمیت حاصل کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں- اس لیے ان کی خواہش
ہوتی ہے کہ لوگ ان کو منفرد سمجھیں جب کہ وقت پر آنے والے لوگ متوازن شخصیت کے
مالک ہوتے ہیں وہ کامیابیوں کے لیے دوسروں پن انحصار کرنے سے زیادہ خود پر
انحصار کرنا پسند کرتے ہیں -
|
|