سعودی عرب ایک عجوبہ ٔروزگار ملک

 سعودی عرب سے مسلمانوں کا اٹوٹ عظیم روحانی رشتہ جڑا ہواہے ہمارا رواں رواں اس پاک دھرتی کی حفاظت کے لئے ہروقت تیارہے جنت نظیر اس ملک کے چپے چپے سے ہمیں پیار ہے اس بابرکت ملک کے بارے ایسی معلومات یقینا آپ نے ابھی تک نہیں اتنی تفصیل سے پڑھی نہ سْنی ہوں گی
1-: حیرت کی بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں پانی مہنگا اور تیل سستاہے۔۔۔ نبی پاک ﷺ کے دورمیں بھی پانی فروخت ہوا کرتا تھا حضرت عثمان ِ غنیؓنے ایک کنواں خریدکر مسلمانوں کے لئے وقف کردیا تھا
2-: اس ملک کے راستوں کی معلومات مردوں سے زیادہ عورتوں کو ہیں اور یہاں پر مکمل خریداری عورتیں ہی کرتی ہیں مگر پردے میں رہ کر ۔ پردے کے بغیرکوئی مقامی عورت آپ کو نہیں دکھائی دے گی۔
3-: یہاں کی آبادی 4 کروڑ ہے اور کمال کی بات یہ ہے کہ کاریں 9 کروڑ سے بھی زیادہ ہیں۔۔ بڑی بڑی لگژری گاڑیوں میں سبزی اور فروٹ فروخت کیا جاتاہے۔
4-: مکہ مکرمہ شہر کا کوڑا شہر سے 70km دور پہاڑیوں میں دبایا جاتا ہے۔۔۔
5-: صدیوں سے نکلنے والا آب ِ زم زم پورا سال اور پوری دنیا میں لوگ بڑے شوق سے پیا جاتا ہے اور یہاں بھی پورے مکہ اور پورے سعودیہ میں استعمال ہوتا ہے، اور الحمدﷲ آج تک کبھی کم نہیں ہوا۔۔۔
6-: صرف مکہ میں ایک دن میں 3 لاکھ مرغ (چکن) کی کھپت ہوتی ہے۔۔۔
7-: مکہ کے اندر کبھی باھمی جھگڑا نہیں ہوتا ۔
8- سعودی عرب میں غیرملکی بڑی تعدادمیں روزگار کے لئے مقیم ہیں ان میں تقریبا 30 لاکھ بھارتی، 18 لاکھ پاکستانی، 16 لاکھ بنگلہ دیشی، 4 لاکھ مصری، 1 لاکھ یمنی اور 3 ملین دیگر ممالک کے لوگ کام کرتے ہیں،دراسوچو اﷲ یہاں سے کتنے لوگوں کوروزگاز فراہم کررکھاہے۔
9-: صرف مکہ مکرمہ میں 70 لاکھ AC استعمال ہوتے ہیں کوئی دفتر یا گھر اے سی کے بغیر نہیں ہے ہر جگہ ائیرکنڈیشنڈ کی بھرمارہے پھربھی بجلی کی سپلائی کبھی تعطل کا شکارنہیں ہوئی
10-:سعودی عرب میں کھجور کے سوا کوئی فصل نہیں نکلتی پھر بھی دنیا کی ہر چیز، پھل، سبزی وغیرہ افراط سے ملتی ہے اور بے موسم یہاں پر بِکتی ہے جس کی قیمت ہرشخص کی پہنچ میں ہے
11-: صرف مکہ مکرمہ میں 200 کوالٹی کی کھجور بِکتی ہے اور ایک ایسی کھجور بھی ہے جس میں ھڈی یا ھڑکِل (گِڑک) گٹھلی بھی نہیں ہوتی
12: مکہ شریف کے اندر کوئی بھی چیز لوکل یا ڈپلیکیٹ نہیں بکتی یہاں تک کے دوائی کا دونمبر ملنے کا تصوربھی نہیں کیا جاسکتا۔
13-: پورے سعودی عرب میں کوئی دریا یا تالاب نہیں ہے پھر بھی یہاں پانی کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سنگلاخ پہاڑبکثرت موجودہیں۔
14-: مکہ مکرمہ میں کوئی پاور لائن باہر نہیں تمام زمین کے اندر ہیں۔ 15-: پورے مکہ میں کوئی نالہ یا نالی نہیں ہے۔۔۔
16-: دنیا کا بہترین کپڑا یہاں بِکتاہے۔ جبکہ بَنتا نہیں۔۔۔
17: سعودی عرب کی حکومت ہر پڑھنے والے بچے کو 600 سے 800 ریال ماہانہ وظیفہ دیتی ہے۔
18-: یہاں دھوکا،فراڈ نام کی کوئی چیز سرے سے ہی نہیں۔۔۔
19-: یہاں ترقیاتی کام کے لئے جو پیسہ حکومت سے ملتا ہے وہ پورا کا پورا خرچ کیا جاتا ہے۔کرپشن،کک بیکس کے بارے میں کوئی سوچتابھی نہیں
20: سعودی عرب سرسوں کے تیل کی کوئی اوقات نہیں، پر بِکتا تو ہے، یہاں،زیتون، سورج مْکھی اور مکئی کا تیل کھایا جاتا ہے۔
21-: یہاں ہریالی نہیں یعنی درخت پودے نہ ہونے کے برابر ہیں، پہاڑ خشک اور سیاہ ہیں مگر مزے کی بات یہ ہے کہ سانس لینے میں کوئی تکلیف محسوس ہی نہیں ہوتی یہاں پر دنیا کی ہر سائنسی ریسرچ فیل ہوگئی ہے۔
22-: یہاں ہر چیز بیرون ممالک سے منگوائی جاتی ہے پھر بھی مہنگائی کا تصور بھی نہیں ۔ اس سلسلہ میں حکومت نے سخت اقدامات کررکھے ہیں ۔ کئی مرتبہ آبِ زم زم کا سراغ لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی عالمی تحقیقی ادارے آبِ زم زم اور اس کے کنویں کی پْر اسراریت اور قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے میں ناکام ہو کر رہ گئے۔ یہ اﷲ تعالیٰ کا ایک زندہ معجزہ ہے جس کے مزید نئے روشن پہلو اور انکشافات سامنے آرہے ہیں تفصیلات کے مطابق آبِ زم زم اور اس کے کنویں کی پْر اسراریت پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے اس کی قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے میں ناکام ہو کر رہ گئے۔ عالمی تحقیقی ادارے کئی دہائیوں سے اس بات کا کھوج لگانے میں مصروف ہیں کہ آب زم زم میں پائے جانے والے خواص کی کیا وجوہات ہیں۔ا س وقت ایک منٹ میں 720 لیٹر آب ِ زم زم نکالاجارہاہے یعنی ایک گھنٹے میں43 ہزار 2 سو لیٹر ۔ماہرین حیران بلکہ پریشان ہیں کہ اتنا پانی کہاں سے کیونکر آرہاہے جبکہ مکہ شہر کی زمین میں سینکڑوں فٹ گہرائی کے باوجود پانی موجود نہیں ہے۔۔۔
جاپانی تحقیقاتی ادارے ے ہیڈو انسٹیٹیوٹ نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ آب زم زم ایک قطرہ پانی میں شامل ہو جائے تو اس کے خواص بھی وہی ہو جاتے ہیں جو آب زم زم کے ہیں جبکہ زم زم کے ایک قطرے کا بلور دنیا کے کسی بھی خطے کے پانی میں پائے جانے والے بلور سے مشابہت نہیں رکھتا۔۔۔
ایک اور انکشاف یہ بھی سامنے آہے کہ ری سائیکلنگ سے بھی زم زم کے خواص میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔آب زم زم میں معدنیات کے تناسب کا ملی گرام فی لیٹر جائزہ لینے سے پتا چلتا ہے کہ اس میں سوڈیم 133، کیلشیم 96،پوٹاشیم 43.3،بائی کاربونیٹ 195.4،کلورائیڈ 163.3،فلورائیڈ 0.72،نائیٹریٹ 124.8،اور سلفیٹ 124ملی گرام فی لیٹر موجود ہے۔ اس وقت آب زم زم کے کنویں کی مکمل گہرائی 99 فٹ ہے اور اس کے چشموں سے کنویں کی تہہ تک کا فاصلہ 17 میٹر ہے واضح ر ہے کہ دنیا کے تقریباً تمام کنوؤں میں کائی کا جم جانا، انواع و اقسام کی جڑی بوٹیوں اور خود رَو پودوں کا اْگ آنا نباتاتی اور حیاتیاتی افزائش یا مختلف اقسام کے حشرات کا پیدا ہو جانا ایک عام سی بات ہے جس سے پانی کا رنگ اور ذائقہ بدل جاتا ہے۔ اﷲ کا کرشمہ ہے کہ اس کنویں میں نہ کائی جمتی ہے، نہ نباتاتی و حیاتیاتی افزائش ہوتی ہے، نہ رنگ تبدیل ہوتا ہے، نہ ذائقہ۔۔ بلاشبہ یہ سب اﷲ تعالیٰ کے عجائبات ہیں وہ ہرچیزپر قادرہے۔
 

Ilyas Mohammad Hussain
About the Author: Ilyas Mohammad Hussain Read More Articles by Ilyas Mohammad Hussain: 474 Articles with 351622 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.