نیا دور ہے پرانے چراغ گُل کر دو

کیا یہ بات درست ہے؟ کیا وا قعی ہمیں اپنی معا شر تی اور تہذیبی زند گی کو نئے دور کے سا تھ ملا لینے سے کو ئی فا ئد ہ ہو سکتا ہے ؟ کس قدر آسا ن ہے یہ بات کہنی اور کرنی کہ ہاں بھئی نیا دور ہے پرا نے چرا غ گُل کر دو!

پر بات سوچنے کی یہ ہے کہ اُن چراغوں سے آج ہما ری زند گی میں جو رو شنی ہے اُسکا کیا ہوگا کیا اُن چراگوں کے گُل ہو جا نے سے ہما ری زند گی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ نہیں ایسا نہیں ہے۔ ہم کسی صورت بھی پرانے چراغوں کو گل نہیں کر سکتے ۔ کیا ہم بھول گئے ہیں اُن قوموں کا حا ل جو اپنا ماضی بھول گئیں آج کی دنیا میں اُنکا نام و نشا ن ختم ہو گیا ہے ۔ لوگ اُنکو بھول گئے ہیں ۔

کیا کوئی اپنی شناخت بھول سکتا ہے؟ تو پھر یہ بات کیوں یا کیسے کر دی جاتی ہے کہ نیا دور ہے پرا نے چراغ گُل کر دو! انسان ہمیشہ اپنی غلطیو ں سے سیکھتا ہے۔اور بہتر قومیں وہ ہیں جنہو ں نے اپنے چراغوں کو گل نہیں ہونے دیا۔بلکہ ان سے سیکھا اور عمل کیا۔ کیونکہ ان کے پاس تجربہ ہے۔ وہ دنیا کو ہم سے بہتر جانتے ہیں۔ کسی فلاسفر نے کیا خوب کہا ہے کہ ”تجربہ وہ کنگی ہے جو آپ کے پاس اُس وقت آتی ہے جب آپ کے سر کے بال گر چکے ہو تے ہیں“

تو یہاں بات سوچنے کی یہ ہے کہ اگر ہم اپنی کنگی کو ڈھونڈنے کی بجائے دوسروں کی کنگی سے فائدہ اُٹھا لیں تو کیا یہ بہتر نہیں ہو گا؟

زندگی کے سفر کو روشن گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ اُن چراغوں کو مشعل راہ بنایا جائے۔ اُن کو ساتھ لے کے چلا جائے۔ کیو نکہ اُن کی وجہ سے زندگی میں روشنی ہے۔ چراغوں کو گل کر دینے سے اندھیرے کے سوا ہما رے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ اندھیرا تو تباہی کی طرف لے جاتا ہے۔

میں نوجوان نسل سے کہنا چاہوں گی کہ ہاں نیا دور ہے اور نئے دور کی ضروریات فرق ہیں۔ پر اگر آپ غور کریں تو کچھ چیزوں کے بدل جانے سے پو ری زندگی نہیں بدل جاتی۔ میں یہ نہیں چاہتی کہ آپ نئی چیزوں کو یکسر نظر انداز کر دیں۔ آپ انکو بھی اپنائےں۔ پر ساتھ ساتھ اپنی روایات کو بھی یاد رکھیں۔ اسی میں بھلائی ہے ہماری۔
Sahar Ali
About the Author: Sahar Ali Read More Articles by Sahar Ali: 23 Articles with 89172 views https://www.youtube.com/channel/UCJp9DAvuxtE-Wt5KhEaZxpw.. View More