شاہانہ مزاج کی حامل شوبز کی ایسی ہستیاں جن کے ماں باپ بھی نواب تھے

image
 
پاکستان کے شوبز سے جڑی بہت ساری ہستیاں ایسی بھی ہیں جن کا تعلق زمیندار گھرانوں سے ہے یا عرف عام میں جن کو فیوڈل گھرانے کہا جاتا ہے ان سے ہے- یہ ہستیاں ماضی کے برعکس موجودہ زمانے کے ساتھ چلتے ہوئے اپنی نئی پہچان اور شناخت بنا رہی ہیں- اور انہوں نے اپنی کامیابی کے لیے اپنے بزرگوں کے نام کا استعمال نہیں کیا ہے- آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ ہستیوں کے بارے میں بتائيں گے-
 
1: عتیقہ اوڈھو
عتیقہ اوڈھو کا تعلق سندھ کے پیر اوڈھو گھرانے سے ہے یہ گھرانہ اپنی روحانیت کے سبب بہت مشہور ہے- اس کے ساتھ ساتھ ان کا سندھ کی سیاست میں بھی بہت عمل دخل ہے۔ ان کے شوہر ثمر علی خان پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے بھی ہیں-
image
 
2: یمنیٰ زيدی
نوجوان اور باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی کا تعلق بھی زمیندار گھرانے سے ہے- ان کے والد ساہیوال کے علاقے عارف والا کے ایک بڑے جاگیردار ہیں- ان کے والدین اگرچہ ابھی امریکہ شفٹ ہو چکے ہیں مگر ان کے خاندان کے دوسرے افراد اب بھی وہاں موجود ہیں اور جاگیرداری کے پیشے سے وابستہ ہیں-
image
 
3: زیبا بختیار
زیبا بختیار مشہور سیاست دان اور ذوالفقار علی بھٹو کے اٹارنی جنرل یحییٰ بختیار کی بیٹی ہیں- ان کے والد کا تعلق بلوچستان کے نواب خاندان سے تھا- ان کا اس حوالے سے یہ کہنا ہے کہ جب انہوں نے بالی ووڈ کی فلم انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا تو کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ان سے کہا کہ تم جہاں کام کرنے جا رہی ہو وہاں کام کرتے ہوۓ یہ یاد رکھنا کہ تمھارا تعلق کس خاندان سے ہے-
image
 
4: آمنہ حق
مشہور ماڈل اور اداکارہ آمنہ حق ماضی کے مشہور سیاست دان اور فیوڈل لارڈ مصطفیٰ کھر کی صاحبزادی ہیں- ان کے دادا بھی پنجاب کے ایک بڑے زمیندار تھے اور ان کی کزن حنا ربانی کھر بھی پاکستان میں وزیر خارجہ کے طور پر کام کر چکی ہیں-
image
 
5: ایچ ایس وائی فیشن ڈیزائنر
مشہور فیشن ڈيزائنر ایچ ایس وائی کا تعلق بھی زمیندار گھرانے سے ہے- ان کے والد ملتان کے زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے تھے جب کہ ان کے نانا میرٹھ کے نواب تھے-
image
 
6: ثروت گیلانی
اداکارہ ثروت گیلانی کے نانا غلام محی الدین خان مناودار کے نواب تھے ان کا تعلق پشتون خاندان سے تھا ۔ اداکارہ ثروت گیلانی نے اس قدامت پرست گھرانے میں آنکھیں کھولیں اور شوبز کے شعبے میں اپنا نام پیدا کیا- انہوں نے اس کے بعد پہلی شادی کے ناکام ہونے کے بعد ڈاکٹر فہد مشہور اداکار اور کاسمیٹولوجسٹ سے شادی کی جن سے ان کے دو بیٹے بھی ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: