بیوی کی موت کے بعد دوسری شادی نہیں کی۔۔۔پاکستانی شوبز کے بہترین والدین

image


یوں تو ماں باپ اپنے بچوں کے لئے مثالی ہوتے ہیں لیکن پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسی کئی مثالیں ہیں جن کی محبت اور قربانیاں دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی ماں باپ سے بڑھ کر نہیں محبت کر سکتا۔۔۔

عرفان موتی والا
شوبز انڈسٹری میں ہر طرح کا کردار کرنے والے عرفان موتی والا نے ڈراموں، میوزک ویڈیوز، اور فلمز سب میں اپنا نام بنایا۔۔۔لیکن وہ زندگی کے سب سے مشکل دور سے گزرے جب ان کی بیوی کو کینسر ہوگیا۔۔۔عرفان نے اپنا سارا کام ختم کرکے وہ وقت اپنی فیملی اور خاص طور پر اپنی بیوی کے لئے وقف کردیا۔۔۔ان کی بیٹی اور بیٹا اس وقت ٹین ایج میں ہی تھے اور وہ بیوی کے ساتھ ساتھ دونوں بچوں کی ضروریات کا بھی خیال رکھتے تھے۔۔۔بدقسمتی سے کچھ سال پہلے ان کی ساتھ یعنی ان کی بیگم نے دنیا سے منہ موڑ لیا اور عرفان موتی والا نے اپنی محبتوں کا دائرہ اپنی اولاد کے گرد اور تنگ کردیا۔۔۔انہوں نے دوسری شادی نہیں کی اور بیٹی اور بیٹے کی محبت میں مگن ہوگئے۔۔۔حال ہی میں انہوں نے اپنی بیٹی شازما کی شادی کی اور وہ اس موقع پر کافی جذباتی بھی ہوگئے۔۔۔انہیں اپنی بیوی کی شدت سے یاد آئی ۔۔۔ان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ عرفان موتی والا ایک بہترین باپ ہیں اور انہوں نے ہمیں ہماری ماں کی کمی کبھی محسوس نہیں ہونے دی-

image


حنا دلپزیر ( مومو)
پاکستان کا ایک بہت بڑا نام حنا دلپزیر جن کے کردار مومو سے بڑے اور بچے ان کے دیوانے ہوگئے۔۔۔جن کی اداکاری روتے ہوئے چہروں کو بھی ہنسنے پر مجبور کردیتی ہے۔۔۔ایک بہترین ماں ہیں۔۔۔حنا دلپزیر نے کچھ سال قبل اپنے بیٹے کی شادی کی اور اس موقع پر ان کی خوشی دیکھنے والی تھی۔۔۔وہ اپنے بیٹے کا سہرا بھی خود گا رہی تھیں۔۔۔اور وہ خوش کیوں نا ہوتیں۔۔۔انہوں نے تنہا زمانے کی دھوپ چھاؤں سے لڑ کر اپنے بیٹے کی پرورش کی۔۔۔میاں کا ساتھ نا دینا اور پھر ایک دن انہیں تنہا چھوڑ دینا اور لاتعلق ہوجانا۔۔۔یہ سب حنا دلپزیر کے لئے ایک بہت کڑا امتحان تھا۔۔۔انہوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو وہ سب کچھ دیں گی جو ماں اور باپ دونوں کو مل کر دینا چاہئے۔۔۔تحفظ، اعتماد، تعلیم اور بہترین تربیت۔۔۔ان کا سفر آسان نہیں تھا۔۔۔چھوٹے چھوٹے کرداروں سے خود کو منوانے والی مومو نے کئی بار خود سے جنگ بھی کی ہوگی۔۔۔لیکن بیٹے کی محبت نے انہیں تھکنے نا دیا۔۔۔وہ آج تک اپنے بیٹے کا ساتھ دیتی ہیں اور ان کے گلوکاری کے شوق میں کافی مدد بھی کرتی ہیں۔۔۔ایسی ماں تو قسمت والوں کو ہی ملتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: