فریال محمود کون ہے۔۔۔انڈسٹری میں چلتی ہوئی بڑی بڑی ناراضگیاں

image


پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسی کئی کہانیاں اور ایسی کئی ناراضگیاں ہیں جو اندر ہی اندر پلتی ہیں اور پھر بڑھتی ہیں۔۔۔لیکن ان کا پتہ اگر کسی کو چل بھی جائے تو وہ اس کی تہہ تک نہیں پہنچ پاتا۔۔۔لیکن اگر اس خبر سے جڑا مل جائے کوئی سراغ تو پھر اس خبر کو نکلنے سے کوئی روک بھی نہیں پاتا-

سونیا حسین سے جڑی خبر
حال ہی میں وسیم بادامی کے شو میں مہمان بن کر ان کے باؤنسر سوالات کے جواب دیتے ہوئے سونیا حسین نے خود کو خاصا ریزرو کرنا چاہا۔۔۔لیکن نا چاہتے ہوئے بھی وہ عوام کے ذہنوں میں کئی سوال چھوڑ گئیں۔۔۔میزبان کے پاس ان سے جڑی خاصی خبریں تھیں، اسی لئے انہوں نے بس اتنا کہا کہ فریال محمود کیسی اداکارہ ہیں اور سونیا حسین کا جواب تھا۔۔۔وہ کون ہے۔۔۔دو بار پوچھنے پر بھی جواب یہی رہا کہ میں نہیں جانتی کہ یہ کون ہے۔۔۔تو سونیا کو یاد دلادیں کہ یہ وہی ہیں جنہیں فلم سوری میں انہیں نکال کر رکھا گیا، یہ وہی ہیں جن کو انہوں نے سہیل جاوید کے ساتھ مل کر کئی القابات سے نوازا ۔۔۔اور یہ وہی ہیں جنہوں نے جواب میں آپ کی رنگت کو نشانہ بنایا اور آپ نے عفت عمر کے شو میں بیٹھ کر بولا کہ مجھے سب سے زیادہ برا لگتا ہے جب لوگ کسی کے رنگ کا مذاق بناتے ہیں۔۔۔سونیا حسین کو خبر بھی نہیں کہ ان کی خبر چھپانا ہی اصل خبر بن جائے گی-

image


خلیل الرحمن قمر اور فیروز خان
اداکار فیروز خان جب انڈسٹری میں صرف وی جے کی حیثیت سے کام کررہے تھے اور کسی بھی بڑے پراجیکٹ میں اداکاری کا کوئی دور دور تک شبہ نہیں تھا۔۔۔تو ایک جگہ کام کرتے ہوئے خلیل الرحمن نے انہیں کہا کہ تم کبھی بھی اداکار نہیں بن سکتے۔۔۔یہ بات فیروز خان کے دل پر لگ گئی۔۔۔انہیں خلیل صاحب کے اس جملے سے کافی مایوسی ہوئی کہ اتنا بڑا رائٹر یہ بات کر رہا ہے۔۔۔اور دوسروں کو مایوسی دے رہا ہے۔۔۔پھر فیروز نے اپنی اداکاری سے ثابت کیا کہ وہ بہت سارے لوگوں کے لئے ایک چیلنج ہیں

image


علی عظمت اور علی ظفر
علی عظمت کو ساری دنیا ہی سازشی نظر آتی ہے۔۔۔بینکنگ سسٹم سے لے کر جنون بینڈ میں شامل ان کے ساتھ سلمان احمد تک۔۔۔انہیں سب پر شک ہے۔۔۔اور جب ایک شو میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کا پی ایس ایل گانا کیوں نہیں چلا تو فوراً بولے مجھے یقین ہے کہ ایک گلوکار جس نے پچھلے سال گایا ، وہی یہ سب سازش کر رہا ہے۔۔۔علی ظفر نے ان کی اس بات کا بہت طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ مجھے مارو۔۔۔کیونکہ دنیا میں، زندگی میں جو بھی برا ہے وہ میں ہی تو کروارہا ہوں۔۔۔اور شام میں انہوں نے ایک شو میں کال پر کہا کہ اگر عوام چاہے گی تو میں ایک اور گانا بھی تیار کرلوں گا۔۔۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ علی عظمت کی عزت کرتے ہیں لیکن خود سوچیں کہ کیا وہ کڑوڑوں لوگوں کا دل کسی سازش سے بدلوا سکتے ہیں۔۔۔عوام کو سب پتہ ہے کہ کیا اچھا ہے اور کیا برا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: