کیک بنانا تو کوئی ان سے سیکھے۔۔۔پاکستانی سلیبریٹیز جو بہترین کھانے بناتی ہیں

image


پاکستانی شوبز کے ستارے ایک کام پر تو اکتفا کرتے ہیں نہیں۔۔۔اداکار بھی بن جاتا ہے گلوکار اور گلوکار بھی آسکتا ہے سیاست میں ۔۔۔لیکن ایک کام جو ہر کسی کے بس کا نہیں لیکن اس میں صرف شوق ہی کام آتا ہے وہ ہے کوکنگ۔۔۔

جاناں ملک
اداکارہ جاناں ملک کا تعلق لاہور سے ہے اور لاہوریوں کو تو ویسے بھی کھانا بنانے اور کھانے دونوں کا ہی شوق ہوتا ہے۔۔۔جاناں ملک اکثر اپنے انسٹا پر اپنی بیکنگ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں اور ساتھ ہی وہ باقاعدہ اپنے اس بزنس پر کام بھی کرتی نظر آتی ہیں۔۔۔وہ نا صرف اچھا کیک بناتی ہیں بلکہ اسے سجاتی بھی بہترین ہیں

image


علی ظفر
گلوکار اور اداکار علی ظفر بھی کھانے کے اور پکانے کے بہت زیادہ شوقین ہیں اور ناشتے پر ان کا فوکس ہوتا ہے کافی زیادہ۔۔۔آملیٹ تو منٹوں میں بنالیتے ہیں اور ان کا پسندیدہ ہے آلو کا پراٹھا اور چائے۔۔۔۔اپنے گھر میں انہوں نے کچن میں ہر طرح کا وہ اہتمام کیا ہے جس کی مدد سے وہ با آسانی کوکنگ کر سکیں

image


سائرہ شہروز
سائرہ شہروز نے تو اپنے ایک انٹرویو میں یہ بتایا بھی کہ انہوں نے کوکنگ کی باقاعدہ کلاسز لی ہیں اور وہ آگے بھی اسے پروفیشن کے طور پر اپنانا چاہیں گی کیونکہ کوکنگ کرتے ہوئے انہیں کافی مزہ آتا ہے

image


ماہرہ خان
ماہرہ خان زیادہ کوکنگ کرتی تو نہیں لیکن وہ کھانا اچھا بنا لیتی ہیں۔۔۔انہوں نے ایک شو میں بتایا تھا کہ وہ اپنے بچے کو ایک بڑا ہی خاص فرینچ ٹوسٹ بنا کر دیتی ہیں۔۔۔جس کی ریسیپی بلال اشرف نے دی تھی۔۔۔اور اس میں وہ چینی کی جگہ شہد ڈالتی ہیں۔۔۔

image


اقرار الحسن
اقرار الحسن یوں تو کافی سچے اور کھرے انسان ہیں لیکن اکثر وہ اپنی یہ قابلیت چھپا جاتے ہیں کہ وہ کوکنگ بھی بہترین کر سکتے ہیں۔۔۔انہوں نے باتوں باتوں میں ہی ایک شو میں بتایا کہ وہ بہترین بینگن کا برتا بناتے ہیں۔۔۔یعنی وہ چیزیں جو اکثر خواتین بھی اچھی نہیں بناتیں، اقرار کے لئے چٹکیوں کا کھیل ہے

image


فرحان سعید
یوں تو فرحان سعید نے ایک کیفے بھی لاہور میں کھولا تھا جہاں انڈر گراؤنڈ بینڈز کی پرفارمنس بھی ہوتی تھی لیکن ساتھ ہی وہ خود بھی بہت اچھی کوکنگ کرتے ہیں۔۔۔اور اکثر اپنی بیگم کے لئے نئی نئی طرح کے ناشتے تیار کرتے ہی رہتے ہیں۔۔۔عروہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی سوشل میڈیا پر جہاں فرحان ان کے لئے مہارت سے ناشتہ بنانے میں مصروف تھے

image
YOU MAY ALSO LIKE: