|
بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے۔ اس کی پیدائش پر والدین جتنا خوش ہوتے ہیں اتنا
ہی اس کا نام رکھنے کے لیے بھی بے چین ہوتے ہیں۔ خوبصورت ناموں کی ایک
فہرست بناتے ہیں پھر اس میں سے کسی ایک نام کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ ہم آپ
کو لڑکیوں کے ایسے چند نام اور ان کے مطلب بتانے جا رہے ہیں جو گزشتہ سال
لوگوں کی جانب سے نہ صرف بہت پسند کئے گئے۔ جانیے 2019 کے سب سے زیادہ
مقبولیت حاصل کرنے والے مسلمان بچیوں کے نام۔
عائشہ
سال 2019 میں بہت سے والدین نے اپنی بچیوں کے لیے عائشہ نام سرچ کیا۔ عائشہ
مسلمان بچیوں کا بہت ہی مقبول نام ہے جس کے معنی آرام پانے والی، راحت و
سکون سے رہنے والی ہے۔ یہ خوبصورت نام حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
زوجہ کا تھا۔ یہ عربی زبان کا نام ہے۔
انابیہ
انابیہ بھی ان ناموں میں سے ایک نام ہے جسے گزشتہ سال بہت استعمال کیا گیا۔
اس کے معنی ہیں بہشت کا دروازہ، خوشبو۔ یہ اردو زبان کا نام ہے۔
زارا
زارا عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی عاجزی اختیار کرنے والی، ملاقات کرنے
والی کے ہیں۔ 2019 میں یہ نام بھی کافی زیادہ استعمال کیا گیا۔
ہانیہ
ہانیہ عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی سکون اور خوش رہنے کے ہیں۔ یہ نام
کافی مقبول ہے جبکہ سننے میں کافی اچھا لگتا ہے۔
حریم
حریم خانہ کعبہ کی دیواروں کو کہا جاتا ہے۔ یہ نام چھوٹا اور پکارنے میں
انتہائی خوبصورت لگتا ہے۔ 2019 میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ناموں
میں سے یہ ایک نام تھا۔ یہ نام اردو زبان کا ہے۔
|
|
فاطمہ
فاطمہ بھی 2019 میں بہت زیادہ پسند کیا گیا۔ فاطمہ نام کا تعلق عربی زبان
سے ہے۔ یہ نام بہت زیادہ مقبول ہے۔ فاطمہ نام کا مطلب “ایک عورت جو اجتناب
کرے “ ہیں- یہ نام حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کا تھا۔
ثنا
ثنا عربی زبان کا نام ہے.ثنا کا مطلب تعریف، حمد، مداح اور ستائش کے ہیں۔
یہ نام بھی 2019 میں کافی مقبول رہا۔
مناہل
مناہل نام کا تعلق اردو زبان سے ہے۔ یہ ایک انتہائی خوبصورت نام ہے جس کے
معنی بھی بہت خوبصورت ہیں۔ مناہل کا مطلب تازہ پانی کی بہار ہے۔ یہ نام
2019 میں بہت سے لوگوں نے پسند کیا۔
اقصیٰ
اقصیٰ نام بھی 2019 کا مقبول ترین نام رہا۔ اقصیٰ کے معنی ہیں انتہائی بعید
کنارا، سِرا جبکہ یہ ایک بہت مقبول مسجد کا بھی نام ہے اور یہ نام عربی
زبان کا لفظ ہے۔
مزید ناموں کے معنی جاننے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
|
For More Popular Names Visit Here |