ایک ہی الو کافی تھا برباد گلستان کرنے کو
ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہوگا۔
عزیزان محترم !
ایک بات تو بلکل درست ہے کہ خلیل الرحمن قمر صاحب سے غلطی ہوئی ہے۔
انہوں نے کل خاتون ماروی سرمد کو گالی دی وہ بھی لائیو شو میں۔
اب ان سے معافی کے مطالبے بھی کئے جارہے ہیں۔
چلیں مان لیتے ہیں کہ مطالبے غلط نہیں درست ہیں۔
ٹی وی کھولیں تو ہر اینکر خلیل قمر صاحب کا ایسا امیج بناتا دکھائی دے رہا
ہے جیسے خلیل صاحب نے گالی کے ساتھ ساتھ طمانچے بھی رسید دئیے ہوں۔
میں پھر کہوں گا خلیل صاحب کا عمل قابل مذمت ہے ان سے غلطی ہوئی ہے۔
لیکن میری گفتگو کا دوسرا پہلو ماروی سرمد صاحبہ ہوں گی
کیا انہوں نے کل کچھ غلط نہیں کہا؟
کیا انہوں نے عورت ہوکر نامناسب گفتگو کر کے عورت کا نام بدنام نہیں کیا؟
کیا انہوں نے عدالتی مشروط فیصلے کے باوجود وہی نعرہ دھرا کر غلطی نھیں کی۔
انہوں نے مولوی حضرات کو بُرا بھلا کہ کر غلط نھیں کیا حالانکہ تنازع ان کا
قمر صاحب سے تھا۔؟؟
کیا انھیں بھی معافی کا طلبگار نہیں ہونا چاہیے؟
کیا یہ سب بدتہزیبی کے زمرے میں نہیں آتا؟
!ذرا سوچئیے
اور ساتھ ساتھ میں ماروی سرمد صاحبہ کے کچھ ماضی کے ٹوئٹس کا بھی حوالہ
دینا چاہوں گا جو قابل اعتراض سمجھے جاتے ہیں تمام ساتھی اس کی روشنی میں
بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔
میرا ہر گز مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں ہوگا۔
لیکن میری ذاتی رائے ہے کہ اگر معافی کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو دونوں کو
معافی مانگنی چاہیے خلیل صاحب تو شاید صرف ماروی صاحبہ سے معافی طلب کر کے
بری الذمہ ہوجائیں۔
مگر ماروی صاحبہ کے لئے سب سے معافی مانگنا بہت مشکل ہوسکتا ہے۔ |