گھر بسانے کے لئے برداشت کرنا ضروری ہے۔۔۔ بیویوں کے لئے چند مشورے

image


پرسکون شادی شدہ زندگی رب کی رضا کے بعد عورت کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔۔۔یہ حقیقت ہے کہ ایک عورت گھر کو جنت بھی بنا سکتی ہے اور جہنم بھی۔۔۔وہ اگر چاہے تو اپنے شوہر کے دل کو خراب بھی کرسکتی ہے اور چاہے تو گھر کی ملکہ بن کر شوہر پر راج بھی کر سکتی ہے۔۔۔اس سلسلے میں ایک عورت کو یہ چند باتیں ذہن میں رکھنی ضروری ہیں-

دل کو بڑا کرنا
کسی بھی رشتے کو اپنانے کے لئے دل کو بڑا کرنا بہت ضروری ہے۔۔۔یہاں یہ مقصد ہرگز نہیں کہ آپ شاہ خرچ بن جائیں بلکہ مقصد ہے کہ بڑی سے بڑی بات کو سمجھداری سے حل کریں اور اس معاملے میں اپنے دل کو تنگ نا کریں اور نا ہی دماغ کو۔۔۔۔مثال کے طور پر اگر آپ کے چھوٹے سے گھر میں سسرال کے کئی لوگ آجائیں تب بھی اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ اگر آپ کے گھر والے بھی آتے تب بھی آپ اپنے شوہر سے یہی امید رکھتیں کہ وہ ان کی خاطر کرے۔۔۔تو وہ بھی آپ سے یہی امید رکھتا ہے۔۔۔آپ اپنا دل بڑا کرلیں۔۔۔

میاں کے غصہ کے وقت خاموشی
کوئی بھی غصہ زندگی بھر کا نہیں ہوتا۔۔۔شوہر کی تابعداری کرنے میں زیادہ فائدے آپ کو حاصل ہوں گے۔۔۔نا صرف شوہر آپ سے محبت کرے گا بلکہ آپ کی بڑی سے بڑی غلطیوں کو نظر انداز کرنا بھی سیکھ جائے گا۔۔۔اکثر خواتین دو بدو جوابات دیتی رہتی ہیں شوہر کے غصہ کے وقت اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ شوہر کا پارہ ہائی ہوتا رہتا ہے اور بات کسی ناپسندیدہ کام پر ختم ہونے کا خدشہ بھی رہتا ہے۔۔۔جس وقت آپ کا شوہر غصہ میں ہے تو آپ صحیح ہوتے ہوئے بھی خاموش رہیں اور نا ہی بڑ بڑائیں۔۔۔کمرہ چھوڑ کر بھی نا جائیں ورنہ انہیں لگے گا کہ آپ انہیں نظر انداز کر رہی ہیں۔۔۔جب شوہر غصہ کر کے ٹھنڈا ہوجائے تو ایک گلاس پانی پلائیں اور اس وقت کسی بھی قسم کی بولی گئی بات کو موضوع نا بنائیں۔۔۔کیونکہ غصہ میں انسان جو بھی خرافات بولتا ہے وہ اس سے انجان ہی رہتا ہے-
 

image


اپنی انا کو مار دیں
یہ کہنا کہ اگر میں نے اپنے میاں سے معافی مانگ تو ہمیشہ میں مانگتی رہوں گی۔۔۔اس لئے بڑے سے بڑے جھگڑے میں یہ انا آجاتی ہے کہ میں معافی نہیں مانگوں گی۔۔۔حالانکہ اس رشتے کو بنانا آپ کی اولین ذمہ داری ہے اور تناور سے تناور درخت اپنے میٹھے پھل کے بوجھ سے جھک جاتا ہے۔۔۔تو آپ اپنی میٹھی زندگی کی چاشنی کو انا کے کڑوے ذائقہ سے کیوں خراب کرتی ہیں۔۔۔غلطی کسی کی بھی ہے لیکن آپ اگر پہل کرلیں گی تو کوئی مضائقہ نہیں۔۔۔انتظار مت کریں اور اپنے رشتے کو بچالیں
 

image


شک کرنا اور بے جا سوالات کرنا
بیویوں کے شک کی وجہ سے اکثر مرد بیویں کو دھوکہ دے جاتے ہیں۔۔۔کیونکہ وہ اگر مخلص ہوں تب بھی بیویوں کو یہ پریشانی ہوتی ہے کہ یہ میرے ساتھ مخلص نہیں، ضرور ان کے دل میں کوئی اور ہے۔۔۔اس وہم کی قیمت اکثر شوہر سچ کر کے چکاتے ہیں۔۔۔اعتماد رشتوں کو مضبوط بناتا ہے چاہے وہ شوہر پر ہو یا بیوی پر۔۔۔بیویوں کو چاہئے کہ وہ بات بے بات سوالات کی گردان نا کریں، کیونکہ مرد کا دماغ بہت جلدی بند ہوجاتا ہے اور ایسی صورت میں اسے وقت دیں کہ وہ خود آپ سے اپنے دن بھر کی باتیں شیئر کرے-

YOU MAY ALSO LIKE: