|
میاں بیوی کا تعلق ایک لباس کی طرح ہوتا ہے اس کی کمیاں کمزوریاں ایک دوسرے
کے سامنے عیاں ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ ایک دوسرے کو ان کی خوبیوں
اور خامیوں سمیت قبول کرتے ہی-ں آج ہم آپ کو کچھ شوہروں کی اقسام کے بارے
میں بتائيں گے جو کہ خواتین کے ایک بڑے گروپ سے سروے کے بعد ترتیب دی گئی
ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ اقسام مکمل ترین ہیں-
1: کنوارے مزاج شوہر
یہ شوہر اگرچہ کنوارے ہوتے نہیں ہیں مگر ان کے انداز کنوارے لوگوں کی طرح
ہوتے ہیں ان شوہروں کو کوئی بھی کام کرنے کے لیے بیوی کی اجازت کی ضرورت
نہیں ہوتی ہے- اس کے علاوہ یہ اپنے گھر اور بیوی کو وقت دینے کے بجائے
دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں-
2: تیزابی شوہر
ان شوہروں کو یہ نام اس لیے دیا گیا ہے کہ یہ شوہر ہر وقت تیزاب کی طرح
ابلتے رہتے ہیں اور جلانے کو تیار رہتے ہیں- یہ شوہروں کی بہت خطرناک قسم
ہے جو ہر وقت غصے میں رہتے ہیں اور چیخنے چلانے کو تیار رہتے ہیں اور جھگڑے
کے لیے بہانے کی تلاش میں رہتے ہیں-
|
|
3: حاکم شوہر
یہ شوہر بہت پرانے خیالات کے مالک ہوتے ہیں اور اس بات کو پسند نہیں کرتے
ہیں کہ ان کی بیویاں ان کو نام سے پکاریں- اس کے علاوہ یہ اپنی بیویوں کو
اپنی جاگیر سمجھتے ہیں اور اس بات کے خواہشمند ہوتے ہیں کہ ان کی بیویاں ان
کی مرضی سے کھائيں پہنیں اور سب کچھ کریں-
4: عام شوہر
یہ شوہر عورتوں کے حقوق کے علمبردار ہوتے ہیں یہ ہر عورت کو بہت عزت دیتے
ہیں- اس کا بہت خیال بھی رکھتے ہیں مگر ان شوہروں کی یہ تمام خصوصیات اگرچہ
دنیا کی تمام عورتوں کے لیے ہوتی ہیں- مگر اپنی بیویوں کو یہ خواتین کی
فہرست میں نہیں سمجھتے ہیں اس لیے ان کی اپنی بیویاں اس عزت و احترام سے
محروم رہتی ہیں-
5: خشک شوہر
شوہروں کی یہ قسم بہت مطلبی ہوتی ہے اور ان کو بیوی اسی وقت یاد آتی
ہے جب ان کو اس سے کوئی کام ہوتا ہے- ورنہ عام حالات میں یہ منہ پھلائے
رہتے ہیں یہ شوہر حس مزاح سے بھی محروم ہوتے ہیں-
|
|
6: بچہ نما شوہر
یہ شوہر بہت غیر ذمہ دار ہوتے ہیں ان کے اندر فیصلہ کرنے کی طاقت قطعی نہیں
ہوتی ہے- یہ ہر بات کا مشورہ کرنے کے لیے اپنی ماں کے پاس پہنچ جاتے ہیں
اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ بیوی کی کوئی ذمہ داری پوری نہ کریں اور
بیوی ان کا ایک ماں کی طرح خیال رکھے- یہ ہر وقت اپنی بیوی اور ماں کے
درمیان موازنہ کرتے رہتے ہیں-
7: مہمان شوہر
یہ شوہر اپنے خاندان کے لیے بہت محنت کرتے ہیں اور اسی وجہ سے زیادہ وقت
اپنے خاندان کی مادی ضروریات پوری کرنے کے لیے گھر سے باہر گزارتے ہیں- اور
پیسہ کما کر مہمانی طور پر صرف سونے کے لیے گھر آتے ہیں- اور یہ سمجھتے ہیں
کہ گھر والوں کو پیسہ دے کر انہوں نے ان کی تمام ضروریات کو پورا کر دیا ہے-
|
|
8: اچھے شوہر
اچھے شوہر اپنی بیوی کی مادی کے ساتھ ساتھ روحانی ضروریات بھی پوری کرتے
ہیں- یہ اپنی بیوی کو محبت کے ساتھ عزت بھی دیتے ہیں اور اس کو اپنا جیون
ساتھی سمجھتے ہیں اور اس کو اپنے معاملات میں مددگار کی حیثیت دیتے ہیں ۔
|