عورت مارچ اور معاشرہ

اگر ان نام۔نہاد فیمنسٹس کو عام عورت کے مسائل میں دلچسپی ہوتی تو یہ اس بات پر لکھتی جب ایک پڑھنے والی بچی کو زیادہ تعلیم نے اس کا دماغ خراب کر دیا ہے کا طعنہ دیا جاتا ہے
ایک معمولی صورت لڑکی کو اس کی ذات کی کوتاہیاں جتلائی جاتی ہیں
اس کی پڑھائی پر خرچ کرنے سے اچھا تھا اسکا جہیز بنا لیتے کہا جاتا ہے
جب آفس جا کر اپنا خرچ اٹھانے والی کو کہا جاتا ہے کہ اتنی نیک ہو تو گھر بیٹھو!!!
جب سوشل میڈیا کے استعمال کو برے کردار کی دلیل سمجھا جاتا ہے "اتنی پاکیزہ ہو تو فیس بک پر کیوں ہو"
جب یونیورسٹی سے کسی لڑکے کا رشتہ آجائے تو سالوں اس کے پورے خاندان کو لڑکی نے آپ پھسایا سی کا راگ سننا پڑتا ہے
جب پسند کی شادی کرنے والی کو گھر سے بھاگ جانے والی عورت کا درجہ دیا جاتا ہے
جب اپنے شوہر کے سکینڈل اسے چپ چاپ ہضم کرنے ہوتے ہیں اور کسی رانگ نمر کی مس بل آنے پر اسے کھڑے کھڑے طلاق دے دی جاتی ہے
جب شوہر کی بے راہ اوری سے تنگ مار پیٹ سے بجتی عدالت میں خلع لینے جاتی ہے اور سات نسلوں کے کردار کا ٹرئل ہوتے دیکھتی ہے
اور عمر بھر بیوگی میں عمر گزارنے پر مجبور کی جاتی ہے کیونکہ طلاق یافتہ یا بیوہ سے صرف چکر چلایا جاتا ہے نکاح نہیں رچایا جاتا
اور اگر اپنی وراثت کا حصہ مانگے تو اس سے بری بہن توبہ توبہ آج تک نہیں دیکھی بھئی کس بات کا حصہ؟؟؟؟؟
اور جب جوان بیٹا بیوی کے سامنے ماں کو ذہنی مریضہ کہہ دیتا ہے اور اس کا مسکن اولڈ ہوم بنا دیا جاتا ہے؟؟
یہ مسائل نہیں نظر آتے کسی کو ؟؟؟
کیا عورت صرف باپ بھائی کی ہی عزت ہے آس کی خود کی کوئی ذات نہیں؟؟؟
کیا یہ ایک کھلونا ہے جو تمہارے معیاروں پر پورا اترے؟ تم خدا ہو اسکے؟؟؟
کیا اس کا کوئی وجود نہیں؟؟ کوئی احساس نہیں؟؟ کوئی حقوق نہیں؟؟؟
اسلام کے لبادے کے پیچھے چھپنے والو بتاؤ تم میں سے کتنے اپنی بیوی کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہو؟
خود زلیخاؤں کے پیچھے بھاگتے ہو اور گھر والی کو حضرت فاطمہ کآ درس دیتے ہو
ماں کے لیے مریم کی مثالیں دیتے ہو کیا عیسی جیسے بیٹے ہو؟؟؟
بہن کو اسی فیصد مردوں نے جائیداد سے حصہ نہیں دیا اور اس کی ذرا سی غلطی کو عمر بھر معاف نہیں کر سکتے؟؟؟
اپنی کو چھپا کر دوسروں کی تکتے پھرتے ہو ؟؟؟؟
عورتیں بھی اپنے مردوں کی عادتوں سے صرف نظر دوسروں کی بیٹیوں بہنوں کو جج کرتی ہیں جیسے حساب کرنے کو خدا موجود نہیں کراما کاتبین کے فرائض انہیں سونپے گئے ہیں
اپنا بھائی آوارہ ہے تو قصور اس کی سہیلی کآ ہے
اپنا شوہر سنھالا۔نہیں جاتا قصور دوسری عورتوں کا ہے
اپنے بیٹے کی تربیت نہیں کر سکی تو دوسرے کی بیٹی کو بد دعائیں ہین اس نے ڈورے ڈالے ہیں مپرا پتر تے معصوم جا ہے
اپنی بیٹی پردہ بھی نہیں کرتی لیکن دنیا کی سب سے نیک لڑکی ہے دوسری کسی لڑکی نے نقاب کر لیا تو بس ڈھونگ ہپں دکھانے کے؟؟؟
کب سدھرے گیں ہم؟؟ کب دوسروں کو الزام دینا چھوڑیں گے؟؟ کب کب دوسروں کو جج کرنے سے پہلے خود کے گناہوں سے توبہ کریں گے؟؟ کب دوسروں کی بیٹیوں کے لیے وہی عزت کا برتاؤ کریں گے جو اپنی بیٹی کے لے چاہتے ہیں؟ کب اسلام۔اسلام کرتے کرتے اصل میں سیرت نبوی اپنائیں گے؟؟؟
کب اپنی معاشرتی سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کریں گیں گے؟؟؟ آخر کب؟؟؟؟
 

Hafsa Saqi
About the Author: Hafsa Saqi Read More Articles by Hafsa Saqi: 49 Articles with 49456 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.