آہٹ

ارے دیکھو تو یہ کیسی آہٹ ہوئی ہے
یوں لگے ہے جیسے دروازے پر تیرے ابا نے دستک دی ہو
نہیں بےبے
اباجی کو گزرے تو عرصہ ہوا
آپکا یہ وہم کیوں نہیں جاتا
کیوں نہیں مان لیتی آپ وہ جا چکے ہیں اک ایسے سفر پر جہاں سے واپسی ناممکن ہے
نہیں پتر یہ وہم نہیں ہے ذرا غور سے سن
دروازے کی دراڑ سے پیدا ہونے والی آواز مجھے یہاں تک سنائی پڑ رہی ہے
اٹھ نا جا جے دروازہ کھول
تو جانتا ہے نا تیرے ابا بوڑھے ہو چکے ہیں اتنی دیر ان سے کھڑا ہو پانا ممکن نہ ہو پائے گا
جلدی سے جا انھیں اندر لے آ
اففف بےبے
دو چار قدم بالکونی سے گزرتے دروازے کی جانب بڑھتے ہوئے دروازے کو کھول کر بند کر کے واپس اسی جگہ آ بیٹھ دوبارہ بےبے سے گویا ہوا
کہا تھا نا بےبے
بس تیرا وہم ہے
ابا جی کی تو اب تلک ہڈیاں بھی گل سڑ چکی ہوں گی وہ کیسے اور کیوں کر ہمارے دروازے پر دستک دیں گے
نہیں پتر تو نے دیر کر دی
تو جانتا ہے نا تیرے ابا غصے کے بہت تیز ہیں تو نے جانے میں تاخیر کر دی وہ روٹھ کر چلے گئے
اب دوبارہ نجانے کب آئیں گے تیرے ابا
بےبے یہ وہم دل و دماغ سے نکال بھی دے نا اب
آج ملا تھا تیرے ڈاکٹر سے میں رپورٹس آگئی ہیں تیری
کیا بتایا رپورٹس نے پھر کیا کہتا ہے ڈاکٹر
کچھ نہیں ڈاکٹر کا کہنا ہے تیری بےبے ٹینشن لیتی ہے جس کی وجہ سے دماغ پر کافی اثر پڑ چکا ہے
اگر یہی حالت رہی
تو
عین ممکن ہے کہ یہ نیم پاگل کیفیت میں داخل ہو جائیں
بکواس کرتے ہیں سب میں بھلا کب کوئی ٹینشن لیتی ہوں
یہ کہتے ہوئے بےبے لاٹھی زمین پر ٹیکتے ہوئے صوفے پر سے اٹھ بیٹھتی ہے
اپنے کمرے کی جانب بڑھتی ہوئی منہ ہی منہ میں بڑ بڑاتی ہوئی چل پڑتی ہیں
''اتنے دنوں بعد تو تیرے ابا آئے تھے تیری کاہلی نے انھیں ناراض کر کے واپس بھیج دیا اب دوبارہ ناجانے کب آئیں گے وہ''
کمرے میں داخل ہوتے ہیں چیییییی کی آواز سے دروازہ بند ہو جاتا ہے
میں وہی صوفے پر بیٹھا ہر بار کی طرح ناچاہتے ہوئے بھی سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہوں
کہ
کیا واقع ایسا ہوتا ہے جو دنیا چھوڑ جاتے ہیں وہ واپس اسی در آکے یونہی دستک دیتے ہیں یا یہ سب وہم ہے سب کتابی باتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Saleem Saqi
About the Author: Saleem Saqi Read More Articles by Saleem Saqi: 21 Articles with 29289 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.