بچے کو دیکھ کر ہی پتہ چل گیا کہ یہ کس سلیبرٹی کی اولاد ہے۔۔۔شوبز ستاروں کے بچے ان کے ہم شکل

image


بچوں کے خدوخال میں ماں باپ کا ہی عکس نمایاں ہوتا ہے لیکن کچھ بچے تو اتنی زیادہ شباہت رکھتے ہیں کہ انہیں دیکھنے سے ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ کس کے گھر پیدا ہوئے ہیں اور والدین میں سے کس کے نقش چرائے ہیں-

ماہرہ خان اور ان کا بیٹا ازلان
پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان ایک سنگل مدر ہیں اور اکثر اپنے بیٹے کے حوالے سے پوسٹ لگاتی رہتی ہیں۔۔۔ان کے بیٹے کی شکل کو غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ ماں اور بیٹے میں بلا کی مماثلت ہے۔۔۔دونوں کے مسکرانے کا انداز تک ایک جیسا ہے

image


فضا علی اور ان کی بیٹی فرال
صرف شکل ہی نہیں فضا علی کی بیٹی عادات اور انداز میں بھی اپنی ماں کی پرچھائیں ہیں۔۔۔فرال کا نین نقش بالکل اپنی ماں میں ملتا ہے اور بولنے کا انداز، آنکھیں گھمانے کا انداز سب کچھ اپنی والدہ سے چرایا ہوا لگتا ہے

image


فہد مرزا اور روحان مرزا
ثروت گیلانی اور فہد مرزا کے گھر کا سب سے پہلا چراغ اپنے ابا کا ہم شکل ہے۔۔۔دونوں کی شکلوں میں بہت گہری شباہت ہے اور باپ اور بیٹا ایک ہی سانچے میں ڈھلے لگتے ہیں۔۔۔ثروت کا کوئی عکس بچے میں نہیں۔۔۔صرف باپ کی طرح ہے ، یعنی چھوٹا فہد مرزا

image


نادیہ حسین اور شانزے
ماڈل اور بیوٹیشن نادیہ حسین کی دوسرے نمبر والی بیٹی شانزے ان کی ہی ہم شکل ہے۔۔۔بچی کا قد، ماتھا اور فیس کٹ بالکل نادیہ حسین کا دوسرا روپ ہے۔۔۔شانزے کے علاوہ بھی نادیہ حسین کے تین بچے ہیں لیکن یہ بچی اپنی ماں کی پرچھائیں لگتی ہے

image


دانش تیمور اور رایان تیمور
اداکار دانش تیمور کے چھوٹے بیٹے ان کے ہم شکل لگتے ہیں۔۔۔انہی کی طرح آنکھوں میں شرارت اور چہرے پر بلا کی معصومیت۔۔۔دونوں باپ بیٹے میں اتنی زیادہ مماثلت ہے کہ دور سے ہی پہچان لئے جائیں

image


سنیتا مارشل اور زائنہ احمد
ماڈل اور اداکارہ سنیاتا مارشل کا بیٹا اپنے باپ کی طرح اور بیٹی زائنہ بالکل اپنی ماں کی طرح ہے۔۔۔یہ تو بالکل ایسے ہے کہ دونوں بچوں نے اپنے والدین کا دل رکھا ہے اور چھوٹی سنیتا اور چھوٹے حسن کے روپ میں سامنے آگئے ہیں

image


نعمان اعجاز اور زاویار
اداکار نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے کو اگر آپ ایک ساتھ دیکھ لیں تو لگے گا کہ جڑواں بھائی ہیں ۔۔۔ان دونوں کے چہرے میں ہی نہیں بلکہ اسٹائل، چلنے کے انداز، بولنے اور دیکھنے میں بھی غضب کی مماثلت پائی جاتی ہے۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: