اتنی بار دلہن بنی ہیں کہ لوگ اکتا گئے ہیں۔۔۔مارننگ شوز میں شادی شدہ جوڑوں کا بار بار شادی کرنا

image


مارننگ شوز پر جب بھی تنقید کی جاتی ہے تو اس میں سب سے پہلے یہی الزام آتا ہے کہ ان کے پاس شادیاں کرنے کے سوا کچھ بچا نہیں تھا۔۔۔بار بار سلیبریٹیز اپنی شادی کے بعد کئی بار مارننگ شوز میں جاکر دلہا دلہن بن جاتے اور پھر ان کی زندگی کپڑوں، رسموں اور شاندار اینٹریز میں ہی گم ہوجاتی۔۔۔لوگ تھک جاتے تھے انہیں اس طرح دلہا اور دلہن کے روپ میں دیکھ کر لیکن یہ شوبز ستارے پیسوں کی خاطر سب کچھ بھول کر ہر رسم کرنے کے لئے بیٹھ جاتے

جان ریمبو اور صاحبہ
ڈاکٹر شائستہ لودھی کے شو میں جب شادیوں کا آغاز ہوا تو یہ جوڑی سب سے پہلی تھی جسے دلہا اور دلہن بنایا گیا۔۔۔کیونکہ عوام نے یہ شادی دیکھی نہیں تھی اس لئے پہلی بار نا صرف مارننگ شو کے اس کونسیپٹ کو سراہا گیا بلکہ اس شادی شدہ جوڑی کو بھی اس نئے اور خوبصورت انداز میں پسند کیا گیا۔۔۔لیکن پھر یہ جوڑی کئی بار شوز میں دلہا اور دلہن بن کر بیٹھی اور پھر اپنا معیار کھوتی چلی گئی۔۔۔بار بار وہی ساس کے ڈرامے، ریمبو اور صاحبہ کی محبت کی کہانی اور شادی کی رسومات دیکھ کر عوام کا دل بھی بھر گیا۔۔۔اس لئے عوام نے اس جوڑی کو سراسر مسترد کردیا اس روپ میں

image


فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان
یہ وہ شوبز جوڑی تھی جو تھوڑے درمیانے پیسوں میں اپنی کم عمری کے ساتھ مارننگ شو کے حساب سے بہترین تھی لیکن کب تک؟ندا یاسر نے اپنے شو میں تین سے چار بار انہیں دلہن بنایا۔۔۔پھر ایک بار تو اتنی شاندار شادی کی کہ اصلی شادی میں بھی فاطمہ اور کنور نے اتنا ہنگامہ نہیں دیکھا ہوگا۔۔۔دونوں ہی پیسوں کا طے کرنے کے بعد دلہا دلہن کے روپ میں مارننگ شوز کی زینت بن جاتے۔۔۔پھر وہی رسمیں اور وہی باتیں۔۔۔کچھ نیا بچا ہی نہیں تھا

image


جویریہ سعود اور سعود
جیو ٹی وی نے پہلے ان سے شادی ویک کے لئے دو ہفتے مانگے لیکن جب لوگوں نے دیکھنا شروع کیا تو تین ہفتے پر کھینچ دیا۔۔۔پھر کیا تھا ۔۔۔لوگ ایسا تھکے ان کی شادی سے کہ ریٹنگز ہی گرا دیں۔۔۔جویریہ اور سعود کی شادی بار بار دیکھنے والے صرف وہی لوگ ہوں گے جن کے پاس شاید دنیا میں سب سے زیادہ فارغ وقت ہوگا۔۔۔کیونکہ وہ ہزاروں شوز میں اپنی ساری کہانیاں سو سو بار سنا چکے ہیں۔۔۔پھر دلہن بن کر وہی رونا دھونا جو پتہ نہیں کس طرح بار بار کرلیا جاتا ہے۔۔۔مارننگ شوز میں لوگوں کے تنگ آجانے کی وجہ ان دونوں کی بارہا آمد بھی تھی

image


صدف عمر اور عمیر لغاری
مارننگ شو میں بلائی جانے والی یہ جوڑی پیسے بھی کم لیتی ہے اور ہر طرح سے شو میں رنگ بھی جماتی ہے۔۔۔جس طرح کے چاہیں ڈرامے بھی کرلیتی ہے اور ہر طرح کے گیمز اور رسموں میں بھی کامیاب ہے۔۔۔تو اس جوڑی کو مارننگ شو کے شادی والے شوز کے لئے بہترین مانا جاتا تھا۔۔۔جو ہر چینل پر کم سے کم تین سے چار بار دلہا دلہن کی حیثیت سے جاچکے ہیں-

image


سعدیہ امام
دلہن بننے کے لئے یہ اداکارہ ہر وقت تیار رہتی ہیں اور کسی بھی مارننگ شو میں ابٹن، مایوں یا رسموں کے شو پر انہیں دلہن بنا کر بٹھا دیا جاتا ہے اور یہ وہی سو بار کے دہرائے قصے سنا کر مارننگ شو کی ریٹنگ میں اضافہ کر دیتی ہیں۔۔۔ان کی اپنی شادی بھی ندا یاسر کے شو سے باقاعدہ دھوم دھام سے ہوئی جس میں انڈسٹری کے کئی ستارے پیسے لے کر اپنی پرفارمنس دکھا کر گئے-

image


نازیہ ملک
میزبان اور اداکارہ نازیہ ملک نے بھی اپنی شادی کا خرچ کچھ اس طرح بچایا کہ دنیا کو دکھانے والی تقریب کی ڈیل جیو ٹی وی کے مارننگ شو سے کرلی۔۔۔اور شوہر کے ساتھ باقاعدہ شادی والا ماحول بنا کر شریک ہوئیں۔۔۔وہی مایوں سے لے کر مہندی، ولیمہ تک ساری تقریبات ہوئیں اور نازیہ ملک نے پیسے بھی لئے اور شادی کا خرچ بھی بچا لیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: