کہیں آپ کی ذرا سی بد احتیاطی نقصان نا کردے۔۔۔جیت صرف وہمی افراد کی ہوگی

image


اسے آپ اچھا کہیں یا برا لیکن سچ تو یہ ہے کہ کرونا جیسی ہولناک وبا میں جیت اسی کی ہوگی جو وہمی ہوگا۔۔۔جس نے ذرا سی پلک جھپکائی۔۔۔تو وہیں سے آفت آئی۔۔۔ہمارے مذہب نے ہمیشہ درس دیا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے، کھانے کی چیزوں کو کھلا نا چھوڑو، باوضو رہو۔۔۔لیکن ہم اکثر بہت ساری باتوں کو وہم کہہ کر ٹال دیتے ہیں اور یوں شروع ہوتی ہے تباہی جس کا آج کل پھیلی وبا کے دوران کوئی حل نہیں۔۔۔کچھ ایسی صفائیاں ہیں جو ہمیں وہمی بن کر کرنی ہوں گی-

اپنے سامان کو الگ کرلیں
گھر کے افراد اپنا تولیہ، اپنا کنگھا، اپنا بستر، اپنا گلاس ، پلیٹ، چمچہ الگ الگ کرلیں تو بہت بہتر ہے۔۔۔یوں بھی کچھ چیزیں اگر آپ کے ذاتی استعمال میں ہی رہیں تو بہتر ہیں خاص طور پر کنگھا اور تولیا۔۔۔ہمارے معاشرے میں بہت سارے گھروں میں ایک ہی تولیہ پورا خاندان استعمال کرتا ہے اور پھر ایک ہی کنگھے سے سارے گھرانے کے بال سنور جاتے ہیں۔۔۔گلاس بار بار دھونے کا تو رواج ہی نہیں ہے اس لئے ایک ہی گلاس سے پورا خاندان منہ لگالیتا ہے۔۔۔گھر میں بھی خود کو ایک دوسرے سے الگ الگ رکھیں تو اسی میں بھلائی ہے۔۔۔

image


جسم کی صفائی
یہ ایک بہت اہم عمل ہے جس کو روزانہ صبح اٹھنے سے لے کر رات کو سونے تک دماغ میں بٹھانا ہے۔۔۔صبح اٹھنے کے بعد منہ ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ گرم پانی سے نہانا ہے۔۔۔یہ نہانا صرف پانی سے نہیں بلکہ اینٹی بیکٹیریل سوپ سے ہے۔۔۔گرم پانی سے کم سے کم دس بار کُلیاں کرنی ہیں اور غرارے کرنے ہیں۔۔۔جسم میں بدبو نا آئے اس کے لئے پھٹکری اگر لگالیں تو بہت بہتر ہوگا ۔۔۔باوضو ہو کر ناشتے کا آغاز کریں ۔۔اپنے ناخنوں میں میل جمع نا ہونے دیں اور انہیں کاٹ لیں تو بہتر ہے۔۔۔اپنی گھر میں پہننے والی چپل کو بھی دھو کر پہنیں ۔۔۔جو کپڑے اتاریں اسے اسی وقت کھنگال کر سکھا دیں تاکہ جراثیم پنپنے نا پائیں۔۔۔کنگھا کرنے کے بعد ٹوٹے ہوئے بالوں کو ڈسٹ بن میں پھینکیں اور ہاتھ دھوئیں۔۔

image


گھر کی صفائی
گھر کے ان کونوں کی بھی روزانہ صفائی کریں جنہیں آپ عید یا کسی تہوار کے انتظار میں چھوڑ دیتے تھے۔۔۔کھڑکیاں، پنکھے، اے سی کی جالیاں، دروازے وغیرہ۔۔۔جب جھاڑو پوچھا اور ڈسٹنگ اچھی طرح ہوجائے تو پھر ایک اسپرے بوتل میں ڈیٹول دو ڈھکن اور باقی پانی ملا کر اچھی طرح ہلائیں اور ہر ہینڈل، کونے اور صوفے وغیرہ پر اس کا اسپرے کردیں۔۔۔ایک الگ صاف ستھرے کپڑے میں یہ اسپرے چھڑک کر سوئچ بورڈز کو بھی صاف کریں۔۔۔یہ عمل دن میں ہر تین سے چار گھنٹے بعد دہرانا ہے۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: