بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ

میڈیا نے برطانیہ کے شہزادہ ولیم اورکیٹ کی شادی میں لوگوں کی دلچسپی اس قدربڑھادی تھی کہ موضوع کوئی بھی ہو بات شاہی شادی کی طرف جانکلتی تھی۔ مارکیٹوں میں،سڑکوں پر ،گھروں میں خواتین کے درمیان گفت و شنید ہو یا دوستوں کی محفل،ہر طرف شاہی شادی کا معاملہ زیر بحث تھا، اس شادی نے ہر خاص وعام کو ہی متوجہ نہیں کیا بلکہ ہمارے ٹی وی چینلز کو بھی دلچسپی لینے پر مجبور کر دیا۔

آج ہمارے ٹی وی چینلز نے بلا تعطل کئی گھنٹے شاہی شادی کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا اور اس پر لائیو کمنٹری بھی کی ۔ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ اس شادی سے پاکستان کا بہت گہرا تعلق ہے۔ ایک چینل نے تو اپنا اسٹوڈیو ایسا تیار کیا تھا کہ دلہن بیاہ کر سیدھی ان کے اسٹوڈیو میں پہنچے گی۔ایسی صورتحال دیکھ کر لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ۔ لیکن شہزادہ ولیم اور کیٹ اس اعتبار سے خوش نصیب ہیں کہ شادی تقریبات سے دور رہ کر بھی لوگ ان کی خوشی دل کی گہرائیوں سے محسوس کر رہے ہیں۔
FARHAN DANISH
About the Author: FARHAN DANISH Read More Articles by FARHAN DANISH: 4 Articles with 7112 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.